کاشفی

محفلین
آج بھی مفاہمت کی ضرورت ہے،سیاست 5سال بعد کرینگے،صدر زرداری
zardari-speech_9-5-2013_116873_l.jpg

اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج بھی مفاہمت کی ضرورت ہے،سیاست ہم 5سال بعد کریں گے جب آپ انتخابات کا اعلان کرینگے،ابھی ہم آپ کی رہنمائی میں کام کریں گے، ایوان وزیر اعظم میں اپنے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب میں صدر زرداری کا کہناتھا کہ میں ایوان وزیر اعظم نہیں آنا چاہتا تھا کیوں کہ یہاں سے یادیں وابستہ ہیں،انسان یادیں بھلا نہیں سکتا،یہاں وزیر اعظم ہاوس میں بی بی صاحبہ اور بچوں کو قید کیا گیا لیکن اس تمام صورت حال سے ہی اپنے آپ کو مضبوط کیا اور حالات کا مقابلہ کیا،اپنی ہر کمزوری اور غم کو طاقت بنا کر کوشش کی کہ پاکستان کو مضبوط کروں ۔بلوچستان پیکیج دینے سے بلوچوں کے مسائل ختم نہیں ہوئے لیکن مسائل کے حل کاآغاز ہو گیا ہے،خیبر پختون خوا کا نام تبدیل ہونے سے مسائل حل نہیں ہو ئے لیکن مسائل کے حال کا آغاز ہو چکا ہے۔ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں تھی ،نوازشریف کے بغیر 1973 کے آئین کی بحالی ممکن نہیں تھی۔ہم نے سیاست میں فالٹ لائنز کو ختم کرنے کی کوشش کی۔
 
Top