جان نثار اختر

  1. سیما علی

    جاں نثار اختر وہ لوگ ہی ہر دور میں محبوب رہے ہیں

    وہ لوگ ہی ہر دور میں محبوب رہے ہیں جو عشق میں طالب نہیں مطلوب رہے ہیں طوفان کی آواز تو آتی نہیں لیکن لگتا ہے سفینے سے کہیں ڈوب رہے ہیں ان کو نہ پکارو غم دوراں کے لقب سے جو درد کسی نام سے منسوب رہے ہیں ہم بھی تری صورت کے پرستار ہیں لیکن کچھ اور بھی چہرے ہمیں مرغوب رہے ہیں الفاظ میں اظہار محبت...
  2. سیما علی

    جاں نثار اختر سو چاند بھی چمکیں گے تو کیا بات بنے گی

    سو چاند بھی چمکیں گے تو کیا بات بنے گی تم آئے تو اس رات کی اوقات بنے گی ان سے یہی کہہ آئیں کہ اب ہم نہ ملیں گے آخر کوئی تقریب ملاقات بنے گی اے ناوک غم دل میں ہے اک بوند لہو کی کچھ اور تو کیا ہم سے مدارات بنے گی یہ ہم سے نہ ہوگا کہ کسی ایک کو چاہیں اے عشق ہماری نہ ترے سات بنے گی یہ کیا ہے کہ...
  3. فرحان محمد خان

    جاں نثار اختر تلخ نوائی - جاں نثار اختر

    تلخ نوائی کیا ہوا تُو نے جو پیمانِ وفا توڑ دیا میں نے خود بھی تو کسی پھول سے نازک دل کو وقت کی ریت پہ تپتا ہوا چھوڑا تھا کبھی اپنا پیمانِ وفا جان کے توڑا تھا کبھی کیا ہوا تُو نے جو پیمانِ وفا توڑ دیا کیا ہوا تجھ کو اگر مجھ سے محبت نہ رہی زندگی آپ تغیر کا فسانہ جب ہو دل کے جذبات بھی ہر آن...
  4. کاشفی

    اُن کی نظروں میں مجسّم دل ہوا جاتا ہوں - جان نثار اختر

    غزل (جان نثار اختر) اُن کی نظروں میں مجسّم دل ہوا جاتا ہوںمیں اب تو خود ہی ناز کے قابل ہوا جاتا ہوںمیں جذب ہوتا جارہا ہے مجھ میں جلوہء حسن کا آپ ہی شمعِ سرِ محفل ہوا جاتا ہوںمیں ایک آنسو میں ڈھلی جاتی ہے ساری زندگی دامنِ جاناں ترے قابل ہوا جاتا ہوںمیں خواب آسا زلفِ شب گوں، شبنم آسا چشمِ ناز...
Top