اردو شاعر

  1. راحیل فاروق

    مشاعرے اور تحسینِ فن

    انسان کی زندگی کا شاید ایک ہی محرک ہے۔ اپنی شناخت قائم کرنا۔ جو کلام کرتا ہے اس لیے کرتا ہے کہ پہچانا جائے۔ جو چپ رہتا ہے اس لیے رہتا ہے کہ بولنے والوں سے ممتاز رہے۔ جو عمارت اٹھاتا ہے اس لیے اٹھاتا ہے کہ یاد کیا جائے۔ جو گراتا ہے اس لیے گراتا ہے کہ اس کی فوقیت ثابت ہو جائے۔ جو کاروبار کرتا ہے...
  2. راحیل فاروق

    حسن پر عشق کا اثر کر دوں

    حسن پر عشق کا اثر کر دوں آ، تجھے چوم کر امر کر دوں رات کیا شے ہے طُور کے آگے؟ ایک جلوہ دکھا، سحر کر دوں سب سمجھتا ہوں، چاہتا ہوں مگر غلطی جان بوجھ کر کر دوں نہ کروں مر کے داستاں انجام زندگی عشق میں بسر کر دوں دل میں امید کی جگہ کم ہے تیرے غم کو ادھر ادھر کر دوں؟ سرخ پھولوں کا ذوق، اُف اللہ...
  3. حسن محمود جماعتی

    قتیل شفائی 11 جولائی (2001):::: یوم قتیل:::

    آج اگر محفل پر یوم قتیل منایا جائے اور صرف انہیں کا کلام شریک محفل کیا جائے- انتظامیہ کو رائے ہے کہ آئندہ کسی بھی شاعر کا دن آئے تو سرکاری طور پر محفل پہ اس کی اناؤنسمنٹ ہو اور اس کا ٹیگ بنا دیا جائے جیسے (یوم قتیل)۔ ابن سعید اورنگ زیب خاں نام اور قتیل تخلص تھا۔۲۴؍دسمبر ۱۹۱۹ء کو ہری پور، ضلع...
  4. عبدالرزاق قادری

    کتابِ زیست کےہر باب کے عنوان میں تم ہو (نعیم قیصر)

    کتابِ زیست کےہر باب کے عنوان میں تم ہو ہے یہ تحریر سے ظاہر میرے وجدان میں تم ہو اماوس ہے تیرا کاجل، جبیں ہے نور کا پرتو چمن کی ہر کلی سے پھوٹتی مسکان میں تم ہو کوئی اجڑا ہوا مندر، اٹی ہو گرد سے مورت کچھ ایسے ہی میری جان اس دلِ ویران میں تم ہو مجھے زندہ لیے پھرتا ہے یہ احساس کہ اب تک تیری...
  5. عمران خان

    گلزار دن کچھ ایسے گذارتا ھے کوئی - گلزار

    دن کچھ ایسے گذارتا ھے کوئی جیسے احساں اتارتا ھے کوئی آئینہ دیکھ کر تسلی ھوئی ھم کو اس گھر میں جانتا ھے کوئی دل میں کچھ یوں سنبھالتا ھوں غم جیسے زیور سنبھالتا ھے کوئی پک گیا ھے شجر پہ پھل شاید پھر سے پتھر اچھالتا ھے کوئی دیر سے گونجتے ہیں سناٹے جیسے ھم کو پکارتا ھے کوئی گلزار
Top