منقبت ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا

کس طرح آپ کی ہو بیاں شان عائشہ
جب مدح گو ہے آپ کا ، قرآن عائشہ

دین خداے پاک کا فیضان عائشہ
باغ رسول پاک کا ریحان عائشہ

ہر ذی شعور کو نہیں ادراکِ مرتبہ
یہ مت سمجھنا ، ہیں بہت آسان عائشہ

بعد نبی کی آپ نے امت کی رہبری
اسلام پر ہے آپ کا احسان عائشہ

اللہ نے مصطفا کے لیے منتخب کیا
سرکار کی ہیں آپ ، دل و جان عائشہ

شوہر نبیِ پاک تو صدیق ہیں پدر
کیا نسبتیں ہیں آپ کی ذی شان عائشہ

بخشی گئی ہے آپ کو وہ قدر و منزلت
اہل جہاں ہیں سوچ کے حیران عائشہ

کیا خوب ہو جو قوم کی خود دار عورتیں
رکھیں کتاب زیست کا عنوان عائشہ

سایہ فگن ہے ہر گھڑی مانند آسماں
ملت پہ تیرے فضل کا دامان عائشہ

تو ہو کہ ہوں علی مجھے دونوں عزیز ہیں
پائندہ باد ہے مرا ایمان عائشہ

ارفق کی کیا مجال کہ یہ کر سکے رقم
اشعار تیری شان کے شایان عائشہ

احمد رضا فہر قادری المعروف بہ (اَرفَق)
پورن پور ضلع پیلی بھیت، یوپی، انڈیا
 
سید رافع

محفلین
سبحان اللہ سبحان اللہ۔

17 رمضان

عرس ام المومنين
حضرت عائشه صديقه
رضى الله عنها17 رمضان

عرس ام المومنين
حضرت عائشه صديقه
رضى الله عنها

مشفقه، مفتيه، سيده، طيبه، طاهره، عابده، زاهده، پاکيزه، صابره، عاملہ ، کاملہ ، عادلہ, صالحہ ، صاحبہ ، ساترہ ، سالکہ, مالکہ ، حاکمہ ، راحمہ ، عاطفہ, زاہرہ,صادقہ ، صائمہ ، صابرہ, صاف دل ، نیک خو ، پارسا ، شاکرہ, ساجدہ ، ذاکرہ, شاہدہ, فاخرہ ، ناصرہ, حامدہ ، خاشعہ ، کاملہ ، عادلہ ، عاطفہ ، ساجدہ ، ساترہ, عالیہ, عابدہ ، زاہدہ ، ساجدہ ، صالحہ, راضیہ, صادقہ ، ذاکرہ, صالحہ ، صائمہ ، کاملہ ،

پيارى والده پاک پر لاکهوں سلام....
 
شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جزاک اللہ خیرا کثیرا و احسن الجزا حضور
 
Top