آٹھویں سالگرہ آج تم یاد بے حساب آئے

نیرنگ خیال

لائبریرین
ذوالقرنین بھائی۔۔۔ ۔۔! زبردست کی ریٹنگ سے بھی تشفی نہیں ہوتی کیا کروں۔

آپ کی جو تحریر ہے لاجواب ہے گو کہ میں لکھتا تو شاید اتنا اچھا نہیں لکھ پاتا تاہم "میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا"

خوش رہیے، شاد آباد رہیے۔

احمد بھائی آپ کا شکریہ کہ آپ کی یہ حوصلہ افزائی ہی ہے جو بےدھڑک ہمیں اپنے سارے الٹے سیدھے خیالات کو سامنے پیش کردینے کا حوصلہ دیتی ہے :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے جو لوگ محفل آ سکتے ہیں اُنہیں تو بہر طور بلا ہی لیا جائے، ای میلز یا میسجز اور کال کے ذریعے (جو بھی ذرائع میسر ہوں) ۔
 
بلا مبالغہ آپ نے واقعی بہت اچھا لکھا۔ خاص طور پر اِن جملوں میں بلا کی انشاء پردازی کے ساتھ ساتھ جذبات نگاری قابلِ توجہ ہے۔

یاد بھی عجیب چیز ہے۔ آنے پر آئے تو بےتحاشا آئے۔۔۔ اور نہ آئے تو کبھی گماں کے دریچوں کے پاس بھی نہ پھٹکے۔۔۔
یادوں کی حدت کبھی اس برف کو پگھلا دیتی ہے تو نیچے سے وہی اجلے لمحے اور بےغرض محبتیں اپنی اصل شکل میں نمودار ہوجاتی ہے۔
ازل سے سلسلہ ہے یاد آنے اور نہ آنے کا۔۔۔ جو چلا جا رہا ہے۔
اور آپ نے طرب کے ان لمحوں میں ان چہروں کو محو نہ ہونے دیا
یہ شعر ایسے لگتا ہے۔ شاید غلط لکھا ہو۔۔۔ پر اس بات سے کیا فرق پڑتا ہے فی الوقت کہ شعر غلط ہے یا صحیح۔۔
مقدس بٹیا اپنی مصروفیات میں کندن بننے کے عمل سے گزر رہی ہے۔
کہنا بہت کچھ چاہتا ہوں۔ لیکن ہمیشہ کی طرح الفاظ کی قلت کا شکار ہوگیا۔ لفظ ختم ہوگئے۔

اس پر یہ ایک شعر آپ کی نذر کرتا ہوں:
وفورِ شوق میں آنکھیں سوال ہوتی ہیں​
لبوں پہ کانپتے رہتے ہیں اضطراب عجیب​
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بلا مبالغہ آپ نے واقعی بہت اچھا لکھا۔ خاص طور پر اِن جملوں میں بلا کی انشاء پردازی کے ساتھ ساتھ جذبات نگاری قابلِ توجہ ہے۔

اس پر یہ ایک شعر آپ کی نذر کرتا ہوں:
وفورِ شوق میں آنکھیں سوال ہوتی ہیں​
لبوں پہ کانپتے رہتے ہیں اضطراب عجیب​

آپ کی طرف سے اس کو زبردست کی مہر ملی۔ اوپر سے سند کی صورت الفاظ بھی نصیب ہوئے۔ ہم تو خوش ہوگئے سر۔۔۔۔ ہم نے اس مراسلے کو بک مارک کر لیا۔۔۔ آئندہ بھی بطور سند پیش کرتے رہیں گے۔ :)
 
آپ کی طرف سے اس کو زبردست کی مہر ملی۔ اوپر سے سند کی صورت الفاظ بھی نصیب ہوئے۔ ہم تو خوش ہوگئے سر۔۔۔ ۔ ہم نے اس مراسلے کو بک مارک کر لیا۔۔۔ آئندہ بھی بطور سند پیش کرتے رہیں گے۔ :)

اب میں کیا عرض کروں؟ آداب بجا لاتا ہوں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ کی طرف سے اس کو زبردست کی مہر ملی۔ اوپر سے سند کی صورت الفاظ بھی نصیب ہوئے۔ ہم تو خوش ہوگئے سر۔۔۔ ۔ ہم نے اس مراسلے کو بک مارک کر لیا۔۔۔ آئندہ بھی بطور سند پیش کرتے رہیں گے۔ :)

محمداحمد بھائی میرے اس مراسلے کو پرمزاح قرار دے کر آپ نے دشمنی خرید لی ہے۔۔۔۔ :boxing:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
مجھے بھی کچھ لوگ بے حساب یاد آ رہے ہیں۔ مہ جبین آنٹی ، شازیہ اشرف ، سیدہ شگفتہ ، ماوراء ، سارہ خان ۔۔معلوم نہیں یہ سب کہاں گُم ہو گئے ہیں ۔
اور محمد وارث ، فرخ منظور ،@عمار ابن ضیا اور شعیب سعید شوبی بھی اب محفل پر نہیں دکھائی دیتے۔ میں زیک کی پوسٹس بھی مس کرتی ہوں۔ :(

اور جو لوگ محفل پر ایکٹو ہیں۔ ماشاءاللہ خوب رونق لگائے رکھتے ہیں۔ سب خوش خوش رہیں اور دوسروں کے لئے خوشی کا سبب بنتے رہیں۔ :)
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
مح
جب میں نے جوائن کیا تو سفینہ پرویز نامی ایک رکن ہوتی تھیں۔۔۔ ۔:grin:
ایک صاحب درویش خراسانی نام کے بھی تھے۔۔۔ ۔۔ ایک بھائی فارقلیط رحمانی بھی کم کم دکھائی دیتے ہیں۔۔۔ ۔۔!:grin:
اور محمد بلال اعظم یعنی محفلی منا بھی تو نظر نہیں آرہا۔۔۔ ۔۔۔ ۔
محترم بھلکڑ صاحب!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ آپ کو بھولنے کی عادت سے نجات دِلائے۔
اور آپ کی قوت حافظہ میں اِضافہ فرمائے۔ آمین۔ بجاہ النبی الکریم۔
یہ بندہ مستقل پابندی سے اُردو محفل میں لاگ اِن ہو رہا ہے۔البتہ یہ حقیقت ہے کہ گزشتہ ایک ڈیڑھ ماہ سے کوئی قابل قدر تحریر شیئر نہیں کر سکا۔
وجہ اس کی یہ ہے کہ بڑے بھائی غلام قادِرصاحب (رِسک مینجمنٹ آفیسر، کنارا بنک)اور چھوٹے بھائی محمد اِلیاس (فوریکس آفیسر، تھومس کوک) 20 مئی کی شام دفتر سے لوٹ رہے تھے کہ راستے میں ایک ایمبولنس وین سے ٹکر ہو گئی۔ چھوٹے بھائی جو ڈرائیونگ کر رہے تھے وہ تو بچ گئے، معمولی چوٹیں آئیں۔ لیکن بڑے بھائی صاحب کے بائیں پیر میں گھٹ+نے سے اوپر کی ہڈی میں ملٹی پل فریکچرز ہوئے اور داہنے کندھے کی ہڈی میں بھی فریکچر ہوا۔ دو آپریشن ہوئے۔ بیس روز اسپتال میں رہے۔ ہماری گرما کی تعطیلات برباد ہوئیں۔ رات دِن بھائی صاحب کی خدمت میں لگے رہنے کے سبب کچھ لکھنے کا موقع ملا نہ پڑھنے کا۔ البتہ ذہنی کوفت کو بھلانے کے لیے پابندی سے اردو محفل میں حاضری لگاتے رہے۔ اب 10 جون سے ہمارے یہاں نیا تعلیمی سال شروع ہو چکا ہے۔ ایک طرف ٹیکسٹ بک بورڈ کی میٹنگیں، دوسری طرف اسکول بورڈکی میٹنگیں، جشنِ داخلہ اور کنیا کیلونی(تعلیم نسواں) رتھ یاترا کی تیاریاں۔ پھر حسب معمول سرکاری اور نیم سرکاری تراجم کے کاموں کی بھرمار۔دم بھرنے کی بھی ہے فرصت کسے؟
 
نایاب

محترم فارقلیط بھائی ۔
یہ تو بہت افسوس ناک خبر سنائی آپ نے ۔۔۔۔۔
دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کے بڑے بھیا کو صحت کاملہ و عاجلہ سے نوازے آمین
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مح
محترم بھلکڑ صاحب!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ آپ کو بھولنے کی عادت سے نجات دِلائے۔
اور آپ کی قوت حافظہ میں اِضافہ فرمائے۔ آمین۔ بجاہ النبی الکریم۔
یہ بندہ مستقل پابندی سے اُردو محفل میں لاگ اِن ہو رہا ہے۔البتہ یہ حقیقت ہے کہ گزشتہ ایک ڈیڑھ ماہ سے کوئی قابل قدر تحریر شیئر نہیں کر سکا۔
وجہ اس کی یہ ہے کہ بڑے بھائی غلام قادِرصاحب (رِسک مینجمنٹ آفیسر، کنارا بنک)اور چھوٹے بھائی محمد اِلیاس (فوریکس آفیسر، تھومس کوک) 20 مئی کی شام دفتر سے لوٹ رہے تھے کہ راستے میں ایک ایمبولنس وین سے ٹکر ہو گئی۔ چھوٹے بھائی جو ڈرائیونگ کر رہے تھے وہ تو بچ گئے، معمولی چوٹیں آئیں۔ لیکن بڑے بھائی صاحب کے بائیں پیر میں گھٹ+نے سے اوپر کی ہڈی میں ملٹی پل فریکچرز ہوئے اور داہنے کندھے کی ہڈی میں بھی فریکچر ہوا۔ دو آپریشن ہوئے۔ بیس روز اسپتال میں رہے۔ ہماری گرما کی تعطیلات برباد ہوئیں۔ رات دِن بھائی صاحب کی خدمت میں لگے رہنے کے سبب کچھ لکھنے کا موقع ملا نہ پڑھنے کا۔ البتہ ذہنی کوفت کو بھلانے کے لیے پابندی سے اردو محفل میں حاضری لگاتے رہے۔ اب 10 جون سے ہمارے یہاں نیا تعلیمی سال شروع ہو چکا ہے۔ ایک طرف ٹیکسٹ بک بورڈ کی میٹنگیں، دوسری طرف اسکول بورڈکی میٹنگیں، جشنِ داخلہ اور کنیا کیلونی(تعلیم نسواں) رتھ یاترا کی تیاریاں۔ پھر حسب معمول سرکاری اور نیم سرکاری تراجم کے کاموں کی بھرمار۔دم بھرنے کی بھی ہے فرصت کسے؟

سر بہت افسوس ناک خبر ہے حادثے کی۔ آپ نے اس ضمن میں گزشتہ اک ماہ میں اشارہ بھی نہ کیا۔ کہ آدمی رسم دین و دنیا ہی نبھا لے۔ اللہ سبحان و تعالیٰ سے دعا ہے کہ جلد از جلد سرکار کو صحت تندرستی سے مالامال فرمائیں۔ آمین
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
محفل میں بزرگ حضرات کی موجودگی شفقت و محبت کی ضامن ہے۔ اس سلسلے میں سر سید زبیر سر کی غیر موجودگی سے اک خلا محسوس کر رہا ہوں۔ سر پتا نہیں کدھر غائب ہیں۔ رات ان کے گھر کے سامنے سے گزرا تو سر کا ویسپا اور گاڑی دونوں کھڑے تھے۔ سوچا اتر کر پوچھوں کہ آجکل منظر عام سے غائب کیوں ہیں۔ لیکن پھر سوچا کہ پہلے سے اجازت نہیں لے رکھی تو ایسا نہ ہو کہ سر کی طبع پر گراں گزرے۔ سر جلدی سے واپس آجائیں۔۔۔ وگرنہ میں نے بن بلائے ٹپک پڑنا ہے۔ پھر شکوہ نہ کیجیے گا۔ :)
 
سید زبیر

محفلین

میرے بہت پیارے یار ! گو کہ دامن کوتاہ اور دل شکستہ ہے مگر پلکیں تو بچھائی جا سکتی ہیں ۔ اب سمجھ میں نہیں آتا کہ کس سے گلہ کروں اپنے نصیبوں سے ، یا آپ سے ۔
میرے پاس سے گزر کر میرا حال تک نہ پوچھا
میں کیسے مان جاوں کہ وہ دور جا کر روئے
ویسے جس وقت کا آپ ذکر کر رہے ہیں ' اس وقت کوہاٹ سے مہمان آئے ہوئے تھے ملاقات ہو جاتی ۔
ہمیشہ آپ کے لیے چشم براہ
 
پھر تو اچھا ہوا کہ مخل نہ ہوا۔۔۔۔ ویسے آپ بہت دنوں سے غائب ہیں۔ :)
 
مح
محترم بھلکڑ صاحب!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ آپ کو بھولنے کی عادت سے نجات دِلائے۔
اور آپ کی قوت حافظہ میں اِضافہ فرمائے۔ آمین۔ بجاہ النبی الکریم۔
یہ بندہ مستقل پابندی سے اُردو محفل میں لاگ اِن ہو رہا ہے۔البتہ یہ حقیقت ہے کہ گزشتہ ایک ڈیڑھ ماہ سے کوئی قابل قدر تحریر شیئر نہیں کر سکا۔
وجہ اس کی یہ ہے کہ بڑے بھائی غلام قادِرصاحب (رِسک مینجمنٹ آفیسر، کنارا بنک)اور چھوٹے بھائی محمد اِلیاس (فوریکس آفیسر، تھومس کوک) 20 مئی کی شام دفتر سے لوٹ رہے تھے کہ راستے میں ایک ایمبولنس وین سے ٹکر ہو گئی۔ چھوٹے بھائی جو ڈرائیونگ کر رہے تھے وہ تو بچ گئے، معمولی چوٹیں آئیں۔ لیکن بڑے بھائی صاحب کے بائیں پیر میں گھٹ+نے سے اوپر کی ہڈی میں ملٹی پل فریکچرز ہوئے اور داہنے کندھے کی ہڈی میں بھی فریکچر ہوا۔ دو آپریشن ہوئے۔ بیس روز اسپتال میں رہے۔ ہماری گرما کی تعطیلات برباد ہوئیں۔ رات دِن بھائی صاحب کی خدمت میں لگے رہنے کے سبب کچھ لکھنے کا موقع ملا نہ پڑھنے کا۔ البتہ ذہنی کوفت کو بھلانے کے لیے پابندی سے اردو محفل میں حاضری لگاتے رہے۔ اب 10 جون سے ہمارے یہاں نیا تعلیمی سال شروع ہو چکا ہے۔ ایک طرف ٹیکسٹ بک بورڈ کی میٹنگیں، دوسری طرف اسکول بورڈکی میٹنگیں، جشنِ داخلہ اور کنیا کیلونی(تعلیم نسواں) رتھ یاترا کی تیاریاں۔ پھر حسب معمول سرکاری اور نیم سرکاری تراجم کے کاموں کی بھرمار۔دم بھرنے کی بھی ہے فرصت کسے؟
بہت افسوس ناک خبر ہے۔ اللہ تعالیٰ جلد از جلد آپ کے بھائیوں کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ آمین
 
رب کریم بھائی صاحب کو شفائے کاملہ عاجلہ سے نوازے ۔ آپ کے تماما اہل خانہ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے (آمین ) گاہے گاہے صحت سے مطلع کرتے رہا کریں
 
Top