راجندر سنگھ بیدی

  1. سیما علی

    راجندر سنگھ بیدی دس مِنٹ بارش میں راجندر سنگھ بیدی

    دس مِنٹ بارش میں راجندر سنگھ بیدی ابوبکر روڈ شام کے اندھیرے میں گم ہو رہی ہے۔یوں دکھائی دیتا ہے، جیسے کوئی کشادہ سا راستہ کسی کوئلے کی کان میں جا رہا ہے۔ سخت بارش میں ورونٹا کی باڑ، سفرینا کا گلاب، قطب سید حسین مکّی کے مزار شریف کے کھنڈر میں، ایک کھلتے ہوئے مشکی رنگ کی گھوڑی جس کی پشت نم آلود...
  2. فرخ منظور

    بیوی یا بیماری ۔ تحریر: راجندر سنگھ بیدی

    بیوی یا بیماری تحریر: راجندر سنگھ بیدی جب سے دنیا بنی ہے، بیویاں بیمار ہوتی آئی ہیں ۔چنانچہ میرے حصّہ میں جو بیوی آئی وہ بھی بیمار تھی۔ ہے ! بیویاں اپنی بیماری کی سب سے بڑی وجہ اپنے شوہر کو بتاتی ہیں، ورنہ مائیکے میں وہ بھلی چنگی تھیں ۔ ہرنی کی طرح قلانچیں بھرتی تھیں ۔ البتّہ بیچ بیچ میں اس...
  3. فرخ منظور

    مکمل تُرکِ غمزہ زن (راجندر سنگھ بیدی کا اوپندر ناتھ اشک پر ایک خاکہ)

    تُرکِ غمزہ زن راجندر سنگھ بیدی 1936کی با ت ہے ، منشی پریم چند کی وفات کے سلسلے میں لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں تغزیتی جلسہ ہوا۔ میری ادبی زندگی کی شروعات تھی ۔ مشکل سے دس بارہ افسانے لکھے ہوں گے جو کہ معمول کی دِقّتوں کے بعد آہستہ آہستہ ادبی رسالوں میں جگہ پانے لگے ۔ ہم نئے لکھنے والوں کی...
  4. فرخ منظور

    مکمل لاجونتی ۔ افسانہ: تحریر راجندر سنگھ بیدی

    لاجونتی (تحریر: راجندر سنگھ بیدی) ’’ ہتھ لائیاں کملان نی لاجونتی دے بوٹے …‘‘ (یہ چھوئی موئی کے پودے ہیں ری، ہاتھ بھی لگاؤ کمھلا جاتے ہیں) —— ایک پنجابی گیت بٹوارہ ہوا اور بے شمار زخمی لوگوں نے اُٹھ کر اپنے بدن پر سے خون پونچھ ڈالا اور پھر سب مل کر ان کی طرف متوجہ ہوگئے جن کے بدن صحیح و سالم...
  5. الف عین

    نقلِ مکانی۔ راجندر سنگھ بیدی

    بیدی کا ڈرامہ پیش ہے، یہ وہی ڈرامہ ہے جس پر فلم دستک انہوں نے ہی بنائی تھی۔ اتفاق سے ڈراموں کا کوئی زمرہ نہیں اس لئے افسانوں میں پودسٹ کر رہا ہوں۔
  6. فرخ منظور

    لتا مائے ری میں کاسے کہوں پیڑ اپنے جیا کی - لتا منگیشکر

    مائے ری میں کاسے کہوں پیڑ اپنے جیا کی - لتا منگیشکر فلم: دستک موسیقی: مدن موہن شاعر: مجروح سلطانپوری شاعر نے پہلا مصرعہ امیر خسرو کے ایک گانے سے لیا ہے۔
Top