1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

آج ماحولیات کا عالمی دن ہے

زبیر مرزا نے 'ماحولیات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 5, 2015

  1. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh

    [​IMG]



    آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماحولیات کا عالمی دن منایا جارہا ہے، یہ دن ہرسال 5جون کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 1974 سے منایا جارہا ہے۔
    ماحولیات کاعالمی دن منانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے عالمی حدت میں روز بروزخطرناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے لوگوں میں مہلک وبائی امراض پیدا ہورہے ہیں۔
    ماحولیاتی آلودگی کے مسئلے پرقابو پانے کےلئے ماحولیاتی تنظیمیں برسرپیکار ہیں جبکہ سائنسدان بھی اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ماحولیاتی تنظیموں اورسائنسدانوں کی مشترکہ کاوشوں سے ترقی یافتہ ممالک کی حکومتیں ماحولیاتی آلودگی کے مسئلے پرقابو پانے کےلئے قانون سازی کرنے پرمجبور ہوگئی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق گرین ہاﺅسزگیسوں کے اخراج کی وجہ سے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے زراعت کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، جس سے خوراک کی طلب پوری نہ ہونے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے بالخصوص غریب ممالک کے عوام کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی کے سبب پانی کی آلودگی میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے جبکہ ماہرین کے مطابق 80 فیصد بیماریوں کا تعلق آلودہ پانی کے استعمال سے ہوتا ہے، لہٰذا خوشگوار اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے ماحولیاتی مسائل پر قابوپانا انتہائی ضروری ہے۔
    ماحولیاتی آلودگی کے باعث قطب شمالی و جنوبی میں موجود متعدد گلیشیئرتیزی پگھل رہے ہیں جس سے سمندری طوفان کے شدید خطرات لاحق ہیں، جبکہ گرین ہاس گیسز سے ماحول کو مسلسل پہنچنے والے نقصانات کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھرمیں زلزلے، طوفان اور دیگر قدرتی آفات میں اضافہ ہوا ہے، جس سے موجودہ دنیا اورآنے والی نسلوں کو بھی خطرہ ہے۔
    پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سرفہرست ہے جہاں گزشتہ ایک سوسال کے دوران درجہ حرارت میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
    پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی میں تیزی سے اضافے کی ایک بڑی وجہ یہاں کے جنگلات کی مسلسل کٹائی بھی ہے۔
    اقوام متحدہ کا کہنا کہ نئی نسلوں کو بہترماحول اورصحت مند زندگی دینے کے لیے تمام ممالک کا فرض ہے کہ وہ کرہ ارض میں فطری ماحول میں تبدیلی جو انسانی اعمال کی وجہ سے آرہی ہے اس کو روکنے میں اپنا کردارادا کریں۔
    اس سال اقوام متحدہ نے ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے عالمی دن کو ’’سات ارب خواب، ایک زمین، احتیاط سے استعمال کیجیئے‘‘ منتخب کی ہے۔
    ماخذ
    http://www.arynews.tv/ud/archives/95789
     
    • معلوماتی معلوماتی × 5
    • زبردست زبردست × 2
  2. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,974
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    مسکراتی زندگی کے لیے درخت لگائیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,974
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  4. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    مجھے یقین تھا اس دھاگے پہ نظامی بھائی آئے ہی آئے :)
    دیکھ لو نیرنگ خیال ہم 2-2 ہرے بھرے بھائی :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,974
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    تسی تے نبضاں پَھڑی بیٹھے او :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,974
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    [​IMG]
    ---

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  7. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,974
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    [​IMG]
    ---
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  8. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,974
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  9. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,790
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    اور میرے پاس گاڑی ہری ہے۔۔۔ :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  10. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ہریالی، بارش اور اچھے ماحول کی قدر ان سے پوچھئے جو صحراؤں میں رہتے ہیں۔
     
    • متفق متفق × 1
  11. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,200
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    اچھا پیلی ٹیکسی پر ہرا رنگ کروالیا۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  12. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,790
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    نہیں سائیں یاروں نے دی ہی ہری ہے۔۔۔ :p کہتے ساون کے اندھوں کو ہرا سوجھتا ہے۔۔۔۔ :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  13. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,100
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اس صحرائی ماحول کو بہتر کرنے کے لیے کوئی 10 دن پہلے میں نے یہ دو پودے لگائے
    [​IMG]
     
    • زبردست زبردست × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,974
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    اس پودے کا کیا نام ہے؟
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    نظامی بھائی ذرا املتاس کے درخت کے بارے میں تو کچھ معلومات شئیرکریں
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,100
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    سچ بتاؤں تو مجھے اس کا نام بھول گیا ہے۔ حالانکہ جس نرسری سے لیے تھے اس کے یمنی رکھوالے نے اس نے نام بتایا بھی تھا۔
    خیر ابھی ایک چکر اور لگنا ہے کہ 4 درخت اور لگانے کا پروگرام ہے۔ تب پوچھ لوں گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,974
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ماحول کو صاف کرنے کی منفرد صلاحیت ، تیز رفتاری سے ہر طرح کے موسمی حالات میں بڑھنا اورزمین کے اوپر اور نیچے بہت قیمتی بائیوماس اور لکڑی پیدا کرنا ایک درخت سے آپ اور کیا چاہتے ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  18. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,200
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    سنا ہے آج کل ساون کے اندھوں کو "پانی والا ڈانس" سوجھتا ہے۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  19. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,790
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    وہ تو "جمالیاتی حس" کی آبیاری کے لیے ضروری ہے۔ :p
     
  20. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,315
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    اس مرتبہ تھیم ہے۔
    پلاسٹک آلودگی کا خاتمہ
    آئیے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کریں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2

اس صفحے کی تشہیر