تو نے یہ کیا غضب کیا؟
ابونثر (احمد حاطب صدیقی)
٭
پچھلا کالم ’بغض‘ کے موضوع پرتھا۔ پورے کالم میں بغض ہی نکالتے رہتے تو شاید سب کو تسکین رہتی۔ مگر ’غضب‘ کا ذکر کرنا غضب ہوگیا۔ کئی احباب کالم پڑھتے ہی غضبناک ہوگئے کہ تم نے یہ کیاغضب ڈھایا؟ غضب خدا کا، غضب کا صرف ایک ہی مفہوم بتایا۔ ارے بھائی! غضب...