آؤ ہنسیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمر سیف

محفلین
ایک شخص دفتر میں بیٹھا مسلسل کچھ لکھ رہا تھا۔اس کا دوست اسے ملنے آیا، تب بھی ہو اپنے حساب میں غرق رہا۔دوست نے حیرت سے پوچھا:
“یہ کیا لکھ رہے ہو بھئی؟“۔
“ کچھ نہیں‌ یار! میری بیوی دراصل آج کال ڈائٹنگ پر ہے۔ اس کا وزن ہفتے میں چار پاؤنڈ کے حساب سے گھٹ رہا ہے۔ اس کا پورا رزن ایک سو اڑسٹھ پاؤنڈ ہے۔ میں حساب لگا رہا ہوں کہ اگر چودہ ماہ تک اسی طرح گھٹتا رہا تو بیوی سے نجات مل جائے گی“۔
 
پاکستانی

محفلین
ضبط نے کہا:
ایک صاحب نے پینٹنگ شروع ہونے کے ایک ہفتے بعد ہی اپنے دوستوں کو فخر سے بتایا:
“ یار میں نے ایک ایسی چیز پینٹ کی ہے جسے آرٹ کالج والوں نے اپنے مین گیٹ پر آویزاں کیا ہے“۔
“ اچھا کس طرح کی پینٹنگ تھی وہ؟“۔ دوست نے حیران ہو کر پوچھا۔
ان صاحب نے فخریہ انداز میں کہا:
“ ایک بورڈ تھا جس پر تیر کا نشان بنا تھا اور لکھا تھا کہ پارکنگ اس طرف ہے“۔

زبردست
 
عمر سیف

محفلین
“ تمھیں عورت بیوی کے روپ میں کیسی لگتی ہے، سچ سچ بتانا پلیز!“۔
ایک شخص نے اپنے دوست سے پوچھا۔
“ تم یقین نہیں‌کرو گے کہ مجھے عورت بیوی کے روپ میں کس قدر اچھی لگتی ہے۔ میں تو گھنٹوں اسے سامنے بٹھا کر اس سے اُلفت بھری میٹھی میٹھی دل میں اترنے والی سحر انگیز باتیں کرتا رہتا ہوں۔اسے اکثر تحائف اور مہکتے ہوئے گلاب پیش کرتا ہوں۔ اس کے بےمثال حسن کو اشعار کی صورت میں خراج پیش کرتا ہوں۔ شام و سحر اس کی یادوں میں کھویا رہتا ہوں، جی چاہتا ہے کہ جان اس پر وار دوں، بس تمھیں کیا بتاؤں، میرا بس چلے تو میں اسے ایک پل نظروں سے اوجھل نہ ہونے دوں!!“۔
“ یار تم تو بڑے خوش قسمت ہو کہ تم کو ایسی قابلِ رشک بیوی ملی“۔
“ مجھے کہاں ملی ۔۔۔۔۔۔ ارے وہ تو میری پڑوسی کی بیوی ہے“۔
 
راجہ صاحب

بہت خوب ضبط
:D :D :D :D :D :D :D :D :D
 
راجہ صاحب

محفلین
ایک لڑکا اپنی منگیتر کے ساتھ لانگ ڈرائیو پر جا رہا تھا ۔
اچانک اس کی منگیتر نے کہا کہ کیا تم ایک ہاتھ سے ڈرائیونگ کر سکتے ہو ۔
ہاں ہاں کیوں نہیں‌ ۔ لڑکے نے جواب دیا
تو پھر ایک ہاتھ سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے دوسرے ہاتھ سے اپنی ناک صاف کر لو ۔
لڑکی نے کہا
 
شمشاد

لائبریرین
میرے سر میں بہت درد ہے۔ ایک پڑوسن نے دوسری پڑوسن سے کہا۔

دوسری بولی جب میرے سر میں درد ہوتا ہے تو میرے شوہر میرا سر اپنی گود میں رکھ کر دباتے ہیں، مجھے چائے بنا کر دیتے ہیں اور کچھ ہی دیر میں درد غائب ہو جاتا ہے۔ تم بھی یہی طریقہ کیوں نہیں استعمال کرتیں۔

ہاں ہاں کروں گی، کس وقت آتے ہیں تمہارے شوہر؟ پہلی نے پوچھا۔ :wink:
 
پاکستانی

محفلین
شمشاد نے کہا:

خوب :eek: :lol: :lol:
 
پاکستانی

محفلین
آپ ہر مہینے کئ لطیفے ایس ایم ایس کرتے ہوں گے۔

smsbo8.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top