آئس کرکٹ سوئٹزرلینڈ

سینٹ مورٹز سوئٹزرلینڈ میں برف پر کرکٹ میلہ لگ گیا-

2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں

شاہد آفریدی کے رویالز باؤلنگ کر رہے ہیں جبکہ وریندر سہواگ کے ہیرے (ڈائمنڈز) پہلے بازی کر رہے-
 
سینٹ مورٹز سوئٹزرلینڈ میں برف پر کرکٹ میلہ لگ گیا-

2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں شاہد آفریدی کے رویالز باؤلنگ کر رہے ہیں جبکہ وریندر سہواگ کے ہیرے (ڈائمنڈز) پہلے بازی کر رہے-
میچ کہیں دیکھا جا سکتا ہے؟
 
دلشان جی کے بعد مہیلا جے جی پویلین واپس-
ڈائمنڈ 55-2
6 اعشاریہ 5 اوورز

دوسرے اینڈ سے سہواگ جی ماضی کی جھلکیاں دکھاتے ہوئے-
 
اور مائیکل ہسی جو کہ وسیم بھائی کہ بقول کل شام ہی سڈنی سے پہنچے ہیں-
پہلی ہی گیند پر ڈبل لیتے ہوئے پویلین واپس
56-3
7 اوورز مکمل
 
سہواگ جی کی ڈائمنڈ الیون نے سہواگ اور سائمنڈز جی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز جوڑے ہیں-
رویالز کی جانب سے عبدالرزاق نے 4 اوورز میں محض 18 رنز کے عوض 4 وکٹس اپنے نام کیں-
علاوہ ازیں 2 شوبی اور 1-1 میکلم اور آفریدی جی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی-
 
فیلڈرز بچارے گیند کو ہاتھ بھی ڈرتے ڈرتے لگا رہے ہیں- اس ٹھنڈ میں ٹیپ پال کو ہاتھ نہیں لگایا کا رہا کجا اس بال کو روکنا-
سوچ کر ہی ٹھنڈی جھرجھری آ گئی-
 
پہلی اننگ کی جھلکیاں
Live updates and stream Match 1 St Moritz Ice Cricket 2018

خالد محمود چوہدری
لائیو سٹریمنگ

بنیادہ طور پر اس نمائشی میچز کا مقصد کرکٹ کو ونٹر کھیلوں کا حصہ بنانا ہے- جیسا کہ اس پچ پر پولو، گھڑ دوڑ کے علاوہ دیگر کھیل بھی ہوتے ہیں-

زیک بھائی یہاں سے دیکھ لیں-
ویسے میں آپ سے پوچھنے ہی والا تھا کیا آپ سوئٹزز لینڈ کی برفوں کی سیریں کیں ہیں اور بالخصوص سینٹ مورٹز کی اس فروزن لیک کا دیدار کیا ہے-
 

زیک

مسافر
زیک بھائی یہاں سے دیکھ لیں-
ویسے میں آپ سے پوچھنے ہی والا تھا کیا آپ سوئٹزز لینڈ کی برفوں کی سیریں کیں ہیں اور بالخصوص سینٹ مورٹز کی اس فروزن لیک کا دیدار کیا ہے-
یہ تو عام کرکٹ ہی لگ رہا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے سفر کی تصاویر محفل پر پوسٹ کی تھیں لیکن سینٹ مورٹز نہیں جانا ہوا
 
یہ تو عام کرکٹ ہی لگ رہا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے سفر کی تصاویر محفل پر پوسٹ کی تھیں لیکن سینٹ مورٹز نہیں جانا ہوا
جی فلحال تو عام کرکٹ ہی ہے لیکن میرے خیال میں جلد ہی کافی تبدیلیاں کرنی ہوں گی- اگر سوئس حکومت(کرکٹ اتھارٹیز) اسکو مسلسل ایونٹ بنانا چاہتی ہیں ونٹر کھیلوں کا-
 
Top