آئنسٹائن کی سپیشل ریلیٹیوٹی تھیوری۔ آسان زبان میں - تبصرے و تجاویز

فرخ منظور

لائبریرین
آئن سٹائن کسی ریسٹورنٹ میں بیٹھا تھا کہ ایک ویٹرس نے اسے پہچان لیا اور کہنے لگی میں نے تمہارے نظریۂ اضافت کی بہت دھوم سنی ہے لیکن مجھے تو اس نظریے کی سمجھ نہیں آ سکی تم ہی کچھ سمجھاؤ ۔ آئن سٹائن نے کہا کہ اگر تمہیں ایک گھنٹہ کسی انتہائی ناپسندیدہ آدمی کے ساتھ گزارنا پڑے تو تمہیں ایک گھنٹہ کئی صدیوں پر محیط دکھائی دے گا۔ لیکن اگر یہی ایک گھنٹہ تم اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ بتاؤ تو تمہیں یوں لگے گا کہ یہ ایک گھنٹا چند منٹوں میں گذر گیا۔ یہی میرا نظریۂ اضافت ہے۔
اور میری طرف سے غالب کا ایک شعر جو نظریۂ اضافت کو کسی حد تک بیان کرتا ہے۔

کب سے ہوں کیا بتاؤں جہانِ خراب میں
شب ہائے ہجر کو بھی رکھوں گر حساب میں
(غالب)
 
الف عین

لائبریرین
ضرور سمجھاؤ ذیشان۔ بلکہ ممکن ہو تو با قاعدہ ایک کتاب لکھ دو، اس کو برقی کتاب کے طور پر شائع کرنے کی ذمہ داری میری!!!
 
شمشاد

لائبریرین
بہت مناسب خیال ہے ذیشان بھائی۔ آپ شروع کریں، میں غیر متعلقہ مراسلے یہاں سے نکال کر الگ سے "آئنسٹائن کی سپیشل ریلیٹیوٹی تھیوری۔ آسان زبان میں - تبصرے اور تجاویز" دھاگہ بنا دوں گا۔
 
arifkarim

معطل
یہودی کیا چاہے دو آئن اسٹائن! ویسے تو میں یہ نظریہ کالج کے زمانہ میں ازبر کر چکا ہوں لیکن اگر اردو میں سمجھایا جا ئے تو مزہ دوبالا ہو جائے گا!
 
سید ذیشان

محفلین
ضرور سمجھاؤ ذیشان۔ بلکہ ممکن ہو تو با قاعدہ ایک کتاب لکھ دو، اس کو برقی کتاب کے طور پر شائع کرنے کی ذمہ داری میری!!!

کتاب لکھنے کے لئے تو کافی فراغت درکار ہے۔ اب اس کو ایک اررٹیکل ہی سمجھ لیں۔ مقصد یہ ہے کہ ایکویشنز وغیرہ کے بغیر آسان زبان میں سمجھایا جائے تاکہ زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔
 
مرزا عباس

محفلین
السلام علیکم! جی بہت اچھی بات ہے اگر طبعیات میں دلچسپی رکھنے والے میرے جیسے ایک عام بندے کو نظریہ اضافیت کی سادہ تشریح دستیاب ہو سکے۔ اس کوشش کے لیے آپ کا بہت شکریہ!
آپ نے پینڈولم کے بارے میں لکھا ہے "اس وقت کا تعلق صرف اور صرف دھاگے کی لمبائی اور گولےکے وزن سے ہے"۔ میرے خیال میں پینڈولم کے ٹائم پیریڈ کا انحصار صرف دھاگے کی لمبائی پر ہوتا ہے(کشش ثقل مستقل مانی جائے) اور اس کا پینڈولم کے وزن(کمیت) سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، ہاں اگر حیطہ بہت بڑھ جائے تو کچھ فرق آ جاتا ہے۔
 
پسند کرنے کا شکریہ اور تصحیح کا بھی شکریہ۔ آپ نے درست فرمایا اس کا تعلق صرف دھاگے کی لمبائی سے ہوتا ہے :)
 
محمد بلال اعظم

لیکن ذیشان بھائی
یہ تو صرف سمپل پینڈولم کے لیے ہی درست مانا جائے گا۔
جس میں
t= 2π√(l/g)
لیکن رجڈ باڈی کمپاؤننڈ پینڈولم میں تو ماس آف پینڈولم consider ہو گا کیا؟​
t= 2π√(I/mgR)

ہم یہاں پر سمپل کو تصور کریں گے یا کمپاؤنڈ کو۔
 
تلمیذ

لائبریرین
آپ پھر پیچیدہ مساواتوں کا حوالہ دینا شروع ہو گئے۔ وعدہ تو اس تھیوری کو آسان زبان مین پیش کرنے کا ہوا تھا۔:)
 
تلمیذ

لائبریرین

محمد بلال اعظم

لائبریرین
میرا مقصد کسی پر بھی انگلی اٹھانا نہیں ہے صاحب، ہم تو اس تھیوری کے بارے میں آسان اور عام فہم انداز میں کچھ جاننے کے طلبگار ہیں جناب۔
اوہو
میں نے بات تو کسی بھی ایسے تناظر میں نہیں کی۔
میں تو بس ویسے ہی جاننا چاہ رہا تھا۔
یقین کیجیے میں تو محفل پہ ہر اقتباس دوستانہ موڈ میں ہی دیتا ہوں۔
 
سید ذیشان

محفلین
لیکن ذیشان بھائی
یہ تو صرف سمپل پینڈولم کے لیے ہی درست مانا جائے گا۔
جس میں
t= 2π√(l/g)
لیکن رجڈ باڈی کمپاؤننڈ پینڈولم میں تو ماس آف پینڈولم consider ہو گا کیا؟​
t= 2π√(I/mgR)

ہم یہاں پر سمپل کو تصور کریں گے یا کمپاؤنڈ کو۔

آرٹیکل میں جو بات میں نے لکھی تھی وہ کمپاونڈ پینجولم کے لئے درست ہے لیکن گھڑیوں میں سمپل پنجولم ہی استعمال ہوتا ہے جس کی اکویشن میں ماس نہیں ہوتا۔
 
سید ذیشان

محفلین
آپ پھر پیچیدہ مساواتوں کا حوالہ دینا شروع ہو گئے۔ وعدہ تو اس تھیوری کو آسان زبان مین پیش کرنے کا ہوا تھا۔:)

ابھی تک تو میں نے کوئی مساوات استعمال نہیں کی ہے۔ اور آگے اگر مجبوراً کرنی بھی پڑ جائے تو اس کو آسان زبان میں سمجھانے کی کوشش ضرور کروں گا۔
 
Top