××× تقدیس رِدائے بانو ×××

گل بانو

محفلین
انسانیت کا احترام فی زمانہ کہیں کھو سا گیا ہے ۔جِدھر نظر دوڑائیے انسانیت کی تذلیل ہوتی نظر آتی ہے ۔کہیں غربت پہ چوٹ، کہیں کم پڑھا لکھا ہونے کا طعنہ، کہیں تنگ نظراور دقیانوسی کہہ کر جاہلوں کی قطار میں کھڑا کر دیا جاتا ہے۔تو کہیں اونچے خاندانی پس منظر کا نہ ہونا باعث تذلیل ٹھہرتا ہے ۔
گزرے وقت پر نظر دوڑائیے تو معلوم ہوگا ۔۔۔برصغیر میں بالخصوص مسلمان گھرانوں کا ایک الگ ہی اندازہوا کرتا تھا ۔نشست و برخاست میں ایک خاص رکھ رکھاؤ ہوتا ۔ خواتین گھروں میں بھی سر پر ا وڑھنیاں لئے رکھتی تھیں ۔دھیمے لہجے ،پر وقار انداز ،بچوں کی تربیت میں بہت معاون ہوتے ۔ جوان ،بچے اور بوڑھے حسبِ مراتب لباس کا خیال رکھتے جس سے ان کی شخصیت کا وقار جھلکتا تھا، روایات کی پاسداری کو اوّلیت حاصل تھی ۔ اب ہر کوئی ان باتوں سے بے پرواہ نظر آتا ہے ۔ جیسے وقت کی تیزرفتاری میں کوئی رکاوٹ آچلی ہے۔
کہتے ہیں لباس شخصیت کا آئینہ ہوتا ہے ۔اور نہ صرف شخصیت کو اجالتا ہے بلکہ دوسروں پر گہرا تاثر چھوڑتا ہے ۔ کسی بھی معاشرے کی تہذیب و تمدن کی تشریح کرتا ہے۔ مختلف ممالک میں موسم کی مختلف کیفیات بھی لباس پر اثر ڈالتی ہیں ۔ مذہب کا بھی کسی حدتک دخل ہے۔ اسلام میں جہاں زندگی گزارنے کے اور بہت سے طریقے بتائے گئے وہیں لباس پہننے کا سلیقہ بھی سکھایاگیا جس میں مرد و خواتین کے لئے حدود قیود کا تعین کردیاگیا ہے۔جس کی پاسداری ہرمسلمان کا فرض ہے ۔ لیکن ہو کیا رہا ہے؟ آئیے کچھ اس طرف !!!
اکثر جگہوں پر مرد کو اپنے لباس سے بے پرواہ دیکھا گیا ہے ۔ گھر وں میں اب وہ رکھ رکھاؤ معدوم ہوچکا ، بزرگ جہاں جیسے بیٹھ گئے سو بیٹھ گئے ۔جو چاہا پہنا، یا گرمی کے نام پر اتار پھینکا، نوجوان طبقہ ایک بد مستی میں کھویا نظر آتا ہے پھٹی ہوئی جینز فیشن سمبل بن گیا ہے ، برگر فیملی (اب بھلا بتائیے یہ بھی کوئی نام ٹھہرا ؟)نے رہی سہی کثر پوری کردی ہے ۔
اسی طرح ۔۔۔۔ دُختر مشرق و مغرب کا موازنہ آپ کی آنکھوں کو کھولنے کے لئے کافی ہے ۔ مغرب میں جسم کو عُریاں کرنے کا نام ہی فیشن ہے۔ موسم کی دردناکی بھی ان کے اس عریانی زدہ فیشن کو روکنے میں ناکام ہے،ہوا کرے! پر، دُختر مشرق کو کیا ہوا؟ یہ تو فیشن میں بھی حیا کو اوّلیت دیتی تھی لیکن بدلتا وقت اب حیا کے پیمانے بھی بدل رہا ہے جو کہ اچھی علامت نہیں ۔ہم اب فیشن میں جدیدیت کے دلدادہ ہوتے جا رہے ہیں اور روایات کوفراموش کئے جا رہے ہیں ۔مشرق میں ملا جُلا کلچر پروان چڑھ رہا ہے ، جس سے ہماری پہچان کھو رہی ہے ہماری اقدار کمزور پڑتی دکھائی دے رہی ہیں ۔ اس میں دُکھ کا یہ پہلو نمایاں ہے کہ نئی نسل مغرب سے متاثر ہو کر ان کی روایات اور کلچر کو اپنانے میں فخر محسوس کرنے لگی ہے ۔ ان کے لباس کو خوشی سے زیب تن کیا جاتا ہے ۔ ہمارے یہاں خصوصاً مسلمان گھرانوں میں چادر اور چار دیواری اب عنقا ہوئی جا رہی ہے اس میں کچھ عوامل ہمارے سامنے ہیں ، ہم انگریزوں سے آزادی کے باوجود بھی کمپلیکس کا شکار ہیں ۔ان سے مرعوبیت ہماری روح میں رچ بس گئی ہے اور ان کی نقالی میں ان سے بڑھ چڑھ کر ان کے ہم پلہ بننے کے چکر میں چوں چوں کا مربہ بن کر رہ گئے ہیں ۔ ان کی ثقافت کی اندھی تقلید میں ہم اپنی ثقافت کو فراموش کر بیٹھے ہیں ۔ہمارے یہاں اب خواتین باہر کام کرنے اور مرد کی برابری کے چکر میں اپنی حیاء کو تج رہی ہیں ۔پہلے چادر اتری اور اب دوپٹہ بھی! میڈیا کی تیز ہوائیں تو اسے کب کا اُڑا بھی چکیں ، اب گھروں میں دوپٹہ اوڑھنے کو نہیں اڑانے کو رہ گیا ہے۔ صد افسوس ! ٹی وی ریموٹ کے بٹن دباتے جائیے، چینل بدلتے جائیے اور دیکھتے جائیے پاکستانی اور غیر ملکی بلکہ مسلم اور غیر مسلم چینل میں فرق کرنا مشکل ہو جائے گا ۔
عورت آزادی کے نام پر اپنا تقدس کھو رہی ہے۔یہ ماڈرن ازم اس کی تذلیل کے در پے ہے۔ اپنی روایات سے دُوری اور اپنے لباس سے بے پرواہی اس کی شناخت کو مٹا رہی ہے ۔ ردائے بانو اپنی بے وقعتی پر ماتم کناں ہے ۔ ہے کوئی اس کا پرسانِ حال؟
گل بانو،
30مئی 2014
 
عمدہ اور شاندار تحریر۔
ہم لوگ سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی کبوتر کی طرح آنکھیں بندھ کیے بیٹھے ہیں۔ ناجانے ہمارا معاشرہ کس کی تقلید میں ہے۔ شاید ۔۔۔شاید دنیا کمانے، بہنوں بھائیوں اور عزیز رشتہ داروں سے آگے نکلنے کی دھن نے ہمیں دانستہ طور پر آنکھیں بند اور لب خاموش رکھنے پر مجبور کر دیا ہے
 

گل بانو

محفلین
عمدہ اور شاندار تحریر۔
ہم لوگ سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی کبوتر کی طرح آنکھیں بندھ کیے بیٹھے ہیں۔ ناجانے ہمارا معاشرہ کس کی تقلید میں ہے۔ شاید ۔۔۔ شاید دنیا کمانے، بہنوں بھائیوں اور عزیز رشتہ داروں سے آگے نکلنے کی دھن نے ہمیں دانستہ طور پر آنکھیں بند اور لب خاموش رکھنے پر مجبور کر دیا ہے
جی درست فرمایا ۔۔۔۔ پسندیدگی پر ممنون ہوں
 

گل بانو

محفلین
گل بانو آپ سے شکوہ ہے کہ آپ بہت کم لکھتی ہیں۔
شکوہ بجا ہے جناب ! اب کیا کیجئے ، گھریلو زندگی کے گھن چکر میں ایک بیل کی صورت گھومے جا رہے ہیں جیسے ہی آرام کا وقت میسر آتا ہے قلم اٹھا لیتے ہیں اور اللہ کی مدد شامل ہوتی ہے تو کچھ الفاظ صفحہ قرطاس پر(انپیج پر ) اتر ہی آتے ہیں دعا کی طالب ہوں ۔آپ سے مخلص لوگ مجبور کر دیتے ہیں تو آنا ہی پڑ جاتا ہے اور یہ راہ دکھانے والے ہمارے استاد محترم جناب آسی صاحب ہیں اللہ انھیں جزا دے ۔۔۔۔۔ جب نہ نظر آؤں تو ان کا دروازہ کھڑکا دیا کریں :) اب بھلے ان کو بھی نہ ملوں پر اب ان کو بھی اس پریشانی( لکھنے والی ) کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں انھوں نے ہمیں ڈال دیا ہے :) یہ آپس کی بات ان کو پتا نہ چلے :)
 
شکوہ بجا ہے جناب ! اب کیا کیجئے ، گھریلو زندگی کے گھن چکر میں ایک بیل کی صورت گھومے جا رہے ہیں جیسے ہی آرام کا وقت میسر آتا ہے قلم اٹھا لیتے ہیں اور اللہ کی مدد شامل ہوتی ہے تو کچھ الفاظ صفحہ قرطاس پر(انپیج پر ) اتر ہی آتے ہیں دعا کی طالب ہوں ۔آپ سے مخلص لوگ مجبور کر دیتے ہیں تو آنا ہی پڑ جاتا ہے اور یہ راہ دکھانے والے ہمارے استاد محترم جناب آسی صاحب ہیں اللہ انھیں جزا دے ۔۔۔ ۔۔ جب نہ نظر آؤں تو ان کا دروازہ کھڑکا دیا کریں :) اب بھلے ان کو بھی نہ ملوں پر اب ان کو بھی اس پریشانی( لکھنے والی ) کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں انھوں نے ہمیں ڈال دیا ہے :) یہ آپس کی بات ان کو پتا نہ چلے :)

اے لو بُوا ۔ ہم وہ تو نہیں کہتے کہ ’’ہم ہی کو ۔۔۔۔ میں آؤں؟‘‘ ۔۔۔ پر یہ ضرور کہیں گے کہ ایف آئی آر بھی ہمارے ہی خلاف!! ۔ وہ بھی اتنی کڑی ۔۔۔ کل کلاں بانو کا خواجہ بھی ہمارے گلے پڑا ہو!! ۔۔۔ ارے ہم سے تو ایک ذرا سی بات چھپائے نہیں چھپتی، اتنی بڑی ب۔۔ا ؟؟؟

نوج! :haha:

دروازہ نہ ہوا کھَڑَک سَنکھ ہو گیا! ۔۔ ۔۔ اس کو کھڑک سِنگھ پڑھنا ہو تو ضمانت گل بانو کی! ۔
 
آخری تدوین:

گل بانو

محفلین
اے لو بُوا ۔ ہم وہ تو نہیں کہتے کہ ’’ہم ہی کو ۔۔۔ ۔ میں آؤں؟‘‘ ۔۔۔ پر یہ ضرور کہیں گے کہ ایف آئی آر بھی ہمارے ہی خلاف!! ۔ وہ بھی اتنی کڑی ۔۔۔ کل کلاں بانو کا خواجہ بھی ہمارے گلے پڑا ہو!! ۔۔۔ ارے ہم سے تو ایک ذرا سی بات چھپائے نہیں چھپتی، اتنی بڑی ب۔۔ا ؟؟؟

نوج! :haha:

دروازہ نہ ہوا کھَڑَک سَنکھ ہو گیا! ۔۔ ۔۔ اس کو کھڑک سِنگھ پڑھنا ہو تو ضمانت گل بانو کی! ۔
اب ہم نے تو کہ دیا کھَڑک سَکھ ہو یا کھڑک سنگھ ۔۔۔۔۔۔۔ بُوا تو آپ کا ہی کھڑکے گا ۔۔۔۔۔۔۔ اب خواجہ بےچارہ کیا کرے جب گل کو لگ گئی لت :) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لگا دیا اردو محفل میں اور گھر میں خواجہ کوچھوڑدیا کھلی ہوئی اردو کے ساتھ :) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو استاد کا گلا ہی پکڑے گا نا :LOL:
 

شمشاد

لائبریرین
اب ہم نے تو کہ دیا کھَڑک سَکھ ہو یا کھڑک سنگھ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ بُوا تو آپ کا ہی کھڑکے گا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ اب خواجہ بےچارہ کیا کرے جب گل کو لگ گئی لت :) ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ لگا دیا اردو محفل میں اور گھر میں خواجہ کوچھوڑدیا کھلی ہوئی اردو کے ساتھ :) ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ تو استاد کا گلا ہی پکڑے گا نا :LOL:
لیں جی آسی بھیاء، مقدمہ کچھ اور پکا ہو گیا۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
بہت خوب لکھا گُل بانو آپ نے۔۔۔
مجھے سمجھ نہیں آتی، جب نتیجہ ہمارے سامنے آ چکا ہے (کیونکہ جو بانو نے کہا وہ کوئی آج کی نہیں بہت پرانی بات ہے) پھر بھی ہم کیوں نہیں سمجھتے؟ کیوں پھر بھی بس آنکھیں بند کئیے چلے جا رہے ہیں؟ جانتے بوجھتے بھی کہ اس راہ کی منزل تباہی اور بربادی ہے، دنیا و آخرت دونوں میں۔ ۔۔پھر بھی۔۔۔
 
Top