گوشہء اطفال

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    گرمی کا موسم آیا: بچوں کے لیے ایک نظم:: محمد خلیل الرحمٰن

    گرمی کا موسم آیا محمد خلیل الرحمٰن گرمی کا موسم آیا لمبی دوپہریں لایا اکّڑ بکّڑبمبے بو کھیل میں مجھ کو آنے دو برگد کے سائے میں ہم ناچیں کودیں چھم چھم چھم کوئل گیت سناتی ہے کُو ہُو کُو ہُو گاتی ہے میٹھے آم درختوں سے کل جو ہم نے توڑے تھے خوب مزے سے کھائیں گے مِل کر شور مچائیں گے گرمی...
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    سمتیں

    سمتیں محمد خلیل الرحمٰن مشرِق، مغرِب، شِمال ، جُنوب سِمتوں کے یہ نام ہیں خُوب اُوپر اللہ ، نیچے ہم ہم پر اُس کا ہے یہ کرم دُنیا ہم کو پیاری سی اُس نے ہی رہنے کو دی سُورج مشرِق سے نِکلے شام کو مغرِب میں ڈوبے صبح سویرے اُٹھّو سب سُورج کو پھِر دیکھو جب ہاتھ اپنے پھیلاؤ گے سَمتوں کو یوں پاؤ گے...
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    سب سے پیارا ہیری پوٹر:: از:: محمد خلیل الرحمٰن

    سب سے پیارا ہیری پوٹر محمد خلیل الرحمٰن ہردم جادو کرنے والا جادو کا دم بھرنے والا جادوگر تھا ہیری پوٹر ماں کی آنکھوں کا یہ تارا چاہے اُس کو یہ جگ سارا سب سے پیارا ہیری پوٹر گرفن ڈور کا یہ متوالا اچھی کوئڈچ کھیلنے والا کپ لے آیا ہیری پوٹر والڈے مارٹ کی دہشت طاری ڈرتی تھی یہ خلقت ساری سامنے...
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    جنگل بُک: رڈیارڈ کپلنگ کی کہانی پر نظم: از محمد خلیل الرحمٰن

    جنگل بُک باب اول: موگلی کے بھائی از محمدخلیل الرحمٰن کہانی اِک مزے کی آج ہم تُم کو سناتے ہیں جسے پڑھ کر سبھی بچّے خوشی سے جھوم جاتے ہیں یہ ناوِل ہے جسے رڈ یارڈ کپلنگ جی نے لکھّا ہے اسے منظوم کرنے کا خیال اب جی میں آیا ہے کہیں جنگل میں ننھے بھیڑیوں کو ماں سُلاتی تھی تھپکتی تھی اُنھیں اور پیار...
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    ہیری پوٹر اور پارس پتھر

    ہیری پوٹر اور پارس پتھر ایک لوک گیت محمد خلیل الرحمٰن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہیری پوٹر ہیری پوٹر کہاں گئے تھے گھر میں اپنی کوٹھری میں سو رہے تھے ڈڈلی نے لات ماری رونے لگے امی نے یاد کیا ، ہنسنے لگے ۔۔۔۔۔۔۔۔ باب اول: وہ لڑکا جو زندہ رہا محمد خلیل الرحمٰن ایک چھوٹے سے لڑکے کی ہے داستاں جس کی پیشانی پر تھا...
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    ہیری پوٹر

    ہیری پوٹر محمد خلیل الرحمٰن ( جناب جمیل الدین عالی سے معذرت کے ساتھ) میں جِم پوٹر کا لڑکا ہوں اور کام کروں گا بڑے بڑے میں جِم پوٹر کا لڑکا ہوں اور کام کروں گا بڑے بڑے جتنے بھی لڑاکا لڑکے ہیں اُن کو تعظیم سِکھاؤں گا جو ہاگورٹس کے ہمجولی ہیں میں اُن کی ٹیم بناؤں گا ڈی اے کی ٹیم بنائیں گے جو...
  7. فرحت کیانی

    دعا

    دعا اے خدا میرے خدا سب کے خدا علم کی دولت مجھے کر دے عطا مجھ کو چاندی اور نہ سونا چاہیے ایک سکالر مجھ کو ہونا چاہیے نور اپنا میرے دل میں ڈال کر عقل اور دانش سے مالا مال کر میں نے مانگا کچھ نہيں اس کے سوا اے خدا میرے خدا سب کے خدا علم کی دولت مجھے کر دے عطا میرے جیسے جتنے بچے بچیاں شوق سے...
  8. فرحت کیانی

    قائدِ اعظم

    قائدِ اعظم تیرے خیال سے ہے دل شادماں ہمارا تازہ ہے جاں ہماری، دل ہے جواں ہمارا تیری ہی ہمتوں سے آزاد ہم ہوئے ہیں خوشیاں ملی ہیں، ہم کو دل شاد ہم ہوئے ہیں تجھ سے ہی لہلہایا یہ گلستاں ہمارا پھرتے تھے ہم بھٹکتے، رستہ ہمیں دکھایا تُو رہنما ہمارا، تُو سارباں ہمارا تیرے ہی حوصلے سے طاقت ملی...
Top