دیوان سرسری: نظم

  1. محمد اسامہ سَرسَری

    جو مجھ سے ہیں شاعر ، وہ یوں شعر کہتے

    ادیبوں کی قلت ہے امت ہے پیاسی زبانیں ہوئی جارہیں آج باسی نگاہوں کی گہرائیاں گم ہوئیں سب دل اہلِ اردو پہ چھائی اداسی جو مجھ سے ہیں شاعر وہ یوں شعر کہتے اکاسی ، بیاسی ، تراسی ، چراسی اگر داد پالیں تو کہتے ہیں پھر وہ پچاسی ، چھیاسی ، ستاسی ، اٹھاسی نہ دادی سے اب سیکھتی کوئی پوتی نہ نانی سے...
  2. محمد اسامہ سَرسَری

    میں تم سے آگے ہوں مگر(ایک مزاحیہ نظم)

    میں تم سے آگے ہوں مگر چنگچی کی پیچھے والی سیٹ پر میں بیٹھ کر جا رہا تھا ہلتے جلتے ، دھیرے دھیرے اپنے گھر دیکھ کر ہر اک کو یہ آتا تھا میرے ہونٹ پر ’’سامنے ہو تم مرے ، میں تم سے آگے ہوں مگر‘‘ ایک رکشا آگیا یکدم نگاہوں کے حضور دل میں اس سے یوں کہا مت کر تو اب اتنا غرور تیرے بارہ بج گئے اور...
  3. محمد اسامہ سَرسَری

    دھت تیرے کی! (نظم برائے اصلاح)

    دھت ترے کی…! عجب قصہ تھا پچھلا دھت تِرے کی! چبایا ہونٹ نچلا دھت تِرے کی! جسے بے کار سے بے کار سمجھے وہ تھا نہلے پہ دہلا دھت تِرے کی! پسینا دھوپ میں چاہا سکھانا مگر وہ اور نکلا دھت تِرے کی! لگے سورج کو جب ہم گھورنے تو کیا چھینکوں نے حملہ دھت تِرے کی! ہوئے فیل اردو کے ہم امتحاں میں کئی لفظوں کو...
  4. محمد اسامہ سَرسَری

    ”فعولن فعولن فعولن فعولن“ کا کھیل

    جو کرنی ہیں باتیں ”فعولن“ میں کرلیں
  5. محمد اسامہ سَرسَری

    میری جنت

    میری جنت کلی سے گل ، گلوں سے باغ ، باغوں سے بنی جنت سنو اب راز یہ مجھ سے کہ ہے کیسے سجی جنت محمد مصطفی نے اپنی امت سے ہے فرمایا: ”خدا نے والدہ کے پاؤں کے نیچے رکھی جنت“ ہمارے باپ آدم اور ہماری والدہ حوا اسی حوا کے آنے سے مکمل ہوگئی جنت میں اپنی ماں کے پیروں پر سدا بیٹھا رہوں گا اب ہے دنیا اک...
  6. محمد اسامہ سَرسَری

    ایوارڈ یافتہ نظم

    یہ نظم دعوۃ اکیڈمی کی جانب سے منعقد کردہ ۲۰۱۱ء کے مقابلے میں پاکستان بھر میں اول قرار دی گئی تھی مقابلے میں صرف وہ نظمیں شامل تھیں جو ۲۰۱۱ء میں بچوں کے کسی رسالے کی زینت بنی ہوں۔ گائے لگی بدکنے قربان گاہ میں جب ، ہم نے چھرا اٹھایا گائے لگی بدکنے ، آنکھوں میں خون آیا رسی کو ہم نے پھینکا ،...
  7. محمد اسامہ سَرسَری

    شیر کی دعوت

    شیر کی دعوت شیر کی شادی اور ولیمہ گوشت پکایا ہے اور قیمہ شیر نے سب کو گھر پہ بلایا اونٹ نے سب کا کھانا پکایا کوّے نے کہا جنگل بھر میں آج ہے دعوت شیر کے گھر میں ہاتھی نے بچھایا دستر خوان لے کر آیا بندر سو نان دیر سے بے حد کچھوا آیا اپنی کمر پر حلوا لایا سب نے بے حد لذت پائی کویل نے...
  8. محمد اسامہ سَرسَری

    غزالی غزل

    سب پھلوں میں آم کی کیا بات ہے! قبض میں پر جام(امرود) کی کیا بات ہے! لب ، لپسٹک اور لہو سب لال لال واہ حرفِ لام کی کیا بات ہے! خشک میوے سب کے سب اچھے مگر پستے اور بادام کی کیا بات ہے! صبح سب کا دل لبھاتی ہے ضرور لیکن اے دل شام کی کیا بات ہے! قولِ قائد ’’کام کام اور کام‘‘ ہے قولِ دل ’’آرام کی کیا...
Top