آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
یہ مٹھائی کس سلسلے میں کھلائی اور کھائی جا رہی ہے؟

شمشاد بھائی آپ کو اور مقامی و متبعین محفلین کو تو یہیں عید مبارک کہہ لیتے ہیں ۔ باقی محفلین کے لیے کل پر چھوڑتے ہیں ۔
عید کی مٹھائی کی بات ہو رہی ہو گی ۔
عہدہ بڑھنے کی خوشی میں کھلائی تھی
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
احتجاج، احتجاج!!!

عبدالقدیر 786 بھائی یہ کیا ماجرا ہے؟ آپ نے سیما علی بہنا اور @گل یاسمین بٹیا کو مٹھائی کھلادی لیکن ہمیں اور مفتی صاحب کو پوچھا تک نہیں؟
کچھ ہمارے لئے اور مٹھائی بچا کر رکھئیے گا خلیل بھائی۔۔۔۔ خاص طور پر سب رس گلے اور گلاب جامن ایک سائیڈ پہ رکھ دیجئیے گا، ہم مُکا کے دم لیں گے۔
 
آ گئے سیما آپا۔۔۔
کل منا لیتے ہیں نا عید۔۔۔ ان شاء اللہ۔

پھر سے پیش کی جائے مٹھائی مگر چائے کے ساتھ۔

کچھ ہمارے لئے اور مٹھائی بچا کر رکھئیے گا خلیل بھائی۔۔۔۔ خاص طور پر سب رس گلے اور گلاب جامن ایک سائیڈ پہ رکھ دیجئیے گا، ہم مُکا کے دم لیں گے۔

میری چائے میں ذرا رس گلہ نچوڑ دینا لیکن زیادہ نہ نچوڑنا۔ بس دو قطرے کافی ہوں گے ۔
مٹھائی کی دعوت خاص و عام ہوگئی ہے ہمارے حلوائی ہڑتال ہی نہ کردیں :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میری نظر کو بھائے ، کتنے ہیں خوبصورت
ہیں پھول جو سنہرے نیلی رِدا میں تیری
واہ کیا خوبصورت کنٹراس ہے نیلی ردا میں سنہرے پھولوں کا۔
بہت زبردست۔

سید عاطف علی بھائی ۔۔۔ آپ نے فضیلت والی چادر کا وعدہ کیا تھا۔ اگر ابھی تک تیار نہیں ہوئی تو ہماری فرمائش نوٹ کر لیجئیے۔ اس میں نیلا اور سنہری رنگ اسی طرح استعمال کیا جانا چاہئیے جیسے ارشد بھائی کے شعر میں ہے۔ باقی شعر کا وزن، قافیہ ردیف جو بھی ہوتا ہے، وہیں اصلاح کرتے رہئیے۔ ہم تو الف عین استاد محترم کی ڈانٹ سے بچنے کو یہاں آ گئے اس بارے بات کرنے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top