نتائج تلاش

  1. اَرفَق پورن پوری

    شاعر کا نام کیا ہے؟

    خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے اگر چہ یہ شعر علامہ اقبال کہ طرف منسوب کیا جاتا ہے... براہ مہربانی جواب بہ حوالہ ہو
  2. اَرفَق پورن پوری

    بہ غور سن لے زمانہ کہ ہم حسینی ہیں

    بہ غور سن لے زمانہ کہ ہم حسینی ہیں بنے گا خلد ٹھکانا کہ ہم حسینی ہیں اگر سمجھ لے امام حسین کی عظمت کہے گا سارا زمانہ کہ ہم حسینی ہیں کوئی جو پوچھے بتا کس سے ہے تجھے نسبت؟ تو فخر سے بتانا کہ ہم حسینی ہیں ہمارے سر کی ضرورت اگر پڑی دیں کو بنائیں گے نہ بہانہ کہ ہم حسینی ہیں ذرا سا بچ کے نکل ہم...
  3. اَرفَق پورن پوری

    منقبت ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا

    کس طرح آپ کی ہو بیاں شان عائشہ جب مدح گو ہے آپ کا ، قرآن عائشہ دین خداے پاک کا فیضان عائشہ باغ رسول پاک کا ریحان عائشہ ہر ذی شعور کو نہیں ادراکِ مرتبہ یہ مت سمجھنا ، ہیں بہت آسان عائشہ بعد نبی کی آپ نے امت کی رہبری اسلام پر ہے آپ کا احسان عائشہ اللہ نے مصطفا کے لیے منتخب کیا سرکار کی...
  4. اَرفَق پورن پوری

    منقبت امیر المومنین حضرت مولا علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم

    خدا کے شیر محمد کے افتخار علی ہیں کائنات ولایت کے تاج دار علی جناب زہرا کے خاوند نام دار علی حسن حسین کے باباے ذی وقار علی تمہارا مرتبہ یہ ہے بہ اختصار، علی خدا کے تم ہو، تمہارا ہے کردگار، علی محبت شہ کونین کا مدار علی ہماری روح کی ایمان کی پکار علی کلیجے دیکھ کے لرزاں ہیں سورماؤں کے تمہارے...
  5. اَرفَق پورن پوری

    منقبت سیدہ النساء حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا

    *منقبت سیدۃ النساء حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا* خوشا ہیں عزت مآب زہرا ہیں نازش احتجاب زہرا ہو ان کی رفعت بیان کس سے ہیں زوجہ بو تراب زہرا بہ شکل حسنین پاے تم نے شگفتہ سے دو گلاب زہرا جہان نسواں کی آبرو ہیں تمہاری سیرت کے باب زہرا حیا میں ثانی نہیں ہے ان کا ہیں ایسی عفت مآب زہرا خدا...
  6. اَرفَق پورن پوری

    بغرض اصلاح: خوشا ہیں عزت مآب زہرا

    خوشا ہیں عزت مآب زہرا ہیں دیں کا تابندہ باب زہرا ہو ان کی رفعت بیان کس سے ہیں زوجہ بو تراب زہرا بہ شکل حسنین پاے تم نے شگفتہ سے دو گلاب زہرا زنان امت کی آبرو ہیں تمہاری سیرت کے باب زہرا محیط جس سے ہے سارا عالم وہ عظمتوں کا سحاب زہرا حیا میں ثانی نہیں ہے ان کا ہیں ایسی عفت مآب زہرا خدا نے...
  7. اَرفَق پورن پوری

    بغرض اصلاح: شاعروں کے حوالے سے ایک کلام ( پہلا کلام)

    شاعری کے مدیر ہیں ہم لوگ وارث درد و میر ہیں ہم لوگ بات کرتے ہیں ہم محبت کی اس لیے دل پذیر ہیں ہم لوگ خوب لکھتے ہیں دہر کے نوحے میر انیس و دبیر ہیں ہم لوگ بانٹتے ہیں دعائیں دنیا کو دیکھنے میں فقیر ہیں ہم لوگ مٹ نہ پائیں گے رہتی دنیا تک پتھروں کی لکیر ہیں ہم لوگ کچھ نہ کہنا بجز صداقت کے دیکھ...
  8. اَرفَق پورن پوری

    تعارف احمد رضا فہر قادری (ارفق)

    احمد رضا فہرؔ قادری (ارفق) قصبہ پورن پور ضلع پیلی بھیت اترپردیش انڈیا
  9. اَرفَق پورن پوری

    بغرض اصلاح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شاعروں کے لیے

    شاعری کے مدیر ہیں ہم لوگ وارث درد و میر ہیں ہم لوگ بات کرتے ہیں ہم محبت کی اس لیے دل پذیر ہیں ہم لوگ خوب لکھتے ہیں دہر کے نوحے ہاں انیس و دبیر ہیں ہم لوگ بانٹتے ہیں دعائیں دنیا کو دیکھنے میں فقیر ہیں ہم لوگ مٹ نہ پائیں گی رہتی دنیا تک پتھروں کی لکیر ہیں ہم لوگ
  10. اَرفَق پورن پوری

    استغاثہ بہ بارگاہ رب ذوالجلال بموقع شب براءت

    کیا ہے گردش دوراں نے مجھ کو در بدر مولا میں کس کا منہ تکوں، کس سے کہوں، جاوں کدھر مولا لگایا ہے جو میں نے آرزوؤں کا شجر مولا تو اس میں رحمتوں کے برکتوں کے دے ثمر مولا کسی کا دل نہ میری ذات سے ہرگز کبھی ٹوٹے دلوں کو جوڑنے کا مجھ کو سکھلا دے ہنر مولا سروں پر سایہ افگن یوں تری رحمت رہے ہر دم...
  11. اَرفَق پورن پوری

    استغاثہ بہ بارگاہ محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالا علیہ وآلہ وسلم

    مری ہستی ہوئی جاتی ہے بے دم یا رسول اللہ کرم فرمائیے نور مجسم یا رسول اللہ رہے روشن چراغ عشق پیہم یا رسول اللہ حوادث کر سکیں اس کو نہ مدھم یا رسول اللہ کورونا کا ہے برپا قہر پیہم یا رسول اللہ خدارا دور فرما دیجے یہ غم یا رسول اللہ مری تشنہ لبی کو یوں بجھانا در پہ بلوا کر لگا کر لب عطا فرمانا...
Top