آج آپ نے سحری / افطاری میں کیا کھایا۔

شمشاد

لائبریرین
ہمارے یہاں تو ابھی ڈھائی گھنٹے ہیں سحری میں، ویسے میں چنے والے چاولوں سے انصاف کر رہا ہوں۔
 

تعبیر

محفلین
میں نے آج جو بنایا اور کھایا وہ تھا
فروٹ چاٹ
چنا چاٹ
حلوہ
چکن پکوڑے
شیزان کے چکن سموسے فرائی کیے
 

خرد اعوان

محفلین
آج افطار میں‌سموسے ، چھولے ، اور بٹاٹا وڑہ ایٹا ۔ ساتھ میں‌شکنجی اور پانی تھا ۔ ابھی تو ڈیڑھ بجا ہے لیکن معلوم ہے کہ سحری میں چکن کڑاہی اور تندوری روٹی ہی ملے گی ۔ ان شاءاللہ
 

زونی

محفلین
میں اسوقت چائے کا کپ لے کر یہاں آ‌گئی ہوں ، ابھی سحری کا وقت ختم ہونے میں یہاں آٹھ دس منٹ‌باقی ہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
افطاری میں کھجور، چنا چاٹ پکوڑے، دہی پکوڑیاں، مشروب مشرق، پانی اور آخر میں چائے سے فُل سٹاپ۔ آج پھلوں کی چاٹ نہیں تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور افطار سے سحر تک کتنی دفعہ اور کس سے شُغل فرمایا جاتا ہے؟

میں تو پانچ چھ مرتبہ فرما لیتا ہوں۔
 

زونی

محفلین
اور افطار سے سحر تک کتنی دفعہ اور کس سے شُغل فرمایا جاتا ہے؟

میں تو پانچ چھ مرتبہ فرما لیتا ہوں۔





میں آپکا مقابلہ تو نہیں کر سکتی :grin: آجکل سادگی اختیار کر رکھی ھے ایک کپ صبح ‌اور افطار کے بعد بھی ایک یا زیادہ سے زیادہ دو بار بسس :(
 

خرد اعوان

محفلین
اسکنجین تو سُنا تھا یہ اسکنجبین کیا املاء کی غلطی ہے یا پھر نیا برانڈ آیا ہے اسکنجین کا؟

نہیں‌یہ لیموں‌، نمک اور پانی کا ہی ایک اور نام ہے ۔ شکنجی ، اسکنجبین اور اسکنجین ۔ ہمارے گھر میں‌بھی تینوں الفاظ بولے جاتے ہیں‌۔ اور سمجھے بھی جاتے ہیں‌ ۔;)
 

سارا

محفلین
افطاری میں ' بھنڈی ' قورمہ ' کری 'آلو اور سبزیوں کے پکوڑے' قیمے اور چکن کے سموسے '‌آلو کے پراٹھے ' شکر کا شربت '
 
Top