آئنسٹائن کی سپیشل ریلیٹیوٹی تھیوری۔ آسان زبان میں - تبصرے و تجاویز

عائشہ عزیز

لائبریرین
چونکہ میں نے پڑھا نہیں اس لیے کوئی تبصرہ بھی نہیں کر سکتی۔
ابھی ٹائم نہیں مل رہا ذیشان بھیا لیکن فارغ ہوتے ہی پڑھوں گی۔
اور ناں آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔
 
سید ذیشان

محفلین

بہت شکریہ بہنا۔ فیڈ بیک کا منتظر رہوں گا۔ :)
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔۔۔ سلامت رہیں ۔۔۔
 
سید ذیشان

محفلین
اس دھاگے میں feedback بھی دیتے جائیں۔

تاکہ اگلے مراسلےان سے بہتر بناتا جاوں۔ اگر کہیں پر تحریر مبہم ہو تو اس کی بھی نشاندہی ضرور کیجئے گا۔ امید ہے ابھی تک چیزیں کافی آسان رہی ہوں گی۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
سید ذیشان بھائی! آج یاد آیا پھر سے اس دھاگے کا
ہم لوگ ریلیٹیویٹی کو ایز اے سبجیکٹ پڑھ رہے ہیں اس سمیسٹر میں
آپ نے بہت اچھا لکھا اس سے ایک بات تو کلیئر ہوئی کہ سپیشل ریلیٹیویٹی صرف انرشیئل فریم آف ریفرنس کے لیےہے۔ تو کیا زمین پر کوئی بھی باڈی مستقل رفتار سے حرکت نہیں کر سکتی؟
یہ تھیوری کہتی ہے کہ روشنی کی رفتار تمام انرشیئل فریمز کے لیے سیم ہوگی تو کیا نان انرشیئل فریمز کے لیے ڈفرنٹ ہو سکتی ہے؟
مجھے لگ رہا ہے آپ نے سیپشل ریلیٹیویٹی پر بہت تھوڑی بات کی ہے :( مجھے اور بھی پڑھنا تھا
اور جنرل ریلیٹیویٹی بھی بتائیں ناں بھیا
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
دیکھتے ہیں ذیشان بھائی کیا کہتے ہیں بہرحال جو مجھے لگتا ہے
عائشہ عزیز آپی

سپیشل ریلیٹیویٹی صرف انرشیئل فریم آف ریفرنس کے لیےہے۔ تو کیا زمین پر کوئی بھی باڈی مستقل رفتار سے حرکت نہیں کر سکتی؟
اگر ہم کہتے ہیں کہ bodies زمین کے ساتھ fixed ہیں تو پھر اس کا جواب نہیں ہے۔ زمین پہ کوئی بھی باڈی مستقل constant/uniform velocity سے حرکت نہیں کر سکتی۔ کیونکہ زمین ایک non-inertial frame ہے۔

یہ تھیوری کہتی ہے کہ روشنی کی رفتار تمام انرشیئل فریمز کے لیے سیم ہوگی تو کیا نان انرشیئل فریمز کے لیے ڈفرنٹ ہو سکتی ہے؟
ہاں۔
Relativistic Physics میں Rindler Coordinates کافی اہمیت کے حامل ہیں۔ تو جہاں تک میرا خیال ہے پھر لائٹ uniformly accelerating frame یا Rindler frame میں c کے علاوہ بھی کسی سپیڈ کو اپروچ کر سکتی ہے اور سٹاپ بھی ہو سکتی ہے۔

اور جنرل ریلیٹیویٹی بھی بتائیں ناں بھیا
جنرل ریلیٹیویٹی تو میں نے بھی بہت تھوڑی پڑھی ہے۔ بہرحال جتنی پڑھی ہے دیکھتے ہیں۔
special relativity کو ہم inertial frame of reference میں دیکھتے ہیں۔ یعنی باڈی constant velocity کے ساتھ حرکت کرے اور gravitational field میں نہ ہو یا gravity اُس پہ hold نہ رکھے۔
general relativity کو ہم non-inertial frame of reference میں دیکھتے ہیں یعنی باڈی کا acceleration بھی ہو اور وہ gravitational field میں بھی ہو۔

باقی دیکھتے ہیں ذیشان بھائی کیا کہتے ہیں۔ امید ہے وہ جلد آئیں گے یہاں۔
 
آخری تدوین:

عائشہ عزیز

لائبریرین
محمد بلال اعظم بھائی
اگر ہم کہتے ہیں کہ bodies زمین کے ساتھ fixed ہیں تو پھر اس کا جواب نہیں ہے۔ زمین پہ کوئی بھی باڈی مستقل constant/uniform velocity سے حرکت نہیں کر سکتی۔ کیونکہ زمین ایک non-inertial frame ہے۔

زمین کے ساتھ فکسڈ اجسام سے کیا مراد ہے آپ کی؟ کیا جہاز زمین کے ساتھ فکس ہو کر سفر نہیں کرتا تو کیا وہ مستقل رفتار سے سفر کر سکتا ہےاور گریویٹی اس پر اثر انداز نہیں ہوگی؟ :)

جنرل ریلیٹیویٹی تو میں نے بھی بہت تھوڑی پڑھی ہے۔ بہرحال جتنی پڑھی ہے دیکھتے ہیں۔
special relativity کو ہم inertial frame of reference میں دیکھتے ہیں۔ یعنی باڈی constant velocity کے ساتھ حرکت کرے اور gravitational field میں نہ ہو یا gravity اُس پہ hold نہ رکھے۔
general relativity کو ہم non-inertial frame of reference میں دیکھتے ہیں یعنی باڈی کا acceleration بھی ہو اور وہ gravitational field میں بھی ہو۔
یہ باتیں تو مجھے بھی معلوم تھیں جنرل تھیوری چونکہ اسپیشل کے بعد آئی تو اس نے سپیڈ آف لائٹ اور اس کے کونسٹنٹ ہونے کے بارے میں کیا کہا؟ اور اس میں کیا ٹاپکس کور ہوئے وغیرہ؟
 
سید ذیشان

محفلین
@ عائشہ عزیز بہن آ ج کل میں چھٹیوں پر پاکستان میں ہوں اس لئے محفل پر آنے کا وقت نہیں نکال پا رہا۔ ایک ہفتے بعد فرصت میں آپ کے سوالات کے جواب دینے کی کوشش کروں گا۔
 
سید ذیشان

محفلین
سید ذیشان بھائی! آج یاد آیا پھر سے اس دھاگے کا
ہم لوگ ریلیٹیویٹی کو ایز اے سبجیکٹ پڑھ رہے ہیں اس سمیسٹر میں
آپ نے بہت اچھا لکھا اس سے ایک بات تو کلیئر ہوئی کہ سپیشل ریلیٹیویٹی صرف انرشیئل فریم آف ریفرنس کے لیےہے۔ تو کیا زمین پر کوئی بھی باڈی مستقل رفتار سے حرکت نہیں کر سکتی؟
یہ تھیوری کہتی ہے کہ روشنی کی رفتار تمام انرشیئل فریمز کے لیے سیم ہوگی تو کیا نان انرشیئل فریمز کے لیے ڈفرنٹ ہو سکتی ہے؟
مجھے لگ رہا ہے آپ نے سیپشل ریلیٹیویٹی پر بہت تھوڑی بات کی ہے :( مجھے اور بھی پڑھنا تھا
اور جنرل ریلیٹیویٹی بھی بتائیں ناں بھیا

سپیشل ریلیٹویٹی سمجھانے کی تو نوبت ہی نہیں آئی۔ :D ابھی تو صرف پاسچولیٹس تک ہی پہنچا تھا۔ مجھے لگا کہ اس ٹاپک میں کسی کو دلچسپی نہیں ہے اس لئے بھی اور وقت کی کمی کے باعث مزید کچھ نہیں لکھا۔

زمین پر تو کشش ثقل، فرکشن وغیرہ کی وجہ سے اس تھیوری کو لاگو نہیں کیا جا سکتا۔ اگر ان قوتوں کو اگنور کر دیں تو پھر الیکٹران کی رفتار وغیرہ اس سے معلوم کر سکتے ہیں۔

جنرل تھیوری کی ضرورت اس لئے پڑی کہ زمین پر حرکت کے لئے عموماً ایکسیلیریشن کی ضرورت پڑتی ہے، اور سپیشل تھیوری نان انرشیل فریم پر لاگو نہیں ہوتی۔

لائٹ کی رفتار تمام فریمز کے لئے کانسٹنٹ ہے۔

ان سب چیزوں پر بعد میں تفصیلاً لکھوں گا۔

میرے پاس سپیشل ریلیٹوئٹی کی ایک بہت عمدہ کتاب ای-بک فارمیٹ میں موجود ہے۔ اگر آپ کو درکار ہو تو مجھے پی ایم کر دیں۔
 
ہے ناں میں بھی کہوں یہ اتنی تھوڑی سی ۔۔ابھی تو تمہید باندھی جا رہی تھی اور اب اینڈ بھی ہوگیا :)
اچھا بھیا آپ فارغ ہو جائیں تو تفصیلاََ لکھیے گا مجھے ضرور پڑھنا ہے اور پھر جو چیزیں مجھے سمجھ نہیں آئیں گی وہ آپ سے پوچھ لوں گی

لائٹ کی رفتار تمام فریمز کے لئے کانسٹنٹ ہے۔
چاہے وہ انرشیئل ہوں یا نان انرشیئل؟
 
سید ذیشان

محفلین
لیکن بھیا۔۔۔ پاسچولیٹ تو کہتا ہے کہ تمام انرشیئل آبزرورز کے لیے ہے

اسی لئے تو یہ سپیشل ریلیٹویٹی ہے۔ یاد رہے کہ 1905 میں یہ پاسچولیٹ دئیے گئے تھے اور ان کا تعلق صرف انرشیئل فریمز سے تھا، بعد میں ان کو جنلرلائز کیا گیا۔ اور نان انرشیل فریمز پر بھی اطلاق کیا گیا۔
 
محمد سعد

محفلین
میرا خیال ہے ریاضی کا تڑکہ بیچ میں ہونا چاہیے۔ مجھے اس نظریے کی بنیادوں کی بھی سمجھ نہیں آ سکی تھی جب تک میں نے اسے ریاضی کی بنیاد کے ساتھ نہ پڑھا۔
 
جی بالکل۔ ریاضی کا ہونا ضروری ہے۔

اب لگتا ہے اس سلسلے کو مزید بڑھانا چاہیے۔
 
محمد سعد

محفلین
سو فیصد اردو تو اردو وکیپیڈیا والے بھی اپنی روز مرہ گفتگو میں استعمال نہیں کرتے ہوں گے۔ لیکن 70 فیصد تو ہو۔ :)
 
Top