مظفر وارثی نعت ۔مرا پیمبر عظیم تر ہے۔۔۔مظفر وارثی

فرحت کیانی

لائبریرین
مرا پیمبر عظیم تر ہے
کمالِ خلاق ذات اُس کی
جمالِ ہستی حیات اُس کی
بشر نہیں عظمتِ بشر ہے
مرا پیمبر عظیم تر ہے

وہ شرحِ احکام حق تعالیٰ
وہ خود ہی قانون خود حوالہ
وہ خود ہی قرآن خود ہی قاری
وہ آپ مہتاب آپ ہالہ
وہ عکس بھی اور آئینہ بھی
وہ نقطہ بھی خط بھی دائرہ بھی
وہ خود نظارہ ہے خود نظر ہے
مرا پیمبر عظیم تر ہے

شعور لایا کتاب لایا
وہ حشر تک کا نصاب لایا
دیا بھی کامل نظام اس نے
اور آپ ہی انقلاب لایا
وہ علم کی اور عمل کی حد بھی
ازل بھی اس کا ہے اور ابد بھی
وہ ہر زمانے کا راہبر ہے
مرا پیمبر عظیم تر ہے

وہ آدم و نوح سے زیادہ
بلند ہمت بلند ارادہ
وہ زُہدِ عیسیٰ سے کوسوں آ گے
جو سب کی منزل وہ اس کا جادہ
ہر اک پیمبر نہاں ہے اس میں
ہجومِ پیغمبراں ہے اس میں
وہ جس طرف ہے خدا ادھر ہے
مرا پیمبر عظیم تر ہے

بس ایک مشکیزہ اک چٹائی
ذرا سے جَو ایک چارپائی
بدن پہ کپڑے بھی واجبی سے
نہ خوش لباسی نہ خوش قبائی
یہی ہے کُل کائنات جس کی
گنی نہ جائيں صفات جس کی
وہی تو سلطانِ بحرو بر ہے
مرا پیمبر عظیم تر ہے

جو اپنا دامن لہو سے بھر لے
مصیبتیں اپنی جان پر لے
جو تیغ زن سے لڑے نہتا
جو غالب آ کر بھی صلح کر لے
اسیر دشمن کی چاہ میں بھی
مخالفوں کی نگاہ میں بھی
امیں ہے صادق ہے معتبر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے

جسے شاہِ شش جہات دیکھوں
اُسے غریبوں کے ساتھ دیکھوں
عنانِ کون و مکاں جو تھامے
کدال پر بھی وہ ہاتھ دیکھوں
لگے جو مزدور شاہ ایسا
نذر نہ دَھن سربراہ ایسا
فلک نشیں کا زمیں پہ گھر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے

وہ خلوتوں میں بھی صف بہ صف بھی
وہ اِس طرف بھی وہ اُس طرف بھی
محاذ و منبر ٹھکانے اس کے
وہ سربسجدہ بھی سربکف بھی
کہیں وہ موتی کہیں ستارہ
وہ جامعیت کا استعارہ
وہ صبحِ تہذیب کا گجر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے



مظفر وارثی​
 
مدیر کی آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
وہ جامعیت کا استعارہ
وہ صبحِ تہذیب کا گجر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے

سبحان اللہ۔ بہت خوب۔ مظفر وارثی کی ہر نعت لاجواب ہوتی ہے۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
مرا پیمبر عظیم تر ہے
کمالِ خلاق ذات اُس کی
جمالِ ہستی حیات اُس کی
بشر نہیں عظمتِ بشر ہے
مرا پیمبر عظیم تر ہے

وہ شرحِ احکام حق تعالیٰ
وہ خود ہی قانون خود حوالہ
وہ خود ہی قرآن خود ہی قاری
وہ آپ مہتاب آپ ہالہ
وہ عکس بھی اور آئینہ بھی
وہ نقطہ بھی خط بھی دائرہ بھی
وہ خود نظارہ ہے خود نظر ہے
مرا پیمبر عظیم تر ہے

شعور لایا کتاب لایا
وہ حشر تک کا نصاب لایا
دیا بھی کامل نظام اس نے
اور آپ ہی انقلاب لایا
وہ علم کی اور عمل کی حد بھی
ازل بھی اس کا ہے اور ابد بھی
وہ ہر زمانے کا راہبر ہے
مرا پیمبر عظیم تر ہے

وہ آدم و نوح سے زیادہ
بلند ہمت بلند ارادہ
وہ زُہدِ عیسیٰ سے کوسوں آ گے
جو سب کی منزل وہ اس کا جادہ
ہر اک پیمبر نہاں ہے اس میں
ہجومِ پیغمبراں ہے اس میں
وہ جس طرف ہے خدا ادھر ہے
مرا پیمبر عظیم تر ہے

بس ایک مشکیزہ اک چٹائی
ذرا سے جَو ایک چارپائی
بدن پہ کپڑے بھی واجبی سے
نہ خوش لباسی نہ خوش قبائی
یہی ہے کُل کائنات جس کی
گنی نہ جائيں صفات جس کی
وہی تو سلطانِ بحرو بر ہے
مرا پیمبر عظیم تر ہے

جو اپنا دامن لہو میں بھر لے
مصیبتیں اپنی جان پر لے
جو تیغ زن سے لڑے نہتا
جو غالب آ کر بھی صلح کر لے
اسیر دشمن کی چاہ میں بھی
مخالفوں کی نگاہ میں بھی
امیں ہے صادق ہے معتبر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے

جسے شاہِ شش جہات دیکھوں
اُسے غریبوں کے ساتھ دیکھوں
عنانِ کون و مکاں جو تھامے
خدائی پر بھی وہ ہاتھ دیکھوں
لگے جو مزدور شاہ ایسا
نذر نہ دَھن سربراہ ایسا
فلک نشیں کا زمیں پہ گھر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے

وہ خلوتوں میں بھی صف بہ صف بھی
وہ اِس طرف بھی وہ اُس طرف بھی
محاذ و منبر ٹھکانے اس کے
وہ سربسجدہ بھی سربکف بھی
کہیں وہ موتی کہیں ستارہ
وہ جامعیت کا استعارہ
وہ صبحِ تہذیب کا گجر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے



مظفر وارثی​
سبحان اللہ۔مرحبا ۔مرحبا
اللہ مظفر وارثی اور فرحت کیانی کو اجر عظیم عطا فرمائے۔

ِِِ
 

محمداحمد

لائبریرین
سبحان اللہ ! سبحان اللہ

فرحت، بہت ہی عمدہ، اعلٰی اور کمال درجے کی نعت کہی ہے یہ مظفر وارثی، پڑھ کر طبیعت شاد ہو گئی ۔


سمجھ نہیں آرہا آپ کا شکریہ کیسے ادا کروں۔

دعا ہے اللہ آپ کو بے حساب اجردے (آمین)
 

محمد وارث

لائبریرین
دل کی گہرائیوں سے شکریہ فرحت۔ مظفر وارثی کا یہ شاہکار ہے، یہ نعت نہ صرف مجھے بہت دور ماضی میں لے گئی اور مظفر وارثی مرحوم کی آواز دل و دماغ میں گونج اٹھی بلکہ اسے پڑھنے کا شرف بھی مجھے پہلی دفعہ نصیب ہوا ہے۔ لاجواب۔

نوازش!

 

فرخ منظور

لائبریرین
واہ بہت خوب - مظفر وارثی نے اس نعت کو پڑھا بھی بہت خوب ہے اور مجھے بھی وہ دن یاد آرہے ہیں جب رمضان میں پی ٹی وی پر یہ نعت اکثر سنائی دیتی تھی - :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
سبحان اللہ۔مرحبا ۔مرحبا
اللہ مظفر وارثی اور فرحت کیانی کو اجر عظیم عطا فرمائے۔

ِِِ

سبحان اللہ ! سبحان اللہ

فرحت، بہت ہی عمدہ، اعلٰی اور کمال درجے کی نعت کہی ہے یہ مظفر وارثی، پڑھ کر طبیعت شاد ہو گئی ۔


سمجھ نہیں آرہا آپ کا شکریہ کیسے ادا کروں۔

دعا ہے اللہ آپ کو بے حساب اجردے (آمین)


ثمَ آمین۔ بہت بہت شکریہ :)

دل کی گہرائیوں سے شکریہ فرحت۔ مظفر وارثی کا یہ شاہکار ہے، یہ نعت نہ صرف مجھے بہت دور ماضی میں لے گئی اور مظفر وارثی مرحوم کی آواز دل و دماغ میں گونج اٹھی بلکہ اسے پڑھنے کا شرف بھی مجھے پہلی دفعہ نصیب ہوا ہے۔ لاجواب۔

نوازش!


واہ بہت خوب - مظفر وارثی نے اس نعت کو پڑھا بھی بہت خوب ہے اور مجھے بھی وہ دن یاد آرہے ہیں جب رمضان میں پی ٹی وی پر یہ نعت اکثر سنائی دیتی تھی - :)


میں جب بھی مظفر وارثی کی یہ نعت سنتی ہوں ایک عجیب سی کیفیت کا احساس ہوتا ہے۔ تب بھی جب ان اشعار کے معانی سمجھنا میرے لیے بہت مشکل تھا اور اب جب تھوڑی بہت سمجھ آنے لگی ہے تو کیا ہی کہنے۔

پچھلے دنوں نہ صرف یہ نعت بلکہ مظفر وارثی مرحوم کا مزید نعتیہ کلام بھی مجھے ملا ہے جو انشاءاللہ یہاں پوسٹ کرنے کی کوشش کروں گی۔

ایک بار پھر آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ثمَ آمین۔ بہت بہت شکریہ :)

پچھلے دنوں نہ صرف یہ نعت بلکہ مظفر وارثی مرحوم کا مزید نعتیہ کلام بھی مجھے ملا ہے جو انشاءاللہ یہاں پوسٹ کرنے کی کوشش کروں گی۔

ایک بار پھر آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔

کیا اب بھی یہ کلام آپ کے پاس موجود ہے؟
 

مہ جبین

محفلین
واقعی مظفر وارثی کا نعتیہ کلام بہت بہترین ہے

اسکو پڑھ اور سن کر ایک عجیب سی کیفیت محسوس ہوتی ہے

امید ہے کہ فرحت یہاں انکا نعتیہ کلام مزید بھی پوسٹ کرتی رہیں گی

جزاک اللہ فرحت کیانی چندا
 

فرحت کیانی

لائبریرین
واقعی مظفر وارثی کا نعتیہ کلام بہت بہترین ہے

اسکو پڑھ اور سن کر ایک عجیب سی کیفیت محسوس ہوتی ہے

امید ہے کہ فرحت یہاں انکا نعتیہ کلام مزید بھی پوسٹ کرتی رہیں گی

جزاک اللہ فرحت کیانی چندا
جزاک اللہ مہ جبین آنٹی۔ جی ان شاءاللہ۔ ضرور پوسٹ کروں گی۔
 

توصیف عامر

محفلین
بڑی معذرت کے ساتھ اس میں کچھ غلطیوں کی اصلاح کرنی پڑ رہی کے ۔۔۔۔۔۔۔
1-
جو اپنا دامن لہو میں بھر لے
مصیبتیں اپنی جان پر لے
تصحیح:
جو اپنا دامن لہو سے بھر لے
مصیبتیں اپنی جان پر لے
2-
عنانِ کون و مکاں جو تھامے
خدائی پر بھی وہ ہاتھ دیکھوں
تصحیح:
عنانِ کون و مکاں جو تھامے
کدال پر بھی وہ ہاتھ دیکھوں

اگر کسی بھائی کے پاس اصل نسخہ ہے تو تایئد کر دیں ۔ شکریہ
 
Top