شاذ تمکنت آج حضورِ یار ہم عرضِ وصال لے چلے۔۔شاذتمکنت

عندلیب نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 18, 2015

  1. عندلیب

    عندلیب محفلین

    مراسلے:
    15,022
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Amused
    آج حضورِ یار ہم عرضِ وصال لے چلے
    وہم و گماں کی خیر ہو خواب و خیال لے چلے

    عکسِ رُخِ بہار ہم آئینہء نگار ہم
    اپنی نگاہ میں ترا حسن و جمال لے چلے

    زخم دکھانے آج ہم شمع جلانے آج ہم
    تجھ کو سنانے آج ہم صورتِ حال لے چلے

    ضبط کیا ہے عمر بھر کون کرے گا یوں بسر
    اپنی مثال ہی نہ تھی اپنی مثال لے چلے

    صبحِ ازل سے شاذ ہم مانگ کے لائے شامِ غم
    جس کا جواب ہی نہیں ایسا سوال لے چلے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  2. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    2,725
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    واہ ، واہ! کیا بات ہے ۔
    عندلیب صاحبہ یہ غزل شریکِ بزم کرنے کا بہت شکریہ۔
     

اس صفحے کی تشہیر