آئیے کروشیا سیکھیں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک مشورہ ہے
اب ہر روز جو ٹاپک لیا کریں گے۔۔۔ صرف اسی ایک ٹاپک پہ اس لڑی میں بات ہو گی۔
جیسے ہم "فیشن" ٹاپک لیتے ہیں۔۔ تو اس بارے "اچھائی"" برائی" "آپ کی نظر میں کیا ہے فیشن" کچھ اس طرح کی باتیں زیر بحث لا کر ایک دوسرے میں علم کے ٹوکرے بانٹیں گے۔ کوئی یاد جڑی ہو اس بارے تو وہ بھی شئیر کر سکتے ہیں۔

کیسا؟
اس طرح کروشیا تو نہ سیکھا گیا اس لڑی میں۔۔۔ لیکن اور بہت کچھ سیکھ لیں گے۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
ایک مشورہ ہے
اب ہر روز جو ٹاپک لیا کریں گے۔۔۔ صرف اسی ایک ٹاپک پہ اس لڑی میں بات ہو گی۔
جیسے ہم "فیشن" ٹاپک لیتے ہیں۔۔ تو اس بارے "اچھائی"" برائی" "آپ کی نظر میں کیا ہے فیشن" کچھ اس طرھ کی باتیں زیر بحث لا کر ایک دوسرے میں علم کے ٹوکرے بانٹیں گے۔ کوئی یاد جڑی ہو اس بارے تو وہ بھی شئیر کر سکتے ہیں۔
نہیں بٹیا ! اس طرح جب مواد جمع ہو جائے گا تو بعد میں حوالے تلاش کرنا ایک دشوار کام ہو گا۔ زمرے اور دھاگوں کی تقسیم اسی لیے تو سہولت کا باعث ہوتی ہے ۔ ایک دھاگے میں انبار لگانے کا کوئی مقصد تو ہو ۔ یہ دھاگا تو ایک اتفاق سے دھما چوکڑی کا مرکز بن گیا کہ ہم نے اس میں ادھم مچانا شروع کیا ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ٹھیک ہے۔ انتظامیہ سے کہہ کر اس لڑی کو بھی دو میں تقسیم کر دیں۔ کروشے والی صحیح پوسٹس علیحدہ بہتر رہیں گی
جو اس میں ہے وہ رہے تو کوئی حرج تو نہیں نا؟
وہ بھی یاد گار ہیں کہ کہاں سے لڑی شروع ہوئی اور کہاں پہنچی۔
لیکن ہم نے جو سکھانے والی لڑی بنانی ہے وہ الگ بنا لیں گے۔ اس کا کوئی مسئلہ نہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں بٹیا ! اس طرح جب مواد جمع ہو جائے گا تو بعد میں حوالے تلاش کرنا ایک دشوار کام ہو گا۔ زمرے اور دھاگوں کی تقسیم اسی لیے تو سہولت کا باعث ہوتی ہے ۔ ایک دھاگے میں انبار لگانے کا کوئی مقصد تو ہو ۔ یہ دھاگا تو ایک اتفاق سے دھما چوکڑی کا مرکز بن گیا کہ ہم نے اس میں ادھم مچانا شروع کیا ۔
ابھی بھی تو مزاح کے روپ میں ہی لینا ہے نا اور دھماچوکڑی ہی مچانی ہے۔
کوئی سیریس گفتگو نہیں کرنی۔ جیسے آج سانپ بارے کی، مور بارے کی پیاز اور مکئی بارے کی۔

بس دھما چوکڑی ہی مقصد ہے اس لڑی کا۔ :mrgreen:
 
Top