1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

حسن پر عشق کا اثر کر دوں

راحیل فاروق نے 'آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 16, 2016

  1. راحیل فاروق

    راحیل فاروق محفلین

    مراسلے:
    1,323
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Psychedelic
    حسن پر عشق کا اثر کر دوں
    آ، تجھے چوم کر امر کر دوں

    رات کیا شے ہے طُور کے آگے؟
    ایک جلوہ دکھا، سحر کر دوں

    سب سمجھتا ہوں، چاہتا ہوں مگر
    غلطی جان بوجھ کر کر دوں

    نہ کروں مر کے داستاں انجام
    زندگی عشق میں بسر کر دوں

    دل میں امید کی جگہ کم ہے
    تیرے غم کو ادھر ادھر کر دوں؟

    سرخ پھولوں کا ذوق، اُف اللہ
    چیر دوں دل، لہو جگر کر دوں

    کچھ تو ایسے گناہ ہیں، راحیلؔ
    عاقبت جان لوں مگر کر دوں

    راحیلؔ فاروق
    ۱۷ ستمبر ۲۰۱۶ء
     
    • زبردست زبردست × 14
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  2. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    ہر شعر عمدہ :)
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    15,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    آہ!کیا کہہ دیا!
    غم ادھر اُدھر کرنے کی مہلت دیے بغیر شعر سیدھا دل میں اُترا ہے۔
    دل میں امید کی جگہ کم ہے
    تیرے غم کو ادھر ادھر۔۔۔۔۔۔واہ
    باقی شعر بھی پڑھے ہیں لیکن ابھی اس شعر کے سحر سے نہیں نکل پا رہی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • متفق متفق × 1
  4. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    واہہہہہہہہہہہہ
    بہت خوب
    خاصی رنگین سنگین غزل ہے ۔۔۔
    کاش کہ کھل جائے " رات و طور " کا تعلق ۔۔۔۔۔۔۔
    بہت دعائیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    5,855
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    :zabardast1::great::best:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    5,855
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    زبردست۔۔ آپ تو آج کل خاصے رنگین مزاج ہو گئے ہو
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  7. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,795
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    شعر راحیل تم جو کہتے ہو
    ان کو پڑھنے میں دن بسر کر دوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 2
  8. کاشف اختر

    کاشف اختر لائبریرین

    مراسلے:
    718
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Goofy
    بہت خوب ! ہر شعر گویا طور ہے رات کے آگے :D:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. کاشف اختر

    کاشف اختر لائبریرین

    مراسلے:
    718
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Goofy
    واہہہہہہہہ بہت خوب !
    ہر شعر گویا طور ہے رات کے آگے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. حمیرا عدنان

    حمیرا عدنان محفلین

    مراسلے:
    6,698
    جھنڈا:
    Kuwait
    موڈ:
    Angelic
    بہت خوب راحیل بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  11. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,634
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    :) عمدہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  12. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    23,492
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    کیا کہنے!

    ہمیشہ کی طرح عمدہ کلام!

    واہ!

    کافی "ایگریسو" غزل ہے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    4,623
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    !!!! واہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    آخری تدوین: ‏ستمبر 20, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. ابو مصعب

    ابو مصعب محفلین

    مراسلے:
    130
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. فیضان قیصر

    فیضان قیصر محفلین

    مراسلے:
    330
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت سارا پیار ۔ بہت دعا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر