آئیے کروشیا سیکھیں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں ۔نہیں گُلِ یاسمیں کے کروشیا سیکھانے کے دھاگے میں گھوڑوں سے ادھم مچانے کا لطف ہی وکھری ٹائپ کا آرہا ہے ۔ کیوں بھئی ۔ گُلِ یاسمیں ؟ کیسا لگا ہمارا اُدھم
زبردست لگا بھائی۔۔۔ یہی تو رونق ہے محفل کی۔
لطف تو واقعی آ رہا ہے۔۔۔ سب کی بچپن کی شرارتوں کے پول کھل رہے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمارے ٹانگے کا ایک مخالف ٹانگے والے سے مقابلہ رہتا۔ ہم جب بھی مخالف ٹانگہ دیکھتے تو اونچی آواز میں کچھ مخصوص نعرے دوہراتے۔ ہمارے گھوڑے کو فورا پتا چل جاتا کہ ریس شروع ہے۔ وہ سرپٹ بھاگنا شروع کر دیتا۔
ہاں یہ گھوڑے ہوتے بھی بہت ہوشیار ہیں۔۔ اچھی خاصی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یعنی آپ بھی ایک “بڑے” ملک کی باسی ہیں
پتہ نہیں آپ" بڑے ملک " کی تعریف کیسے کریں گے۔
ہم نے تو آپ کے مراسلہ سے سمجھا کہ جس ملک میں اب بھی تانگے ہیں وہ "بڑے" ملک ہیں۔
اور آپ کو تو اچھے سے معلوم ہے نا کہ گُل یاسمیں پاکستانی روح ہے۔ :D
 
زیک

مسافر
پتہ نہیں آپ" بڑے ملک " کی تعریف کیسے کریں گے۔
ہم نے تو آپ کے مراسلہ سے سمجھا کہ جس ملک میں اب بھی تانگے ہیں وہ "بڑے" ملک ہیں۔
اور آپ کو تو اچھے سے معلوم ہے نا کہ گُل یاسمیں پاکستانی روح ہے۔ :D
میں تو آپ کے مراسلے سے تعریف ڈھونڈ رہا تھا ورنہ آبادی کے لحاظ سے دیکھیں تو امریکا اور پاکستان بڑے ہیں اور سکینڈینیویا کے ملک بہت چھوٹے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں تو آپ کے مراسلے سے تعریف ڈھونڈ رہا تھا ورنہ آبادی کے لحاظ سے دیکھیں تو امریکا اور پاکستان بڑے ہیں اور سکینڈینیویا کے ملک بہت چھوٹے
ہم نے صرف تانگوں کا ہونا بڑے ہونے کا کارن جانا۔ باقی آبادی یا رقبہ کا سوچا ہی نہیں۔
 
Top