پر میں آپ کو کیسے بھیجوں

چلیں خود ہی محنت کرتی ہوں
یہ سب میرے جنم دن کی خوشی میں ہے
یہ سب میری تمناؤں سے بڑھ کر ہے
کوئی ایسی بھی شے ہے جو
مجھ جیسے کم صفت کے ان تحائف میں
نہ شامل ہو
اگر کم ہے تو اک رومال کم ہے
وہ اک رومال
جو بازار میں مہنگا تو نہیں ملتا
وہ اک رومال جو اماں مجھے دیتی
جو عمر پھر کے آنسوؤں کو
جذب کر کے بھی
نیا اور خشک رہتا
وہ اک رومال
جو بازار میں مہنگا نہیں ملتا
مگر اب کے برس
رومال کم ہے!
(حارث خلیق)
موقعے کی مناسبت سے تو نہین ہے بس ایک جگہ ماں کا لفظ ہے۔ مجھے پسند تھی سو شیئر کر دی
