آبِ زم زم پر نئی تحقیق !!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
طالوت نے کہا:
برکت کے لیے اور بھی بڑے آسان نسخے ہیں ، مثلا ایک صاحب قران کو بیت اللہ کی دیوراوں سے مس کر رہے تھے برکت کے لیے:laugh: اور روایتوں کا کیا ہے ایسی ایسی بھی ہیں کہ لوگ مرتد ہو گئے ۔۔
وسلام

قبلہ باقی جملہ تو ٹھیک ۔ مگر یہ استہزا ۔۔ ؟؟
اور لگے ہاتھوں یہ مرتد کا معاملہ بھی بیان کردیجئے !
کہ مرتد کیا ہے ۔۔ اور کیسے ، کیوں ہوتا ہے۔
اور آپ کے مراسلے کی مد میں مرتد کا کیا محل، ؟؟

ویسے آپ نے اس شخص کا واقعہ تو پڑھا ہوگا ،
جو کعبہ میں خدا کو نہلانے ، کنگھی تیل کرنے کی بات کرتا تھا ۔۔ ؟؟
پوری تاریخ میں ایسے معدودے چند واقعات ہی ملتے ہیں،
فرد کے عمل کا اطلاق جماعت پر کہاں ہوتا ہے کہ مرتد ہوا،


والسلام و مع الکرام
 

طالوت

محفلین
"طالوت " عرفیت اختیار کرنے کا پس منظر دیکھ لیں اور "حضرت طالوت" کا واقعہ بھی ! یہاں بھی میرے لیے عشق عقل کے تابع ہے کہ عشق کو جس انداز سے آپ دیکھتے ہیں میں نہیں دیکھتا ۔۔۔ سو آپ کا الزام رد کیا جاتا ہے ۔۔۔
مجھے اشخاص اور ان کے واقعات سے ایک مخصوص حد تک رغبت ہے ، فضول گوئیاں مجھے پسند نہیں ، مرتدوں کی مثالیں دینا شروع کروں گا تو احباب ناراض بھی ہونگے اور تعصب کا الزام بھی دیں گے ۔۔ ۔۔ اور میں تصادم سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں( آج کل) :)
وسلام
 

مغزل

محفلین
"طالوت " عرفیت اختیار کرنے کا پس منظر دیکھ لیں اور "حضرت طالوت" کا واقعہ بھی ! یہاں بھی میرے لیے عشق عقل کے تابع ہے کہ عشق کو جس انداز سے آپ دیکھتے ہیں میں نہیں دیکھتا ۔۔۔ سو آپ کا الزام رد کیا جاتا ہے ۔۔۔
مجھے اشخاص اور ان کے واقعات سے ایک مخصوص حد تک رغبت ہے ، فضول گوئیاں مجھے پسند نہیں ، مرتدوں کی مثالیں دینا شروع کروں گا تو احباب ناراض بھی ہونگے اور تعصب کا الزام بھی دیں گے ۔۔ ۔۔ اور میں تصادم سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں( آج کل) :)
وسلام

اس میں قصور آپ کا ہے بھی اور نہیں بھی
کہ آپ جس ریاست میں‌سکونت فرما ہیں۔۔
وہاں یہی روا ہے۔۔۔ خیر
چلیئے احباب کو زحمت سے بچاتے ہیں۔
آپ میرے بلاگ پر تشریف لے آئیں
وہاں تو کسی کو اعتراض نہیں ہوگا نا ؟

تو کیا کہتے ہیں، لڑی شروع کروں ؟
 

طالوت

محفلین
یہ بات آپ کو بھی بخوبی معلوم ہے اور مجھے بھی کہ کہیں بھی چلیں جائیں نتیجہ کچھ برآمد نہ ہو گا اور اس کی وجہ بھی شاید آپکو پتہ ہو گی ۔۔۔
بات بڑی سادہ سی ہے مغل ! ۔۔۔
اور ریاست کا ذکر نہ چھیڑیے ، پھر آپ کو ہی شکایت ہو گی ، ویسے آپ کو بتاتا چلوں مجھ میں یہ "خرابیاں" اس ریاست میں قیام سے پہلے کی ہیں ، اور ریاست والے بھی خاصے خفا خفا سے رہتے ہیں ۔۔۔
وسلام
 

مغزل

محفلین
چلیئے آپ کی مرضی،
ویسے آپ نے تذکیر کو تانیث میں باندھ کر اچھا نہیں کیا بالائی مراسلے کی پہلی سطر دیکھئے،

’’ پھر بھی خوش رہیں‘‘ کبھی پاکستان آئیے تو ملاقات کا شرف عطا کیجئےگا۔
کم از کم میرے ذہن سے دھند چھٹ جائے ۔۔ کافی ہے
 

طالوت

محفلین
تذکیر و تانیث کی غلطیاں کم علمی کے باعث ہیں ۔۔۔
پاکستان آمد پر بھرپور کوشش ہو گی کہ آپ سے ملاقات کی جائے ۔۔۔
لیکن تصادم کی گنجائش تب بھی نہ ہو گی ۔۔۔
وسلام
 

arifkarim

معطل
خاکسار نے پاکستان میں کسی کے ہاتھ کا لایا ہوا آب زم زم پیا تھا۔ حالانکہ وہ کئی دن پرانا تھا، مگر ذائقہ میٹھے پانی سے بھی زیادہ اچھا تھا۔
طالوت بھائی لگتا ہےآپ روحانیت پر یقین نہیں رکھتے۔۔ ہومیو پیتھی ادویات میں ''دوائی'' کا ایک ایٹم بھی موجود نہیں، بلکہ 99 فیصد الکوہول ہوتا ہے۔ اسکے باوجود اس دوا کا اثر ہوتا ہے اور انگریزی ادویات سے زیادہ بہتر شفاء ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ اگر کسی دوا کی شیشی خالی بھی ہو جائے تب بھی اس میں مزید الکوہول شامل کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بالکل اسی طرح آب زم زم کا ایک قطرہ اپنے ارد گرد تمام پانی میں اپنا اثر داخل کر دیتا ہے، جسے آج سائنس سمجھنے سےقاثر ہے کیونکہ وہ صرف مادی بنیادوں پر کام کرتی ہے!
 

فخرنوید

محفلین
آب زم زم پر ایک ریسرچ

b52ro0.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
فخر نوید کا تھریڈ مکرر تھا، میں نے اسے پہلے والے کے ساتھ یکجا کر دیا ہے، اب پہلے والا پہلے ہی سے مقفل ہے تو کیا کہا جا سکتا ہے!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top