آئین پاکستان ؛ آرٹیکل 17 اور انٹرا پارٹی الیکشن

الف نظامی

لائبریرین
ایل ایف او کے تحت آئین کے آرٹیکل 17 میں ایک کلاز کا اضافہ کیا گیا تھا کہ ہر سیاسی جماعت "انٹرا پارٹی الیکشن "کروانے کی پابند ہوگی۔

مشرف کی روانگی کے بعد اٹھارویں ترمیم کے ذریعے آرٹیکل 17 کلاز 4 کو حذف کر دیا گیا تا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کا سوال ہی ختم ہو جائے۔
یہ ہے غیر جمہوری سیاستدانوں کا اصل چہرہ۔

آرٹیکل 17 کلاز 4 کے تقابلی جائزہ کے لیے:-
دیکھیں
آئین پاکستان اردو، ترمیم شدہ31جولائی 2004
آئین پاکستان اردو ، ترمیم شدہ 28 فروری 2012


متعلقہ:-
آئین پاکستان( اردو میں)
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
اگر پارٹی فاؤنڈنگ لیڈر ہی نے چلانی ہے تو پھر الیکشن کا فائدہ؟

23 جنوری 2013 روزنامہ جنگ

251823_483436591695152_1679716771_n.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
13 جون 2017
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرادیں۔
الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی پی ٹی آئی کی دستاویزات کے مطابق عمران خان چیئرمین جبکہ شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین کے عہدوں پر برقرار ہیں۔

خیال رہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اگر انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرائی جائیں تو انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوتا۔
یہ بھی یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا گیا جس کے تحت انتخابات 5 فروری پیر کو منعقد کروائے جائیں گے۔
تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

تحریک انصاف کے تمام رجسٹرڈ ممبران اپنی مرضی کے پینل یا چیئرمین کے امیدوار کے حق میں پاکستان بھر میں مختص مقامات پر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ پارٹی ممبران اپنا ووٹ ‘رابطہ ایپلیکیشن انٹرا پارٹی الیکشن ماڈیول’ کے ذریعے بھی ریکارڈ کرا سکتے ہیں۔

31 جنوری 2024 تک رجسٹرڈ تمام ممبران کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام پینلز کی تفصیل تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ اور رابطہ ایپلیکیشن پر دستیاب ہو گی۔
 

الف نظامی

لائبریرین
12 جنوری 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن نا کروانے والی 13 جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔


13 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ان جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔ جن جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ ہوئی ان میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان، آل پاکستان منارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک ،عوامی پارٹی پاکستان ایس، بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی ، سب کا پاکستان، پاکستان امن کونسل پارٹی ، پاکستان نیشنل مسلم لیگ ، پاکستان امن پارٹی، پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی ، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک ، نظام مصطفی پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ جناح شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نا کروانے پر 13جماعتوں کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا گیا جس کے تحت انتخابات 5 فروری پیر کو منعقد کروائے جائیں گے۔
تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

تحریک انصاف کے تمام رجسٹرڈ ممبران اپنی مرضی کے پینل یا چیئرمین کے امیدوار کے حق میں پاکستان بھر میں مختص مقامات پر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ پارٹی ممبران اپنا ووٹ ‘رابطہ ایپلیکیشن انٹرا پارٹی الیکشن ماڈیول’ کے ذریعے بھی ریکارڈ کرا سکتے ہیں۔

31 جنوری 2024 تک رجسٹرڈ تمام ممبران کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام پینلز کی تفصیل تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ اور رابطہ ایپلیکیشن پر دستیاب ہو گی۔
2 فروری 2024

تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی نے اپنے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔


پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تاریخ کا اعلان کیے جانے کے اگلے ہی دن انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے چیف آرگنائزر سے رابطہ کیا، جس میں انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی۔ پارٹی ارکان نے بھی عام انتخابات میں مصروفیت کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کروانے کی درخواست کی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت انتخابات 5 فروری پیر کو منعقد کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا تھا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات 3مارچ 2024 کو ہوں گے جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 23 اور 24فروری کو جمع کرائے جا سکتے ہیں، انتخابات کے لیے اسکروٹنی 25 فروری کو ہوگی۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر فیصلے 27فروری تک ہوں گے جبکہ پولنگ 3مارچ کو ہوگی۔ پولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکریٹریٹ میں ہوگی۔
 
Top