آئی ایس آئی طالبان کیساتھ ہے: وکی لیکس!

dxbgraphics

محفلین
دل کو بہلانے کے لئے اسطرح کے افسانے اچھے ہیں۔ کہ مشکل وقت اسی خوش فہمی میں کٹ جاتا ہے۔
حیرت انگیز بات ہے کہ یہ مجاہدین مارتے بھی سب سے زیادہ پٹھانوں کو ہیں۔ اور کچھ پٹھان مار کھا کر بھی انھیں کے گن گاتے ہیں۔ بھئی امریکہ نے بھی آپ کا خون بہایا ہے۔ کچھ اسکے بھی گن گا لیجئے۔ یا شائد یہ کہ "نشاط ثانیہ" کی فینٹسی میں امریکہ ولن ہے۔ :)

ہم تو کم علم ٹھہرے۔ آپ کے علم کا احادیث کے حوالے سے کوئی جواب نہیں۔
 
عثمان

جس مرضی روایت کو پکڑ کر حدیث نبوی بنا ڈالیے۔ کسی نے آپ کے "دلائل" کا کیا بگاڑنا ہے۔
کافی زمانہ گذر گیا ہے۔ حدیثیں ایجاد کرنے والوں کو کہیں کہ کچھ محنت کر کے امریکہ وغیرہ بھی ڈل دیں۔ تاکہ منصوبہ سازی اور حدیث کی صحت اور بھی بڑھ جائے۔ :)
 
جناب تو آپ غامدی صاحب کے عزیز لگتے ہیں۔
راہ فرار کا اچھا طریقہ ہے۔;)
 
عثمان

محفلین
جناب تو آپ غامدی صاحب کے عزیز لگتے ہیں۔
راہ فرار کا اچھا طریقہ ہے۔;)
راہ فرار کا خوبصورت طریقہ تو آپ کے پاس ہے۔
جب کوئی بات نہ بن پڑی تو غامدی اور غامدی ازم کے فقرے بازی شروع ہوگئی۔

بہرحال موضوع کو ایک نئی طرف دھکیلنے کا میرا فی الحال کوئی ارادہ نہیں کہ دھاگہ مقفل ہوسکتا ہے۔ موقع ملا تو اس حوالے سے آپ کی تشنگی متعلقہ دھاگے پر پوری کردوں گا۔ بلکہ میری اور آپ کی بحث ہو بھی چکی ہے۔ جس میں ہر دوسرے مراسلے میں آپ اپنے موقف کو تبدیل کر رہے تھے۔ اور احادیث کے ''کلام غیر انسانی" کا نادر انکشاف بھی سامنے آیا تھا۔
آپ یہاں اپنی پوائنٹ سکورنگ جاری رکھیں۔ میری طرف سے فی الحال معذرت۔ :)
 
جناب احادیث پر دلوں میں شکوک شبہات کا سہرا انہی کے سر جاتا ہے۔ اور آپ نے تو ان سے بھی ایک ہاتھ آگے ہوکر اپنا موقف بیان کیا ہے۔
اصل پیغام ارسال کردہ از: خود کلامی
دل کو بہلانے کے لئے اسطرح کے افسانے اچھے ہیں
 
arifkarim

معطل
میری ناظمین سے گزارش ہے کہ اس دھاگہ کو مقفل نہ کیا جائے۔ صرف بے تکی بحث کرنے والوں کو وارن کر دیا جائے۔
 
سویدا

محفلین
موجودہ طالبانِ سوات،سرحد و وزیرستان امریکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں
جن کا مقصدواحد صرف اسلام کو بدنام کرنا اور اپنی ظالمانہ رویے سے لوگوں کو اسلام سے بددل کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے
ان طالبان کو ہم مسلمانوں کے کھاتے میں شمار کرنا اپنے پیروں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے
 
شمشاد

لائبریرین
اراکین کو مطلع کیا جاتا ہے اگر ایک دوسرے کی عزت نفس کا خیال نہیں کریں گے تو اس دھاگے کو مقفل تو کیا ہی جائے گا، اس رکن کو بین بھی کیا جا سکتا ہے۔ امید ہے تعاون فرمائیں گے۔
 
طالوت

محفلین
میں حیران ہوں کہ اس قوم کی ذہنی حالت پر کہ قدرتی آفاتیں ہمیں کھا رہی ہے ، ایک دوسرے کی گردنیں ہم مار رہے ہیں ، بھوک و افلاس بڑھتا جا رہا ہے معاشرہ روز بروز انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے ، اور یہ قوم انتہائی معمولی درجے کی ذہنیت اور رویے کے ساتھ محض ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے محدود دستیاب وسائل کا محض اپنی انا کی تسکین کے لئے کس بے رحمی سے استعمال کر رہی ہے ۔
وسلام
 
طالوت بھائی ذہنی حالت اتنی بھی اچھی نہیں ہونی چاہئے کہ اسلامی شعائر کا مذاق اڑایا جائے یا ہلکے الفاظ استعمال کئے جائیں۔
 
arifkarim

معطل
میں حیران ہوں کہ اس قوم کی ذہنی حالت پر کہ قدرتی آفاتیں ہمیں کھا رہی ہے ، ایک دوسرے کی گردنیں ہم مار رہے ہیں ، بھوک و افلاس بڑھتا جا رہا ہے معاشرہ روز بروز انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے ، اور یہ قوم انتہائی معمولی درجے کی ذہنیت اور رویے کے ساتھ محض ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے محدود دستیاب وسائل کا محض اپنی انا کی تسکین کے لئے کس بے رحمی سے استعمال کر رہی ہے ۔
وسلام

انارکی کی طرف نہیں، نار کی طرف۔ یعنی آگ و جہنم کی طرف :)
 
Top