مظفر وارثی

  1. فرحت کیانی

    مظفر وارثی نعت۔ چلے نہ ایمان اک قدم بھی اگر تیرا ہمسفر نہ ٹھہرے۔ مظفر وارثی

    چلے نہ ایمان اک قدم بھی اگر تیرا ہمسفر نہ ٹھہرے ترا حوالہ دیا نہ جائے تو زندگی معتبر نہ ٹھہرے تُو سایہء حق پہن کے آیا، ہر اک زمانے پہ تیرا سایہ نظر تری ہر کسی پہ لیکن کسی کی تجھ پر نظر نہ ٹھہرے لبوں پہ اِیاکَ نستعیں ہے اور اس حقیقت پہ بھی یقیں ہے اگر ترے واسطے سے مانگوں کوئی دعا بے اثر...
  2. فرحت کیانی

    مظفر وارثی نعت۔ نہ میرے سخن کو سخن کہو۔ مظفر وارثی

    نہ میرے سخن کو سخن کہو نہ مری نوا کو نوا کہو میری جاں کو صحنِ حرم کہو مرے دل کو غارِ حرا کہو میں لکھوں جو مدحِ شہہِ اُمم اور جبرائیل بنیں قلم میں ہوں ایک ذرہء بےدرہم مگر آفتابِ ثناء کہو طلبِ شہہِ عربی کروں میں طوافِ حُبِ نبی کروں مگر ایک بےادبی کروں مجھے اُس گلی کا گدا کہو نہ...
  3. فرحت کیانی

    مظفر وارثی حمدِ باری تعالیٰ ۔ تصور سے بھی آگے تک در و دیوار کھل جائیں ۔ مظفر وارثی

    حمدِ باری تعالیٰ تصور سے بھی آگے تک درو دیوار کُھل جائیں میری آنکھوں پہ بھی یا رب تیرے اسرار کُھل جائیں میں تیری رحمتوں کے ہاتھ خود کو بیچنے لگوں مری تنہائیوں میں عشق کے بازار کُھل جائیں جوارِ عرشِ اعظم اس قدر مجھ کو عطا کردے مرے اندر کے غاروں پر ترے انوار کُھل جائیں اتاروں معرفت کی...
  4. فرحت کیانی

    مظفر وارثی نعت۔ محمدِ مصطفیٰ ﷺ کو دیکھو۔ مظفر وارثی

    محمدِ مصطفیٰ ﷺ کو دیکھو محمدِ مصطفیٰ ﷺ کو دیکھو وہ اپنے کردار کی زبانی بتائے قرآن کے معانی اس آئینےمیں خدا کو دیکھو محمدِ مصطفیٰ ﷺ کو دیکھو سماعتوں پر یقین کرنا دھوئیں کے اندر ہے رنگ بھرنا ابد کی آنکھیں بھی جس کو دیکھیں وہ کُہسارِ ازل کا جھرنا جبینِ خیرالبشر سے پُھوٹے یقینِ اہلِ نظر سے...
  5. فرحت کیانی

    مظفر وارثی نعت ۔مرا پیمبر عظیم تر ہے۔۔۔مظفر وارثی

    مرا پیمبر عظیم تر ہے کمالِ خلاق ذات اُس کی جمالِ ہستی حیات اُس کی بشر نہیں عظمتِ بشر ہے مرا پیمبر عظیم تر ہے وہ شرحِ احکام حق تعالیٰ وہ خود ہی قانون خود حوالہ وہ خود ہی قرآن خود ہی قاری وہ آپ مہتاب آپ ہالہ وہ عکس بھی اور آئینہ بھی وہ نقطہ بھی خط بھی دائرہ بھی وہ خود نظارہ...
  6. فرحت کیانی

    مظفر وارثی سنبھلنے کے لئے گرنا پڑا ہے۔۔مظفر وارثی

    سنبھلنے کے لئے گرنا پڑا ہے ہمیں جینا بہت مہنگا پڑا ہے رقم تھیں اپنے چہرے پرخراشیں میں سمجھا آئینہ ٹوٹا پڑا ہے یہ کیسی روشنی تھی میرے اندر کہ مجھ پر دھوپ کا سایہ پڑا ہے مری آنکھوں میں تم کیا جھانکتے ہو تہوں میں آنسوؤں کے کیا پڑا ہے حواس و ہوش ہیں بیدار لیکن ضمیر انسان کا سویا پڑا...
  7. پاکستانی

    مظفر وارثی تو کجا من کجا

    ذکر خدا کرے، زکرمصطفیٓ ﷺنہ کرے میرے منہ میں ہو ایسی زباں، خدا نہ کرے میرے ہاتھوں سے اور میرے ہونٹوں سے خوشبو جاتی نہیں کہ میں نے اسم محمدﷺ کو لکھا بہت اور چوما بہت تو کجا من کجا تو امیر حرم، میں فقیرعجم تیرے گن اور یہ لب، میں طلب ہی طلب تو عطا ھی عطا، میں خطا ہی خطا...
  8. ا

    پسندیدہ نعت

    گل دستہ نعت حضور آئے تو کیا کیا ساتھ نعمت لے کے آئے ہیں اخوت ، علم وحکمت ، آدمیت لے کے آئے ہیں کہا صدیق نے میری صداقت ان کا صدقہ ہے عمر ہیں ان کے شاہد وہ عدالت لے کے آئے ہیں کہا عثمان نے میری سخاوت ان کا صدقہ ہے علی دیں گے شہادت وہ شجاعت لے کے آئے ہیں رہے گا یہ قیامت تک سلامت معجزہ ان...
Top