فرحت کیانی

لائبریرین
دعا

اے خدا میرے خدا سب کے خدا
علم کی دولت مجھے کر دے عطا

مجھ کو چاندی اور نہ سونا چاہیے
ایک سکالر مجھ کو ہونا چاہیے
نور اپنا میرے دل میں ڈال کر
عقل اور دانش سے مالا مال کر
میں نے مانگا کچھ نہيں اس کے سوا
اے خدا میرے خدا سب کے خدا
علم کی دولت مجھے کر دے عطا

میرے جیسے جتنے بچے بچیاں
شوق سے پڑھنے کو آتی ہیں یہاں
بخش ان کو روشنی تعلیم کی
آنکھ والا کیوں رہے اندھا کوئی
بخش دے ہم سب کو یہ روشن فضا
اے خدا میرے خدا سب کے خدا
علم کی دولت مجھے کر دے عطا

قتیل شفائی
 
Top