آئیے کروشیا سیکھیں

عثمان

محفلین
ابھی بھی تو مزاح کے روپ میں ہی لینا ہے نا اور دھماچوکڑی ہی مچانی ہے۔
کوئی سیریس گفتگو نہیں کرنی۔ جیسے آج سانپ بارے کی، مور بارے کی پیاز اور مکئی بارے کی۔

بس دھما چوکڑی ہی مقصد ہے اس لڑی کا۔ :mrgreen:
غالبا بھڑ کے متعلق بھی بات ہوئی۔ میں بھی کچھ شئیر کرنے لگا تھا کہ موضوع بدل گیا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
غالبا بھیڑ کے متعلق بھی بات ہوئی۔ میں بھی کچھ شئیر کرنے لگا تھا کہ موضوع بدل گیا۔
بھیڑ یا بھڑ کے متعلق۔۔۔ اگر بھڑ کی بات کر رہے ہیں تو ہم نے ذکر کیا تھا ایک مراسلہ میں۔ یاد نہیں لڑی کون سی تھی۔

آپ شئیر کیجئیے بھائی۔
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
السلام علیکم
سیما علی آپا سے کئے وعدہ کے مطابق ہم کروشیا سکھا رہے ہیں۔
تبصرہ کا انتظار رہے گا۔
اور ہاں یہ کام صرف خواتین سے منسوب نہیں ہے۔۔۔ بھائی لوگ بھی بخوبی اس ہنر میں طاق ہو سکتے ہیں۔ خاصا دلچسپ کام ہے۔
وعلیکم السلام!
ماشاءاللہ!
بھئی خوب ہے!
مطلب کوئی کام چھوڑنا نہیں ہے گل نے:)
ایک لڑی کھولیں جس کا عنوان صنعت گری یا کچھ ایسا ہی اور نام ہو جس میں آپ کے سب شاہکار ہوں:) ادھر ادھر کہاں آپ کو ڈھونڈتے رہیں کبھی نہ بھی آئیں اردو محفل پہ تو آپ کی لڑی تو یاد ہو۔
 
شکریہ بہت۔

ٹھیک ہے ہم سب اکٹھی کر دیں گے لڑیوں کو۔
ویسے یاسمین گل کے مشاغل ٹیگ دیا تو ہے۔ ساری مشاغل والی لڑیاں اسی میں ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کروشیا کبھی کروایشیا ہوا۔۔۔ پھر کئی نام بدلے۔۔
کبھی سانپ بارے بحث ہوئی، کبھی کہیں مور ناچا۔ گھوڑے تانگے کی سواری بھی ہوئی۔ کبھی پیازی کروشیا کا ذکر ہوا۔
ایک تھا کروشیا ۔آیا تھا سکھانے ۔ گیا الماری میں ۔
پھر مرلے اور ایکڑوں یا کنالوں پر بھی بات ہوئی، سبزیاں اور مکئی اگائی گئی۔
پھر لڑی خاموش کی خاموش ہو گئی۔
آج سوچا کہ پھر سے کمرہ ء جماعت کھول کر دیکھا جائے شاید کوئی بھولا بھٹکا شاگرد اون اور کروشئیے کے ساتھے اس طرف آ ہی نکلے
 
محمد عبدالرؤوف

میڈم میڈم۔۔۔۔۔۔۔۔ میکوں نا!!! کروشیا نیں ملیا
 
Top