آئی ایم پورٹل (IM Portal)

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں آج آپ کی خدمت میں ذیل فورم کے موڈ کے ساتھ استعمال کے لیے آئی ایم پورٹل پیش کر رہا ہوں جس کے ذریعے آپ اپنی کٹیگری موڈ پر مبنی فورم کو ایک پورٹل میں بدل سکتے ہیں۔ جو دوست ہمارے پیش کیے گیے کٹیگری موڈ کے پری انسٹالڈ پیکج کو زیر استعمال لا چکے ہیں وہ اس پورٹل موڈ کو بآسانی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ سادہ phpbb سوفٹویر کےساتھ نہیں چلے گا۔

انسٹالیشن

[bcolor=#BFFFFF:fd8c3a5c1f]ڈیٹابیس اپڈیٹ[/bcolor:fd8c3a5c1f]
پورٹل موڈ انسٹال کرنے کا پہلا سٹیپ ڈیٹابیس اپڈیٹ کے ذریعے فورم ڈیٹابیس میں پورٹل موڈ سے متعلقہ انفارمیشن شامل کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے موڈ کی زپ فائل میں sql.txt فائل موجود ہے جس میں ڈیٹابیس اپڈیٹ کرنے کی ہدایات ہیں۔ میں یہاں phpMyAdmin کے ذریعے اس ڈیٹابیس کرنے کا طریقہ بیان کر رہا ہوں۔ میرے خیال میں یہ طریقہ اکثر جگہ کارآمد ثابت ہوگا کیونکہ زیادہ تر ویب ہوسٹس پر phpMyAdmin ہی ڈیٹابیس فرنٹ اینڈ کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

پورٹل موڈ کے لیے ڈیٹابیس اپڈیٹ کرنے کے لیے سب سے پہلے phpMyAdmin میں اپنی فورم کی ڈیٹابیس کھولیں۔ اس کے بعد ذیل کی تصویر کے مطابق SQL کے ربط پر کلک کریں۔ یہاں آپ ڈیٹابیس اپڈیٹ کے لیے انسٹرکشنز رن کر سکتے ہیں۔

3_pic1_11.jpg


اس کے بعد sql.txt فائل کو کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کھول کر اس کے سارے ٹیکسٹ کو کاپی کر لیں اور اسے phpMyAdmin کی SQL ونڈو میں ذیل کی تصویر کے مطابق کاپی کر لیں اور GO بٹن پر کلک کریں۔ اس طرح آپ کی فورم ڈیٹابیس میں نئی ڈیٹاٹیبلز شامل ہو جائیں گی

3_pic2_6.jpg


[bcolor=#BFFFFF:fd8c3a5c1f]فورم کی فائلوں میں ترمیم[/bcolor:fd8c3a5c1f]
ڈیٹابیس اپڈیٹ کرنے کے بعد فورم کی فائلوں میں پورٹل موڈ شامل کرنے کے لیے ردوبدل اور پورٹل موڈ کے ساتھ آنے والی فائلوں کو فورم کے فائل ایریا میں کاپی کرنا باقی رہ جاتا ہے۔ اس کے دو طریقے ہیں۔ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ CH_IMPortal.txt میں موجود ہدایات کے مطابق فورم کی فائلوں میں ترمیم کی جائے اور اس کے بعد root فولڈر کی فائلوں کو فورم کے فائل ایریا میں کاپی کر دیا جائے۔۔

دوسرا اور آسان طریقہ آپ اس صورت میں ‌ آزما سکتے ہیں جب آپ کٹیگری موڈ کا پری انسٹالڈ پیکج استعمال کر رہے ہوں اور اس میں اور کوئی ردوبدل نہ کیا ہو۔ میں نے آپ کی سہولت کے لیے CH_IMPortal_v107_with_changed_files فولڈر میں تمام ترمیم شدہ فائلیں اور پورٹل کے ساتھ آنے والی فائلیں اکٹھی کر دی ہیں۔ آپ کو محض اس فولڈر کے اندر تمام فائلوں کو فورم کے فائل ایریا میں کاپی کرنا ہوگا اور یوں آپ کے پورٹل کی انسٹالیشن مکمل ہو جائے گی۔

احتیاطاً فورم کے ایڈمن پینل میں caches configuration میں جا کر language اور theme کیش کو ری جنریٹ کرلیں۔

اب آپ ایڈمن پینل میں جا کر پورٹل کے بلاکس کو ترتیب دے سکتے ہیں اور ان میں ردوبدل کر سکتے ہیں۔

3_pic3_4.jpg


اردو آئی ایم پورٹل ورژن 1.07 ڈاؤنلوڈ کریں


آپ دوستوں کی آراء کا انتظار رہے گا۔
 

پاکستانی

محفلین
نبیل بھائی السلام علیکم
میں اپنے فورم میں ان معلومات کے نیچے News Marquee کی ایک پٹی چلانا چاہتا ہوں اس کے لئے کس فائل کو اپڈیٹ کرنا ہو گا۔ کوئی گائیڈ لائن

آپ کی آخری آمد Yesterday, at 12:38 am کو تھی
موجودہ وقت جمعرات فروری 15, 2007 12:52 pm ہے
تمام اوقات UTC + 5 آپ کی آخری آمد سے بعد کے خطوط
جن خطوط کے جوابات نہیں دئیے گئے
اپنے خطوط دیکھئیے





شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست منیر طاہر۔ بس یہ خوامخواہ کے پاپ اپ اشتہارات مزا خراب کر دیتے ہیں، ورنہ آپ کا فورم تو بہت اچھا لگ رہا ہے۔ اس میں تازہ ترین پیغامات کے بلاک کی الائنمنٹ ٹھیک نہیں لگ رہی۔

آپ کو ایک News Ticker کا بلاک درکار ہے۔ میرے خیال میں یہ کچھ تلاش کرنے سے مل جائے گا۔ مجھے ڈھونڈھنا پڑے گا۔ آپ بھی ذرا تلاش کریں۔
 

پاکستانی

محفلین
نبیل بھائی Portal Admin میں Manage Block Var's آپشن میں عمومی خرابی کی نشاندہی کر رہا ہے۔
دیکھیئے

عمومی خرابی

template->_tpl_load(): File ./../templates/ptifo/admin/portal_blocks_variables_list_body.tpl does not exist or is empty

DEBUG MODE

Line : 287
File : class_template.php


حالانکہ templates/ptifo/admin/portal_blocks_variables_list_body.tpl والی فائل میں دو بار دوبارہ بھی لوڈ کر چکا ہوں اور یہ File : class_template.php کون سی ہے اس کی مجھے سمجھ نہیں آ رہی۔

اس کے علاوہ پورٹل سیکشن میں ‘آن لائن ساتھی‘ اور ‘معلومات کو دائیں سے بائیں کرنے سے کوئی معلومات نہیں دیکھا رہا جبکہ فورم کے صفحہ پر تمام معلومات نظر آ رہی ہیں۔
 

پاکستانی

محفلین
اس کے علاوہ پورٹل میں حالیہ پیغامات بھی بائیں طرف ہیں اور تازہ ترین سیکشن میں بھی الفاظ فریم سے باہر نکل رہے ہیں۔
 

راج

محفلین
سلام نبیل بھائی
میں نی پورٹل کو ویب پر اپلوڈ کیا مگر اب وہاں تھیم رے جنریٹ نہیں ہو رہی ہے اور نہ ہی میں پورٹل کونفیگریشن میں جاپارہا ہوں-
کیا وجہ ہو سکتی ہے میرے فورم پر ایک نظر انایت کریں-
 

پاکستانی

محفلین
راج نے کہا:
سلام نبیل بھائی
میں نی پورٹل کو ویب پر اپلوڈ کیا مگر اب وہاں تھیم رے جنریٹ نہیں ہو رہی ہے اور نہ ہی میں پورٹل کونفیگریشن میں جاپارہا ہوں-
کیا وجہ ہو سکتی ہے میرے فورم پر ایک نظر انایت کریں-

راج میرے پاس تو آپ کا فورم اوپن ہی نہیں ہو رہا ورنہ اس سلسلے میں میں کچھ آپ کو بتاتا۔
اب نبیل بھائی کا ہی انتظار کریں۔
 

پاکستانی

محفلین
جی یہی لنک میں نے چیک کیا ہے۔ لیکن میرے پاس نہ جانے کیوں یہ اوپن نہیں ہو رہا۔
سرور میں کوئی پرابلم ہے شاید
 

راج

محفلین
یہاں تو اوپن ہو رہا ہے مگر بیک تھیم نہیں آرہے ہے-
یانی صرف ٹیکٹس (TEXT) ہی دیکھائی دے رہا ہے- اور بیک میں صرف سفید رنگ بس-
اور کنٹرول پینل سے میں پورٹل سیٹنگ میں جانا چاہتا ہوں تو ڈائرکٹ سرور کے ہیلپ پیج پر لے جاتا ہے-
 

راج

محفلین
میری تھیم سہی سے اپلوڈ نہیں ہوئی تھی - اب برابر کام کررہی ہے-
اب دوسرا مصلۂ یہ ہے کہ میں ایڈمنسٹریشن میں Portal_ACP نہیں استعمال کر پا رہا ہوں جب بھی وہاں کلک کرتا ہوں سرور کے
اباؤٹ اس کے پیج پر چلا جاتا ہے-
اور ایک چیز فورم کے نام اور اس کے ڈسکرپشن میں فونٹ کا کوئی فرق نہیں ہے- مجھے ڈسکرپشن کا فونٹ چھوٹا کرنا ہے بنسبت ہیڈلائن کے- اس کا کیا حل ہے-
 

راج

محفلین
میں نے آئی ایم پورٹ انسٹال کیا لیکن وہاں کچھہ سکرپٹ پرابلم ہے
مہربانی کرکے آپ بھی دیکھیں
muurdu.awardspace.com/forum2/portal/php
 

راج

محفلین
Portal .php پر یہ ایرر آرہا ہے-

Warning: strtr(): The second argument is not an array. in /home/www/myurdu.awardspace.com/forum2/includes/class_user.php on line 1231

Warning: strtr(): The second argument is not an array. in /home/www/myurdu.awardspace.com/forum2/includes/class_user.php on line 1231

Warning: strtr(): The second argument is not an array. in /home/www/myurdu.awardspace.com/forum2/includes/class_user.php on line 1231
 

ابنِ آدم

محفلین
میں نے بھی یہ پورٹل انسٹآل کرنے کی کوشش کی ہے اور میرا ائیرر بھی کچھ یوں ہے اب معلوم نہیں کہ میرے جیسے نوآموز نے فائلز کو اپ لوڈ کرنے میں کہاں گڑبڑ کردی ہے۔

(کیا اس پورٹل کو استعمال کرنے کے لئے نبیل صاحب کا بنایا پی ایچ پی اردو ہی کافی ہے یا اس کے لئے کوئی علیحدہ سے پی ایچ پی اردو فورم یا یہ پورٹل کو انسٹال کرنے سے پہلے کسی قسم کے کوئی موڈ انسٹال کرنے کی ضرورت ھے۔)

Fatal error: Call to a member function url() on a non-object in /home/urduwiki/public_html/forum/includes/page_header.php on line 37
 

ابنِ آدم

محفلین
براہ مہربانی مندرجہ بالا بیان کو نظر انداز کردیجیے۔ میں نے دوبارہ انسٹال کیا ہے اور تمام چیزیں ٹھیک چل پڑی ہیں۔ شکریہ
 
Top