آئیے ایسے غازیوں کو سلام کرتے ہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
سپاہی مقبول حسین کی قید میں کٹی زندگی پر پی ٹی وی نے ایک ڈرامہ بھی نشر کیا تھا ، یہاں لفظ پڑھے لیکن وہاں دیکھ کر حقیقتاََ رونگٹے کھڑے ہو گئے تھے ۔
خراج تحسین ہے اس سپوت کو اس ماں کے لعل کو ۔
 
عسکری

معطل
افسوس کہ ہم ان ہیروز کو بھولتے جا رہے ہیں
نہیں ہم نہیں بھولے پاکستان آرمی مقبول حیسن کی لائف ٹائم کئیر ٹیکر ہے اور روزانہ ان کی تصویر اور سٹوری گردش کر رہی تو یہ بھولنا کیسا ہوا؟ ان کو زندہ فوجیوں کا سب سے بڑا اعزار ستارہ جرات سے نواز گیا ہے جس کی وجہ سے اب ان کا نام ستارہ جرات کی لسٹ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ جب بھی ستارہ جرات کے ناموں کا زکر ہو گا سپاہی مقبول حسین کا نام ضرور آئے گا۔

ashfaq%20parvez%20kayani.jpg
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ایسے انسان کے بارے میں جتنی بھی بات کریں وہ کم ہے بقول @محمدامین بھائی کے سگنیچر یا امجد اسلام امجد کے

عمر بھر کی باتیں کب دو گھڑی میں ہوتی ہیں؟
 
نہیں ہم نہیں بھولے پاکستان آرمی مقبول حیسن کی لائف ٹائم کئیر ٹیکر ہے اور روزانہ ان کی تصویر اور سٹوری گردش کر رہی تو یہ بھولنا کیسا ہوا؟ ان کو زندہ فوجیوں کا سب سے بڑا اعزار ستارہ جرات سے نواز گیا ہے جس کی وجہ سے اب ان کا نام ستارہ جرات کی لسٹ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ جب بھی ستارہ جرات کے ناموں کا زکر ہو گا سپاہی مقبول حسین کا نام ضرور آئے گا۔

ashfaq%20parvez%20kayani.jpg
گنتی کی اڑھائی تصویریں ہیں جو انٹرنیٹ پر موجود ہیں(یہ تصویر بھی انہی میں سے ایک ہے)۔اور انکے بارے میں انفارمیشن بہت کم۔بھائی صاحب آپ پتہ نہیں کہاں روزانہ انکی سٹوری اور تصاویر دیکھتے ہیں۔ذرا مجھے بھی بتائیں میں بھی روز دیکھ لیا کروں
 
میرے خیال میں تو ہر روز میں فیس بک پر انہیں دیکھتا ہوں اس کا مطلب کیا ہوا؟ کہ عوام نے انہیں فراموش نہیں کیا ۔
 
mfdarvesh

محفلین
واقعی سلیوٹ اس جوان کے لیے
میرے پاس الفاظ ہی نہیں ہیں اس کے جذبے کو داد دینے کے لیے
 
محترم حسیب نذیر گل صاحب ! بہت شکریہ ، ایسے غازیان وطن کی یاد دلا کر ،اللہ تبارک تعالیٰ ان کی قربانیوں کا اجر عظیم دے اور آپ کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے (آمین)
ویسے آپ مجھے بیٹا کہیں تو مجھے زیادہ اچھا لگے گا
 
S. H. Naqvi

محفلین
ایسی جرات اور بہادری، بربریت اور سفاکی کی کئ داستانیں ہیں کہ جن کا ذکر شروع کیا جائے تو قلم لہو روئے مگر چھوڑو یار ہم تو " امن کی آشا" کا پرچم تھامے ہوے ہیں، چاہے جواب میں آگ اور خون کی آشا کا بھی علم ہو۔ مقصد و محور سے ہٹ جانے والی قوم آخر تباہی سے ہی دوچار ہوتی ہے۔
 
مجھے ایس اکوئی پیج نہیں ملا جناب
یہی تو مسئلہ ہے جناب۔ہم عجیب و غریب پیجز بناتے ہیں اور ان پر ہزاروں لائیکس حاصل کرتے ہیں لیکن سپاہی مقبول حسین پر اگر کوئی پیج ہو تو وہ ہزار لائکس بھی حاصل نہیں کرسکتا۔کیا ہمیں سپاہی مقبول حسین یاد ہے؟
 
مہ جبین

محفلین
اللہ اکبر ۔۔۔۔۔
کوئی الفاظ سپاہی مقبول حسین کی زندگی کے اس بے مثال جراءت و بہادری کے کارنامے کو کماحقہ خراجِ تحسین پیش نہیں کر سکتے
لگتا ہے کہ تمام الفاظ یہاں آکر ختم ہو گئے ہیں ۔۔۔۔۔

اللہ پاک ان کے عظیم جذبہء حب الوطنی کے بدلے ان کو دنیا و آخرت کی تمام دولتوں سے مالامال فرمائے اور ہماری افواج کے جوانوں میں ایسا بے مثال جذبہ عطا فرمائے آمین
 
مہ جبین

محفلین
حسیب نذیر گِل بیٹا !
ایک گذارش ہے تم سے کہ اس دھاگے کا نام

آئیے ایسے "غازیوں " کو سیلیوٹ کرتے ہیں
ہونا چاہئے تھا
اگر مناسب سمجھو تو منتظمین سے کہہ کر مدون کروالو

کیونکہ ایسے عظیم سپاہی کو غازی کہہ کر اسکی عزت افزائی کرنا ہی زیب دیتا ہے
 
ہم ابھی شمشاد بھائی کو بلا لیتے ہیں۔
 
زبیر مرزا

محفلین
جو بات آپا نے کہی میں بھی وہ کہنا چاہتا تھا اور اسی لیے تبصرہ بھی نہیں کیا تھا ابھی تک کہ عنوان مناسب نہیں اس دھاگے کا
 
انتہا

محفلین
حسیب نذیر گِل بیٹا !
ایک گذارش ہے تم سے کہ اس دھاگے کا نام

آئیے ایسے "غازیوں " کو سیلیوٹ کرتے ہیں
ہونا چاہئے تھا
اگر مناسب سمجھو تو منتظمین سے کہہ کر مدون کروالو

کیونکہ ایسے عظیم سپاہی کو غازی کہہ کر اسکی عزت افزائی کرنا ہی زیب دیتا ہے
اصل میں یہ عنوان تو علی معین نوازش کے کالم پر جنگ نے لگایا ہے اسی کو حسیب بھائی نے وہاں سے اسی طرح کاپی کر دیا ہے۔
 
اصل میں یہ عنوان تو علی معین نوازش کے کالم پر جنگ نے لگایا ہے اسی کو حسیب بھائی نے وہاں سے اسی طرح کاپی کر دیا ہے۔
اگر جنگ میں عنوان ایسے ہی ہے تو میں اس بات سے متفق ہوں۔
اسے ایسے ہی رہنے دیں۔
اگر یہ اشک ہوتا تو کسی کے دل پہ جا گرتا
مگر یہ صرف پانی ہے اسے ایسے ہی رہنا ہے
 
جو بات آپا نے کہی میں بھی وہ کہنا چاہتا تھا اور اسی لیے تبصرہ بھی نہیں کیا تھا ابھی تک کہ عنوان مناسب نہیں اس دھاگے کا
حسیب نذیر گِل بیٹا !
ایک گذارش ہے تم سے کہ اس دھاگے کا نام

آئیے ایسے "غازیوں " کو سیلیوٹ کرتے ہیں
ہونا چاہئے تھا
اگر مناسب سمجھو تو منتظمین سے کہہ کر مدون کروالو

کیونکہ ایسے عظیم سپاہی کو غازی کہہ کر اسکی عزت افزائی کرنا ہی زیب دیتا ہے
محمد وارث بھائی کی مہربانی سے عنوان تبدیل ہو گیا ہے
 
مہ جبین

محفلین
محمد وارث بھائی کی مہربانی سے عنوان تبدیل ہو گیا ہے
محمد وارث بھائی کے لئے بہت ساری دعائیں
اور حسیب تمہارا بھی بہت شکریہ کہ تم نے میری تجویز کو توجہ کے قابل سمجھا

جزاک اللہ

ہم سب کی طرف سے اس عظیم غازی کو سلامِ عقیدت
اور " سیلیوٹ "
 
Top