آج آپ نے سحری / افطاری میں کیا کھایا۔

شمشاد

لائبریرین
دوسرے روزے کی افطاری میں کھجور، پھلوں کی چاٹ، دہی پکوڑیاں، پکوڑے، دودھ میں جام شیریں، مالٹے کا رس اور نماز کے بعد چائے۔
 
میر انیس

لائبریرین
آج میں نے سحری میں پالک قیمہ پراٹھے کے ساتھ اور دودھ پھینی کھائی تھی ۔ جبکیہ افطار میں آلو کے پکوڑے چھولے آم کا شیک اور بعد میں کھانے میں پلاؤ کھایا تھا اب پھر دل کر رہا ہے کچھ کھانے کو کیوں کے اسوقت پانی زیادہ پیا تو پیٹ جلدی بھر گیا تھا۔
 
زبیر مرزا

محفلین

ماشاءاللہ
 
نایاب

لائبریرین
سحری میں روٹی سالن اور دو وڈے کپ چائے والے
افطاری میں پکوڑے انجیر انگور اور دو وڈے کپ چائے والے
 
زبیر مرزا

محفلین
عرب ممالک کے رہنے اولے ہر افطار میں میرے حصے کی تین کھجوریں کھائیں :)
میں خود پانچ اور اکثر سات کھجوریں کھاتا ہوں
 
شمشاد

لائبریرین
الحمد للہ آج یہاں تیسرے روزے کی سحری ہے۔

تھوڑا سا پراٹھا مرغے کے سالن کے ساتھ، تھوڑی سی روٹی چنے کے سالن کے ساتھ۔
تھوڑا سا دہی کھایا۔ دو گلاس پانی اور آخر میں چائے سے فُل سٹاپ لگایا۔
 
زبیر مرزا

محفلین
الحمد للہ آج یہاں تیسرے روزے کی سحری ہے۔

تھوڑا سا پراٹھا مرغے کے سالن کے ساتھ، تھوڑی سی روٹی چنے کے سالن کے ساتھ۔
تھوڑا سا دہی کھایا۔ دو گلاس پانی اور آخر میں چائے سے فُل سٹاپ لگایا۔
ماشاءاللہ شمشاد بھائی جی تھوڑا تھوڑا نا کریں کھل کے بتائیں :)

افطاراول : کھجوریں 7 عدد- لسی ایک گلاس - دہی بڑے - فروٹ چاٹ اور تھوڑے سے پکوڑے (چار، پانچ عدد)
اب چائے اور ڈونٹس رات کے کھانے کے طورپر
 
علی خان

محفلین
آج ہمارہ تیسرہ روزہ ہے، اور آج سحری میں آلو قیمہ + پراٹا اور اسکے بعد 2 کپ چائے اور سب سے آخر میں 2 گلاس پانی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پہلی افطار میں صرف ایک کھجور ، روزہ افطار کرتے ہی سب سے پہلے کھانا اور پھر دوسری چیزیں تھوڑی تھوڑی جن میں پکوڑے ، خربوزہ، ملک شیک، پاپڑ، چنے کی دال، شربت
 
ماشاءاللہ شمشاد بھائی جی تھوڑا تھوڑا نا کریں کھل کے بتائیں :)

افطاراول : کھجوریں 7 عدد- لسی ایک گلاس - دہی بڑے - فروٹ چاٹ اور تھوڑے سے پکوڑے (چار، پانچ عدد)
اب چائے اور ڈونٹس رات کے کھانے کے طورپر
یہ سات کھجوریں کھانے میں کیا حکمت ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
آج افطاری میں حسب معمول کھجور
پھر ٹھنڈے ٹھار دودھ میں جامِ شیریں کے تین گلاس
پھلوں کی چاٹ، چنے کی چاٹ، پکوڑے اور آخر میں چائے۔
 
Top