عبدالاحد ساز

  1. فرخ منظور

    بے نشاں ہونے سے پہلے ۔ عبدالاحد ساز

    بے نشاں ہونے سے پہلے زندگی اک دور تک سنگیت تھی اب شور ہے ہاں مگر اس شور کے بکھراؤ میں بے محابا صوت کے ٹکراؤ میں شاید ابھی اندوختہ کچھ زیر و بم ہوں آؤ ہم تم کوئی زیر و بم تلاشیں کوئی پیچ و خم تراشیں اور اس ترتیب کاری کی شعوری کوششوں کو لا شعوری نغمگی کی آخری مٹتی ہوئی سی گونج سے انگیز...
  2. فرخ منظور

    آواز کے موتی (گلوکار محمد رفیع کی موت پر) ۔ عبدالاحد ساز

    گلوکار محمد رفیع کی موت پر آواز کے موتی شعر کے جادوگر، سنگیت کے ساحر مصرعوں اور دھنوں کے خالی سیپوں کے کشکول اٹھائے افسردہ مغموم کھڑے ہیں سونی آنکھوں میں ٹوٹی امید لیے آواز کے ان نورس قطروں کی جو خالی سیپوں میں امرت بن کر ٹپکیں اور اظہار، گہر بن جائے لفظ کی بندش، تال کی سنگت، رقص کے...
  3. فرخ منظور

    نانی اماں کی وفات پر ۔ عبدالاحد ساز

    نانی اماں کی وفات پر آج بچپن کو دفن کر آئے موہنی جھریاں سبک آنکھیں مہرباں شفقتوں سے پُر چہرہ تھپکیاں دیتے ہاتھ، نرم آغوش چاہتیں، دیکھ بھال، پیار دلار سارے کنبے کی فکر سب کا خیال رابطے، رشتے داریاں، ناطے خاطریں، وضع داریاں، مہماں مرتبے، حیثیت، حساب نساب نظم و ترتیب، گھر کے اخراجات موت، میت،...
Top