آبِ زم زم پر نئی تحقیق !!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

پیاسا

معطل
dztkz6.jpg


سورس
 

مغزل

محفلین
zamzam.jpg

dremoto.jpg


اس خبر کا تحریری متن:

آبِ زم زم میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو اس کے سوا دنیا کے کسی بھی پانی میں موجود نہیں ہیں- انہوں نے نینو نامی ٹیکنالوجی کی مدد سے آبِ زم زم پر متعدد تحقیقیں کی ہیں جن کی مدد سے انہیں معلوم ہوا کہ آبِ زم زم کا کا ایک قطرہ عام پانی کے ایک ہزار قطروں میں شامل کیا جائے تو عام پانی میں بھی وہی خصوصیات پیدا ہو جاتی ہیں جو زم زم میں ہیں- ڈاکٹر ایموٹو جاپان میں قائم ہیڈ و انسٹی ٹیوٹ برائے تحقیق کے سربراہ ہیں اور آج کل مملکت کے دورے پر آئے ہوئے ہیں- انہوں نے اپنے ایک لیکچر میں کہا کہ جاپان میں انہیں ایک عرب باشندے سے آبِ زم زم ملا جس پر انہوں نے متعدد تحقیقیں کی ہیں ، تحقیق سے معلوم ہوا کہ زم زم کے ایک قطرے کا بلور ( ایک چمکدار پانی جوہر) انفرادیت رکھتا ہے- دیگر کسی پانی کے قطرے کے بلور سے مشابہت نہیں رکھتا- کرہ ارضی کے کسی خطے سے لیے گئے پانی کے خواص زم زم سے کسی طرح بھی مشابہت نہیں رکھتے- انہوں نے لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعہ معلوم کیا کہ آبِ زم زم کے خواص کو کسی طرح بھی تبدیل کرنا ممکن نہیں- اس کی اصل وجہ جاننے سے سائنس قاصر ہے- زم زم کی ری سائیکلنگ کرنے کے بعد بھی اس کے بلور میں تبدیلی نہیں پائی گئ۔
جاپانی سائنسدان نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان کھانے٬ پینے اور ہر کام کرنے سے پہلے “ بسم اﷲ “ پڑھتے ہیں- انہوں نے کہا کہ جس پانی پر “ بسم اﷲ “ پڑھی جائے اس میں عجیب قسم کی تبدیلی وقوع پذیر ہوتی ہے- لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعہ عام پانی کو طاقتور خوردبین کے ذریعے دیکھا گیا اور اس پر “ بسم اﷲ “ پڑھنے کے بعد دیکھا گیا تو اس کے ذرات میں تبدیلی واقع ہو گئی تھی- بسم اﷲ پڑھنے کے بعد پانی کے قطرے میں خوبصورت بلور بن گئے تھے- انہوں نے کہا انہوں نے پانی پر قرآن مجید کی آیات پڑھوائیں تو اس میں بھی عجیب قسم کا تغیر واقع ہوا- انہوں نے کہا کہ پانی میں اﷲ تعالیٰ نے عجیب قسم کی صلاحیتیں رکھی ہیں- پانی قوت سماعت٬ احساس٬ یادداشت اور ماحول سے متاثر ہونے کی صلاحیت ہے- اگر پانی پر قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کی جائے تو اس میں مختلف امراض سے علاج کی صلاحیت بھی پیدا ہو سکتی ہے- پانی ماحول کے منفی اور مثبت حالات کا اثر قبول کرتا ہے- ڈاکٹر ایموٹو نے کہا کہ کرہ ارضی کی تمام مخلوقات خواہ وہ بظاہر جمادات ہی کیوں نہ ہوں ان میں ماحول کا اثر قبول کرنے کی صلاحیت ہے- کائنات کا ہر ذرہ شعور رکھتا ہے اور اسی شعور کے نتیجے میں وہ اپنے خالق کی تسبیح میں مصروف ہے۔

( بشکریہ : ہماری ویب)



فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم اپنے رب کی کون کون سے نعمتوں کو جھٹلاؤگے۔

ماشا اللہ و سبحان اللہ تعالی ۔۔
بے شک تما م تعریفیں اللہ کو ہی سزاوار ہیں۔
بہت شکریہ پیاسا صاحب۔۔
خوش رہیں
 

پیاسا

معطل
مغل صاحب یونی کوڈ متن فراہم کرنے کا شکریہ........

طالوت صاحب ......آپ کی با ت کی سمجھ نہیں آئی........
 

مغزل

محفلین
خبر اردو پوائنٹ کے علاوہ ایک فارسی سائٹ پر بھی ہے،
متن :
ناگفته هایی در مورد آب زمزم
به گزارش پایگاه خبری تقریب، دکتر "مساروا ایموتو"، دانشمند ژاپنی تأکید کرد: تحقیقات علمی بسیاری که به وسیله تکنولوژی نانو بر روی آب زمزم انجام شده است، نشان می دهد هیچ یک از خواص این آب قابل تغییر نیست و اگر یک قطره از آب زمزم به 1000 قطره از آبهای معمولی اضافه شود، آن آبها خواص آب زمزم را به دست خواهند آورد.این دانشمند تحقیقات بسیاری را بر روی آب زمزم انجام داده و به این نتیجه رسیده است که آب زمزم، آبی با برکت و منحصر به فرد است و بلورهای آن شبیه هیچ آب دیگری نیست و به هیچ وجه خواص آن تغییر نمی کند.وی که پایه گذار نظریه تبلور ذرات آب است، می گوید: جمله "بسم الله الرحمن الرحیم" که در قرآن کریم وجود دارد و مسلمانان آن را در ابتدای کارهای خود یا در هنگام غذاخوردن و یا موقع خواب بر زبان می آورند، تأثیر عجیبی بر بلورهای آب دارد.
به گزارش سایت محیط، وی می افزاید: زمانی که بسم الله الرحمن الرحیم گفته می شود، تغییرات عجیبی در بلورهای آب رخ داده و آنها بسیار زیباتر می شوند، لذا می توان با گذاشتن کاستی از تلاوت قرآن کریم در کنار آب، آن را زیباتر و با صفاتر نمود

بشکریہ :فخرِایران
 

طالوت

محفلین
آب زمزم کی خصوصیات کسی دوسرے پانی میں نہ ہونا تو سمجھ آتا ہے مگر ایک قطرہ آب زمزم کا دوسرے پانی کو بھی تبدیل کر دینا ، سمجھ سے بالاتر ہے ۔۔۔ برحال خبر دیکھتے ہیں ۔۔
وسلام
 

فاروقی

معطل
یہ تو سامنے کا تجربہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمارے گھر آب زم زم تین سال ایک بوتل میں پڑا رہا لیکن خراب نہ ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔اس میں بو کی رمق تک نہ تھی۔۔۔۔۔۔۔
اور
عام پانی کو بوتل میں بھر کر رکھیئے اور دس دن بعد اس کا ذائقع دیکھ لیجیئے۔۔۔۔۔۔سونگھنے سے ہی دل متلا جائے گا۔۔۔۔۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“آب زم زم میں ہر بیماری کے لیئے شفا ہے“۔۔

والسلام
 

طالوت

محفلین
جی ہاں لیکن یہ جو بوتلیں بھر بھر کے گھروں کو لے جاتے ہیں ، اسلیئے چشمہ کنووں میں تبدیل ہو چکا ہے اور شاید دو بار اس کا پانی بھی سوکھ گیا تھا جس پر کنووئیں گہرے کرنے پڑے تھے ۔۔۔ جبکہ یہ پانی بیت الحرام کا قصد کرنے والوں کے لیئے مخصوص کیا گیا ہے ۔۔۔
وسلام
 

فاروقی

معطل
کہتے ہیں گھر کی مرغی دال برابرا.................آپ سعودیہ میں ہیں اس لیئے آپ کو تو وافر مقدار میں مل جاتا ہو گا پینے کو............لیکن جو دور ہیں قدر و قیمت وہی جانتے ہیں اس کی..........

میں نے خود دیکھا ہے مکہ شریف میں لوگوں کو اس سے وضو کرتے ہوئے .........حالانکہ وہاں وضو کے لیئے انہوں نے عام پانی کا انتظام کیا ہوا ہے.....لوگ کفن ساتھ لے جاتے ہیں اور وہاں زم زم کے پانی سے دھو کر لاتے ہیں کہ شاید قبر میں فرشتے معاف کر دیں ..........اس طرح اگر گناہ کی معافی ملتی تو شیطان بھی خوشی سے جھوم اٹھتا.....کیسے کیسے اعتقادات پالے ہوئے ہیں لوگوں نے.......

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ آپنی پھوپھی سے فرمایا“

“اے میری پھوپھی جان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ یہ نہ سمجھنا کہ “ًمحمد“(صلی اللہ علیہ وسلم )میرا بھتیجا ہے تو کل قیامت کے دن خدا مجھے بخش دے گا۔۔۔۔۔۔آپ کو آپ کے عملوں کا حساب وہاں دینا پڑے گا“

خدا کسی کمی بیشی کو معاف فرمائے۔۔
 

طالوت

محفلین
حضور پہلی بار عمرہ کرنے گیا تو پیا تھا ۔ دوسری بار عمرہ کروانے گیا تو پیا تھا ۔ کہ وہاں جانے والوں کے لیے ہی ہے اور اس کے علاوہ پینے کو دوسرا پانی ہوتا بھی نہیں ۔ بلکہ سعودی حکومت تو مسجد نبوی میں زمزم پانی ہی پہنچاتی ہے ۔۔ یا شاید ایک آدھ بار کہیں اور پیا تھا۔۔
میں اس وقت جس پروجیکٹ پر ہوں اس کی تکمیل کے بعد عمرہ یا حج ادا کرنے والوں کو 10 لیٹر کی بوتل ملا کرے گی پیک شدہ حالت میں ۔۔ اس پروجیکٹ میں ایک بوٹلنگ پلانٹ Bottling Plantاور ایک پیوریفیکیشن پلانٹ Purification Plantکی تنصیب ہو گی ۔۔ زمزم کے لیئے پیوریفیکیشن پلانٹ سمجھ میں نہیں آتا ۔۔۔
جب کہ ابھی لوگوں کو خود پانی بھرنا پڑتا ہے یا دس ریال میں پانی خریدنا پڑتا ہے ۔۔۔
وسلام
 

مغزل

محفلین
آب زمزم کی خصوصیات کسی دوسرے پانی میں نہ ہونا تو سمجھ آتا ہے مگر ایک قطرہ آب زمزم کا دوسرے پانی کو بھی تبدیل کر دینا ، سمجھ سے بالاتر ہے ۔۔۔

طالوت بھیا اعتراض برائے اعتراض خوب ، ویسے ایک شعر آپ کی نذر:
عقل کو تنقید سے فرصت نہیں
عشق پر ایمان کی بنیاد رکھ
 

دوست

محفلین
آب زم زم پر کبھی روحانی ڈائجسٹ اور گلوبل سائنس میں ایک مضمون شائع ہوا تھا۔ جس کے مطابق یہ پانی ایک سرنگ طرح کے راستے سے مکے کے اطراف سے حرم کے نیچے آتا ہے۔ تعمیر کعبہ کے دوران ایک بار کھدائی کرتے ہوئے ایک جگہ سے پانی نکل آیا اور اسی وقت زم زم سوکھ گیا جس کے بعد اس راستے کو بند کرنے سے وہ پانی بحال ہوا۔ بیت اللہ نشیب میں واقعی ہے چناچہ پانی اطراف سے زمین کے نیچے بہتا ہوا زمزم میں آتا ہے اور اس دوران اس میں گندھک اور دوسرے کئی نمکیات شامل ہوجاتے ہیں جو اسے صحت بخش بنا دیتے ہیں۔ آج کل زمزم میں دوسرے پانی کو ملا کر آگے سپلائی کیا جاتا ہے۔ یہ کام وہاں لگے ہوئے پمپوں کے ذریعے ہی کیا جاتا ہے۔ جبکہ حاجی لوگ گھر لائے ہوئے آب زمزم میں مزید سادہ پانی ملا کر آگے بانٹتے ہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
آب زم زم پر کبھی روحانی ڈائجسٹ اور گلوبل سائنس میں ایک مضمون شائع ہوا تھا۔ جس کے مطابق یہ پانی ایک سرنگ طرح کے راستے سے مکے کے اطراف سے حرم کے نیچے آتا ہے۔ تعمیر کعبہ کے دوران ایک بار کھدائی کرتے ہوئے ایک جگہ سے پانی نکل آیا اور اسی وقت زم زم سوکھ گیا جس کے بعد اس راستے کو بند کرنے سے وہ پانی بحال ہوا۔ بیت اللہ نشیب میں واقعی ہے چناچہ پانی اطراف سے زمین کے نیچے بہتا ہوا زمزم میں آتا ہے اور اس دوران اس میں گندھک اور دوسرے کئی نمکیات شامل ہوجاتے ہیں جو اسے صحت بخش بنا دیتے ہیں۔ آج کل زمزم میں دوسرے پانی کو ملا کر آگے سپلائی کیا جاتا ہے۔ یہ کام وہاں لگے ہوئے پمپوں کے ذریعے ہی کیا جاتا ہے۔ جبکہ حاجی لوگ گھر لائے ہوئے آب زمزم میں مزید سادہ پانی ملا کر آگے بانٹتے ہیں۔
یعنی کہ آب زم زم میں بھی ملاوٹ کر دیتے ہیں۔:mad:
 

زیک

مسافر
مسارو ایموتو خود کہتے ہیں کہ وہ ‌سائنسدان نہیں ہیں نہ وہ سائنسی تحقیق کرتے ہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
مسارو ایمو کی تحقیق کو آب زمزم یا بسم اللہ کے لیے استعمال کرنا شاید درست نہ ہو۔
نہ صرف بسم اللہ بلکہ مسارو کے نزدیک موسیقی اور تصاویر وغیرہ کی وجہ سے بھی ہیئت تبدیل ہو جاتی ہے۔
 

مغزل

محفلین
حضور میں عشق پر عقل کو ترجیح دیتا ہوں
وسلام

جھوٹ کہتے ہیں آپ طالوت صاحب،
اگر ایسا ہی ہوتا تو آپ ’’ طالوت ‘‘ کی عرفیت اختیار نہ کرتے ۔
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ
دھوکہ دیتے ہیں یہ بازی گر کھلا

بحث کی گنجائش نکلے تو ’’ ہاتھ کنگن کو آرسی کیا ‘‘
لیکن کسی دوسرے تھریڈ میں ۔۔
والسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top