نتائج تلاش

  1. mtahirz

    مجید امجد التماس

    التماس مری آنکھ میں رتجگوں کی تھکاوٹ مری منتظر ، راہ پیما نگاہیں مرے شہر دل کی طرف جانے والی گھٹاؤں کے سایوں سے آباد راہیں مری صبح تیرہ کی پلکوں پہ آنسو مری شامِ ویراں کے ہونٹوں پہ آہیں مری آرزوؤں کی معبود ! تجھ سے فقط اتنا چاہیں ، فقط اتنا چاہیں کہ لٹکا کے اک بار گردن میں میری چنبیلی کی...
  2. mtahirz

    مجید امجد اگر میں خدا اس زمانے کا ہوتا ،تو عنواں کچھ اور اس فسانے کا ہوتا

    اگر میں خدا اس زمانے کا ہوتا تو عنواں کچھ اور اس فسانے کا ہوتا عجب لطف دنیا میں آنے کا ہوتا مگر ہائے ظالم زمانے کی رسمیں ہیں کڑواہٹیں جن کی امرت کی رس میں نہیں مرے بس میں نہیں مرے بس میں مری عمر بیتی چلی جارہی ہے دو گھڑیوں کی چھاؤں ڈھلی جارہی ہے ذرا سی یہ بتی جلی جارہی ہے جونہی چاہتی ہے مری...
  3. mtahirz

    فراز جب بھی دل کھول کے روئے ہوں گے

    جب بھی دل کھول کے روئے ہوں گے لوگ آرام سے سوئے ہوں گے بعض اوقات بہ مجبورئ دل ہم تو کیا آپ بھی روئے ہوں گے صبح تک دستِ صبا نے کیا کیا پھول کانٹوں میں پِروئے ہوں گے وہ سفینے جنہیں طوفاں نہ ملے ناخداؤں نے ڈبوئے ہوں گے رات بھر ہنستے ہوئے تاروں نے ان کے عارض بھی بِھگوئے ہوں گے کیا عجب ہے وہ ملے...
  4. mtahirz

    جون ایلیا اُس نے ہم کو گناہ میں رکھا

    اُس نے ہم کو گناہ میں رکھا اور پھر کم ہی دھیان میں رکھا کیا قیامت نمو تھی وہ جس نے حشر اُس کی اٹھان میں رکھا جوششِ خوں نے اپنے فن کا حساب ایک چوب۔۔اک چٹان میں رکھا لمحے لمحے کی اپنی تھی اِک شان تُو نے ہی ایک شان میں رکھا ہم نے پیہم قبول و رد کر کے اُس کو اک امتحان میں رکھا تم تو اس یاد کی...
  5. mtahirz

    شکیل بدایونی میری زندگی ہے ظالم ،تیرے غم سے آشکارا

    · مِری زندگی ہے ظالم ،تِرے غم سے آشکارا تِرا غم ہے در حقیقت مجھے زندگی سے پیارا وہ اگر بُرا نا مانیں تو جہانِ رنگ و بُو میں میں سکونِ دل کی خاطر کوئی ڈھونڈ لوں سہارا مجھے آ گیا یقیں سا کہ یہی ہے میری منزل سرِ راہ جب کسی نے مُجھے دفعتاً پُکارا میں بتاؤں فرق ناصح جوہے مُجھ میں اور...
  6. mtahirz

    طنز کرنا ہے مجھ پر ؟؟ اجی کیجئے : علی زریون

    طنز کرنا ہے مجھ پر ؟؟ اجی کیجئے ..! کر رہے ہیں سبھی ،آپ بھی کیجئے ..! ایویں دھوکے میں ہی مارا جاؤں نہ میں ..!! اس لگاوٹ میں تھوڑی کمی کیجئے ..! میں غلط بات بالکل نہیں مانتا ..!! بات کرنی ہے جو بھی ،کھری کیجئے ..! آپ کیوں کر رہے ہیں مرے واسطے ؟؟؟ آپ اپنے لئے شاعرى کیجئے ..! خاندانی منافق ہیں...
  7. mtahirz

    جون ایلیا آدمی وقت پر گیا ہوگا

    آدمی وقت پر گیا ہوگا وقت پہلے گزر گیا ہوگا خود سے مایوس ہو کر بیٹھا ہوں آج ہر شخص مر گیا ہوگا شام تیرے دیار میں آخر کوئی تو اپنے گھر گیا ہوگا مرہمِ ہجر تھا عجب اکسیر اب تو ہر زخم بھر گیا ہوگا
  8. mtahirz

    ساغر صدیقی جھوم کر گاؤ میں شرابی ہوں

    جھوم کر گاؤ میں شرابی ہوں رقص فرماؤ !! میں شرابی ہوں ایک سجدہ بنام مہ خانہ دوستو آؤ! میں شرابی ہوں لوگ کہتے ہیں رات بیت چُکی مجھ کو سمجھاؤ! میں شرابی ہوں آج ان ریشمی گھٹاؤں کو یوں نہ بکھراؤ! میں شرابی ہوں حادثے روز ہوتے رہتے ہیں بھول بھی جاؤ! میں شرابی ہوں مجھ پر ظاہر ہے آپ کا باطن مُنہ...
  9. mtahirz

    ہاشم ندیم کے ناول پری زاد سے اقتباس

    دنیا کتنی ترقی کر گئی ہے چاند ستاروں پر کمند ڈالنے کی ضرورت نہیں رہی کیوں کہ وہاں انسان کے قدم پہنچ چُکے ہیں_ صدیوں کے فاصلے لمحوں میں طے ہونے لگے ہیں ہر کسی کو ہر لمحہ ہر رابطہ میسر ہے مشین ہماری زندگی پر حاوی ہو چُکی ہے محبت کی روایتی داستانوں کو لوگ گزرے زمانوں کا قصہ کہتے ہیں ہیر رانجھا، سسی...
  10. mtahirz

    ناصر کاظمی گل نہیں مے نہیں پیالہ نہیں

    گل نہیں مے نہیں پیالہ نہیں کوئی بھی یادگارِ رفتہ نہیں فرصتِ شوق بن گئی دیوار اب کہیں بھاگنے کا رستہ نہیں ہوش کی تلخیاں مٹیں کیسے جتنی پیتا ہوں اتنا نشّہ نہیں دل کی گہرائیوں میں ڈوب کے دیکھ کوئی نغمہ خوشی کا نغمہ نہیں غم بہر رنگ دل کشا ہے مگر سننے والوں کو تابِ نالہ نہیں مجھ سے کہتی ہے موجِ...
  11. mtahirz

    روشنی چاہیے کس مول ملے گی صاحب؟

    روشنی چاہیے کس مول ملے گی صاحب؟ نقدِ جاں ہے مرے پلو میں، چلے گی صاحب ؟ اے طلب گارِ وفا، یہ ہے اصولِ بازار جنس کم ہو گی، تو قیمت تو چڑھے گی صاحب زندگی بھر کی مشقت کا صلہ، ایک سوال اب یہ گاڑی کبھی پٹڑی پہ چڑھے گی صاحب ؟ دل کے تالاب کے ٹھہرے ہوئے سناٹوں میں سنگ پھینکو گے تو ہلچل تو مچے گی...
  12. mtahirz

    بشیر بدر اب کسے چاہیں کسے ڈھونڈا کریں

    اب کسے چاہیں کسے ڈھونڈا کریں وہ بھی آخر مل گیا اب کیا کریں ہلکی ہلکی بارشیں ہوتی رہیں ہم بھی پھولوں کی طرح بھیگا کریں آنکھ موندے اس گلابی دھوپ میں دیر تک بیٹھے اسے سوچا کریں دل محبت دین دنیا شاعری ہر دریچے سے تجھے دیکھا کریں گھر نیا کپڑے نئے برتن نئے ان پرانے کاغذوں کا کیا کریں
  13. mtahirz

    شکیل بدایونی رازِ وفائےناز پھر دل کو بتا گیا کوئی

    رازِ وفائےناز پھر دل کو بتا گیا کوئی جیسے مُراد واقعی عشق میں پا گیا کوئی یوں تیری بزمِ ناز سے اُٹھ کے چلا گیا کوئی جذبۂ شوقِ مطمئن راہ پر آ گیا کوئی سینے میں روح دردِ دل بن کے سما گیا کوئی ویسے ہی درد کم نہ تھا ، اور بڑھا گیا کوئی شانِ نیاز دیکھنا ، شوخیِ ناز دیکھنا نیت سجدہ جب ہوئی سامنے آ...
  14. mtahirz

    اختر شیرانی لا پِلا ساقی، شرابِ ارغوانی پھر کہاں

    لا پِلا ساقی، شرابِ ارغوانی پھر کہاں زندگانی پھر کہاں، ناداں جوانی پھر کہاں؟ دو گھڑی مل بیٹھنے کو بھی غنیمت جانیے عُمر فانی ہی سہی، یہ عُمرِ فانی پھر کہاں؟ آ کہ ہم بھی اِک ترانہ جُھوم کر گاتے چلیں اِس چمن کے طائروں کی ہم زبانی پھر کہاں؟ ایک ہی بستی میں ہیں، آساں ہے ملنا، آ ملو کیا خبر لے...
  15. mtahirz

    فراز شاخِ نہالِ غم

    میں اک برگِ خزاں کی مانند کب سے شاخِ نہالِ غم پر لرز رہاہوں مجھے ابھی تک ہے یاد وہ جاں فگار ساعت کہ جب بہاروں کی آخری شام مجھ سے کچھ یوں لپٹ کے روئی کہ جیسے اب عمر بھر نہ دیکھے گا ہم میں ایک دوسرے کو کوئی وہ رات کتنی کڑی تھی جب آندھیوں کے شب خوں سے بُوئے گل بھی لہو لہو تھی سحر ہوئی جب تو...
  16. mtahirz

    فراز اَے نگارِ گُل

    نگارِ گل تجھے وہ دن بھی یاد ہوں شاید کہ جن کے ذکر سے اب دل تازیانہ لگے تری طلب میں وہ داروسن کے ہنگامے کہ جن کی بات کریں تو اب فسانہ لگے بقدرِذوق جلاتے رہے لہو کے چراغ کہ جب تُو آئےتو یہ گھر نگارخانہ لگے اِسی خیال سے ہر زخم اپنے دل پہ سہا کہ تجھ کو گردشِ ایام کی ہوا نہ لگے مگر جو گزری ہے ہم...
  17. mtahirz

    جون ایلیا ہے مری ذات اک زیاں کی دکان

    ہے مری ذات اک زیاں کی دکان مجھ کو اپنا حساب کیا معلوم جب مجھے بھی نہیں کوئی احساس تم کو میرا عذاب کیامعلوم ہر کسی سے بچھڑ گیا ہوں میں کون دل میں مرا ملال رکھے شہرِ ہستی کا اجنبی ہوں میں کون آخرمرا خیال رکھے
  18. mtahirz

    فراز روز کی مسافت سے چور ہو گئے دریا

    روز کی مسافت سے چُور ہو گئے دریا پتھروں کے سینوں پر تھک گئے، سو گئے دریا جانے کون کاٹے کا فصل لعل و گوہر کی رتیلی زمینوں میں سنگ بو گئے دریا اے سحابِ غم کب تک یہ گریز آنکھوں سے انتظارِ طوفان میں خشک ہو گئے دریا چاندنی میں آتی ہے کس کو ڈھونڈنے خوشبو ساحلوں کے پھولوں کو کب سے رو گئے دریا بجھ...
  19. mtahirz

    نہ اپنے ضبط کو رسواکرو ستا کے مجھے (بسمل عظیم آبادی)

    نہ اپنے ضبط کو رسواکرو ستا کے مجھے خدا کے واسطے دیکھو نہ مُسکرا کے مجھے سوائے داغ ملا کیا چمن میں آ کے مجھے قفس نصیب ہو آشیاں بنا کے مجھے ادب ہے میں جھکائے ہوئے آنکھ اپنی غضب ہے تم جو نہ دیکھو نظر اٹھا کے مجھے الہٰی کچھ تو ہو آساں نزع کی مشکل دمِ اخیر تو تسکین دے وہ آ کے مجھے خدا کی شان ہے...
  20. mtahirz

    جون ایلیا فرقت میں وصلت برپا ہے۔۔اللہ ہُو کے باڑے میں

    فرقت میں وصلت برپا ہے۔۔اللہ ہُو کے باڑے میں آشوبِ وحدت برپا ہے۔۔اللہ ہُو کے باڑے میں روحِ کُل سے سب روحوں پر وصل کی حسرت طاری ہے اک سرِّ حکمت برپا ہے۔۔اللہ ہُو کے باڑے میں بے احوالی کی حالت ہے شاید یا شاید کہ نہیں پُر احوالیت برپا ہے۔۔اللہ ہُو کے باڑے میں مُختاری کے لب *سِلوانا* جبر عجب تر...
Top