بہ غور سن لے زمانہ کہ ہم حسینی ہیں

بہ غور سن لے زمانہ کہ ہم حسینی ہیں
بنے گا خلد ٹھکانا کہ ہم حسینی ہیں
اگر سمجھ لے امام حسین کی عظمت
کہے گا سارا زمانہ کہ ہم حسینی ہیں

کوئی جو پوچھے بتا کس سے ہے تجھے نسبت؟
تو فخر سے بتانا کہ ہم حسینی ہیں

ہمارے سر کی ضرورت اگر پڑی دیں کو
بنائیں گے نہ بہانہ کہ ہم حسینی ہیں

ذرا سا بچ کے نکل ہم سے گردش دوراں
ہمیں نہ آنکھ دکھانا کہ ہم حسینی ہیں

ہمی ہیں حق کے محافظ ہمارے سامنے تم
مثال حق کی نہ لانا کہ ہم حسینی ہیں

اگر ہو حسرت قرب رسول والا تبار
تو دوست ہم کو بنانا کہ ہم حسینی ہیں

ہماری شوکتیں ہر دن عروج پاتی ہیں
نہیں ہے سہل گھٹانا کہ ہم حسینی ہیں

یزیدی فکر کو اذھان قوم مسلم سے
نکال کر ہے مٹانا کہ ہم حسینی ہیں

یزدیوں کو بہ بانگ دہل بہ فخر نصیب
یہ کہ کے دور بھگانا کہ ہم حسینی ہیں

حسینی ہونے کا دعویٰ بہ فضل رب ارفقؔ
کئی صدی ہے پرانا کہ ہم حسینی ہیں

احمد رضا فہر قادری (ارفق)
قصبہ پورن پور، پیلی بھیت، یوپی، انڈیا
 
Top