تابش

  1. محمد تابش صدیقی

    غزل: جو ہونا ہم فقیروں سے مخاطب ٭ تابش

    ایک کاوش استادِ محترم اعجاز عبید اور دیگر احباب سے رہنمائی لینے کے بعد احبابِ محفل کے ذوق کی نذر: جو ہونا ہم فقیروں سے مخاطب تو رہنا با ادب، حسبِ مراتب انہیں کا ہے مقدر کامیابی اٹھائیں راہِ حق میں جو مصائب قدم رکھا ہے جب خود ہی قفس میں تو پھر آہ و فغاں ہے نامناسب امیرِ وقت سے اُمّید کم ہے...
  2. محمد تابش صدیقی

    غزل: زعم رہتا تھا پارسائی کا ٭ محمد تابش صدیقی

    ایک غزل استادِ محترم اعجاز عبید صاحب اور کچھ دیگر احباب کی نظرِ ثانی کے بعد احباب کے ذوق کی نذر۔ بہتری کی گنجائش بہرحال موجود ہے۔ زعم رہتا تھا پارسائی کا ہو گیا شوق خود نمائی کا چھین لیتا ہے تابِ گویائی ڈر زمانے میں جگ ہنسائی کا ناؤ طوفاں سے جب گزر نہ سکے ہیچ دعویٰ ہے ناخدائی کا خوش نہ ہو،...
  3. محمد تابش صدیقی

    سفر نامۂ حرمین شریفین بسلسلۂ ادائیگی عمرہ٭ کچھ یادداشتیں

    اس بات پر یقین تو پہلے ہی تھا کہ انسان کے ذمہ تدبیر اور کوشش ہے، کام کا ہونا یا نہ ہونا اللہ تعالیٰ کی مشیت ہے۔ نیت خالص ہو تو پھر چاہے تدبیر اور کوشش میں کوئی کمی کوتاہی موجود بھی ہو، اللہ تعالیٰ مراحل میں آسانی فرما دیتا ہے۔ شاید ہی کوئی مسلمان ایسا ہو کہ جس کے دل میں حرمین کی حاضری کا شوق...
  4. محمد تابش صدیقی

    نمکین غزل (ہزل):لے جو بیگم حساب، ہنستا ہے

    راحیل فاروق بھائی کی غزل پڑھی تو کچھ طبیعت رواں ہو گئی۔ جس کے سبب ان کی زمین پر یہ گستاخی سرزد ہوئی ہے۔ برداشت کیجیے۔ چچا غالب کے مصرع پر گستاخی کی اضافی معذرت۔ :) لے جو بیگم حساب، ہنستا ہے تیرا خانہ خراب، ہنستا ہے؟ اک تو کھاتا ہے خود اکیلے ہی اور کھا کر کباب، ہنستا ہے اُس کو مرہم لگا کے...
  5. محمد تابش صدیقی

    غزل: بات جو کہنی نہیں تھی کہہ گئے ٭ محمد تابش صدیقی

    ایک کاوش احباب کے ذوق کی نذر اور نقد و تبصرہ کے لیے حاضر بات جو کہنی نہیں تھی کہہ گئے اشک جو بہنے نہیں تھے بہہ گئے راہِ حق ہر گام ہے دشوار تر کامراں ہیں وہ جو ہنس کر سہہ گئے زندگی میں زندگی باقی نہیں جستجو اور شوق پیچھے رہ گئے سعیِ پیہم جس نے کی، وہ سرخرو ہم فقط باتیں ہی کرتے رہ گئے اے خدا...
  6. محمد تابش صدیقی

    فرینڈ لسٹ

    انسان کی فطرت میں اللّٰہ تعالیٰ نے یہ عادت رکھی ہے کہ وہ معاشرے میں اپنے سے کسی نہ کسی طور ہم آہنگ فرد میں کشش محسوس کرتا ہے اور دوست بناتا ہے۔ وہ ہم آہنگی عمر میں برابر ہونا بھی ہو سکتی ہے۔ ایک جیسے خیالات کا ہونا بھی ہو سکتی ہے۔ ایک جیسے حالات کا ہونا بھی ہو سکتی ہے۔ تعلیم میں ایک ساتھ ہونا...
  7. محمد تابش صدیقی

    نظم: ایک مجبور مسلمان کی مناجات ٭ محمد تابش صدیقی

    ایک مجبور مسلمان کی مناجات ٭ یا الٰہی! ترے خام بندے ہیں ہم نفس ہی میں مگن اپنے رہتے ہیں ہم تیری مخلوق محکوم بنتی رہے ظلم جابر کا برما میں سہتی رہے پڑھ کے احوال مغموم ہو جاتے ہیں پھر سے ہنسنے ہنسانے میں کھو جاتے ہیں ظلم کو روکنے ہاتھ اٹھتے ہیں کب؟ بس دعا کے لیے ہاتھ اٹھتے ہیں اب حکمران اپنے،...
  8. محمد تابش صدیقی

    پیروڈی: وہ دن میں چھپ کے جو بیٹھک میں جایا کرتا تھا ٭ تابش صدیقی

    کچھ دنوں قبل نیرنگ خیال بھائی نے ڈاکٹر کبیر اطہر کا خوبصورت کلام پوسٹ کیا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ زمین عباس تابشؔ صاحب نے بھی استعمال کی ہے۔ جس پر فلک شیر بھائی اور نیرنگ خیال بھائی نے اپنی کچھ یادیں تازہ کیں۔ جس پر میری بھی کچھ ماضی کی یادیں تازہ ہو گئیں۔ اور اس زمین کے مالکان کی اجازت کے...
  9. محمد تابش صدیقی

    سنگریلا پارک، مری ایکسپریس وے کی سیر

    ویسے تو ابھی سالگرہ کا موقع ہے تو سالگرہ کی مناسبت سے ہی لڑی اچھی لگتی ہے، مگر چونکہ اس دوران ہی ایک تفریحی پروگرام بن گیا تو اس کی روداد حاضر ہے، سالگرہ کے دوران غیر سالگرانہ لڑی برداشت کیجیے۔ :) میرا چھوٹا بھائی عید کی چھٹیوں میں کراچی سے آیا ہوا ہے۔ ایک دو دن بعد واپسی ہے تو پروگرام بنا کہ...
  10. محمد تابش صدیقی

    تضمین (قطعہ): مگر اس میں پڑتی ہے محنت زیادہ

    الطاف حسین حالی کے مشہور شعر کے مصرع پر تضمین (قطعہ)، پھلوں کے بائیکاٹ کے حوالے سے لٹیروں سے بچنے کا کر لو ارادہ خریدو نہ پھل تین دن، حل ہے سادہ لٹیری حکومت سے بھی جاں چھڑاؤ "مگر اس میں پڑتی ہے محنت زیادہ" ٭٭٭ محمد تابش صدیقی
  11. محمد تابش صدیقی

    نظم: قرآن کا مہینہ

    سورة البقرہ کی آیت نمبر 185 کا منظوم مفہوم بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کو سنوارنے پر راحیل فاروق بھائی اور عاطف ملک بھائی کا مشکور ہوں۔ اور استادِ محترم کی قبولیت پر احباب کی خدمت میں پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔ شَہۡرُ رَمَضَانَ الَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ فِیۡہِ الۡقُرۡاٰنُ ہُدًی لِّلنَّاسِ وَ...
  12. محمد تابش صدیقی

    جن سے مل کر زندگی سے عشق ہو جائے وہ لوگ

    آج کے اس ہما ہمی اور نفسا نفسی کے دور میں اخلاص ڈھونڈے نہیں ملتا۔ کسی کی پریشانی پر دکھ اور افسوس کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا پر چند جملے لکھ دینا ہی کافی سمجھا جاتا ہے۔ اس گھٹن زدہ معاشرے میں جب کہیں سے تازہ ہوا کا جھونکا داخل ہوتا ہے تو جیسے مایوسی کی چھائی گھٹا یک دم چھٹ جاتی ہے اور پھر سے نئی...
  13. محمد تابش صدیقی

    غزل: اِلٰہی عَفو و عطا کا تِرے اَحَق ہوں میں

    استادِ محترم کی شفقت ، چھوٹے بھائی کی رہنمائی اور آپ احباب کی دعاؤں کے ساتھ ایک اور تک بندی پیشِ خدمت ہے: اِلٰہی عَفو و عطا کا تِرے اَحَق ہوں میں خطاؤں پر ہوں میں نادم، عَرَق عَرَق ہوں میں کسی نے فیض اٹھایا ہے زندگی سے مری کتابِ زیست کا موڑا ہوا وَرَق ہوں میں یہ تار تار سا دامن، یہ آبلہ پائی...
  14. محمد تابش صدیقی

    غزل برائے اصلاح: فقط احساس ہے میرا، نہیں ہے شاعری میری

    ایک ٹوٹی پھوٹی کاوش اساتذہ کی خدمت میں پیش ہے. یونہی مایوس رہتا ہوں، اِسی میں ہے خوشی میری تُمھیں مسرور کرتی ہے، پریشاں خاطری میری بتا اے چارہ گر مجھ کو، سبب کیا ایسی نسبت کا جو دل میں درد بڑھتا ہے، تو بڑھتی ہے ہنسی میری خدایا لاج رکھ احباب کی اندھی محبت کی اسی اخلاص کی خاطر، چھُپا کم مائیگی...
  15. محمد تابش صدیقی

    وائلڈ لائف پارک، لوئی بھیر، اسلام آباد

    گھر سے محض 5 منٹ کی مسافت پر وائلڈ لائف پارک موجود ہے۔ مگر آخری دفعہ یہاں نو سال پہلے یونیورسٹی کے ہم جماعت ساتھیوں کے ساتھ گیا تھا۔ اتنا قریب ہونے کے باوجود دوبارہ جانا نہ ہو سکا۔ یہاں پہلے ایک شیر گھر موجود تھا جو کہ بعد میں ایک کالج کے سٹوڈنٹس کی شرارت کے باعث ختم کرنا پڑا۔ اور شیروں کو...
  16. صلاح الدین خان گورچانی

    ہم نے مان کہ بنا لیں گے وہ تصویرِ جاناں ۔۔۔میری اپنی شاعری

    ہم نے مانا کہ بنا لیں گے وہ تصویرِ جاناں کیسے کاغذ پہ اُتاریں گے مگر ناز و ادا اُن کی میں نے ابھی شاعری کا آغاز کیا ہے اگر شعر پسند آئے تو اہلِ ظرف لوگو ! حوصلہ افضائی کرنا مت بھولئیے گا۔شکریہ۔
  17. محمد تابش صدیقی

    وہ آئے گھر میں ہمارے ۔۔۔

    جب سے معلوم ہوا تھا کہ فاتح بھائی نزدیک ہی رہائش پذیر ہیں۔ تب سے ان کی اور میری طرف سے بارہا اس خواہش کا اظہار تو ہوا کہ کبھی ملاقات کی جائے، مگر کبھی باضابطہ منصوبہ نہ بن سکا۔ کچھ دن قبل فاتح بھائی نے رابطہ کیا اور کچھ تکنیکی معاملات پر گفتگو کی خواہش کا اظہار کیااور اپنے گھر آنے کی دعوت...
  18. محمد تابش صدیقی

    دو سو --- ایک جائزہ

    کل اپنی ایک لڑی ڈھونڈتے ہوئے نظر پڑی کہ میں اردو محفل پر 199لڑیاں بنا چکا ہوں۔ تو خیال آیا کہ کیوں نہ اپنا جائزہ لیا جائے کہ میں اب تک محفل کو کیا دے سکا ہوں۔ کچھ سطحی اندازے تو تھے کہ زیادہ پوسٹس کہاں کی ہیں، مگر ایک تفصیلی جائزہ لینے کا خیال دلچسپ معلوم ہوا۔ :) جب جائزہ مکمل کیا تو معلوم ہوا...
  19. محمد تابش صدیقی

    متفرق ملاقاتیں

    29 دسمبر کو بدر الفاتح بھائی نے رابطہ کیا کہ اسلام آباد میں ہوں. پرسوں چلا جاؤں گا. ملاقات ہو سکتی ہے؟ میں نے فوراً رابطہ نمبر دیا اور رابطہ کرنے کو کہا. بات ہوئی تو اگلے دن میرے گھر پر ملاقات طے ہو گئی. اگلے دن بدر بھائی نے غریب خانہ پر قدم رنجہ فرمایا. بہت خوشگوار اور بے تکلف ماحول میں گپ شپ...
  20. محمد تابش صدیقی

    کیمرے کی آنکھوں دیکھے مناظر

    کچھ خواہشات ایسی ہوتی ہیں کہ جو ہوتی تو بہت پرانی ہیں مگر آپ کا روز مرہ کا معمول اور مصروفیات ان پر عمل کی راہ میں حائل ہوتے ہیں ۔ ایسا ہی معاملہ مارگلہ پہاڑیوں کی ہائیکنگ کا بھی ہے۔ کچھ سال پہلے تک کئی دفعہ منصوبہ بنایا ، مگر بوجوہ کبھی نہ جا سکا۔ حالانکہ دوست احباب میں ہفتہ وار ہائیکنگ پر...
Top