نتائج تلاش

  1. لاریب مرزا

    مقامِ شہادت میجر راجہ عزیز بھٹی شہید

    کسی بھی قوم کے قومی ہیرو اس قوم کا فخر ہوتے ہیں. ہمارے پیارے وطن پاکستان کے قومی ہیرو جنہوں نے اس ملک کی سلامتی کی خاطر اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا، ہمارا قومی سرمایہ ہیں. انھی میں سے ایک جگمگاتا ستارا میجر راجہ عزیز بھٹی شہید ہیں. چند سال قبل سکول کے طلبہ کو میجر عزیز بھٹی کی زندگی پر مشتمل ایک...
  2. لاریب مرزا

    شاہین بچے

    یہ ان دنوں کی بات ہے جب ہم اپنے محبوب وطن کے معماروں کی تعلیم و تربیت کے بڑے بڑے خواب آنکھوں میں سجائے نئے نئے معلمہ کے عہدے پر فائز ہوئے تھے. :daydreaming: امکان غالب ہے کہ ادارے کے سربراہان کو ہمارے نیک ارادوں کی بھنک پڑ گئی تھی یہی وجہ ہے کہ ہمارے پختہ ارادوں کو متزلزل کرنے کی خاطر ہمیں چہارم...
  3. لاریب مرزا

    شام تک پھر رنگ خوابوں کا بکھر جائے گا کیا

    شام تک پھر رنگ خوابوں کا بکھر جائے گا کیا رائگاں ہی آج کا دن بھی گزر جائے گا کیا ڈھونڈنا ہے گھپ اندھیرے میں مجھے اک شخص کو پوچھنا سورج ذرا مجھ میں اتر جائے گا کیا مانتا ہوں گھٹ رہا ہے دم ترا اس حبس میں گر یہی جینے کی صورت ہے تو مر جائے گا کیا عین ممکن ہے بجا ہوں تیرے اندیشے مگر دیکھ کر اب...
  4. لاریب مرزا

    اقتباسات خطوط

    زیادہ عرصہ نہیں گزرا کہ خط و کتابت باہمی رابطے کا اہم ذریعہ تھی۔ لوگ خطوط کے ذریعے ایک دوسرے کی احوال پرسی کیا کرتے تھے۔ اب خط لکھنے کا رواج متروک ہو چکا ہے۔ لیکن ہمارے مشہور ادباء کے خطوط اب بھی علم و حکمت کا بیش بہا خزانہ ہیں۔ اس لڑی میں مختلف ادباء کے خطوط شریک کیے جائیں گے۔ قدرت اللہ شہاب...
  5. لاریب مرزا

    روز دل میں حسرتوں کو جلتا بجھتا دیکھ کر

    روز دل میں حسرتوں کو جلتا بجھتا دیکھ کر تھک چکا ہوں زندگی کا یہ رویہ دیکھ کر ریزہ ریزہ کر دیا جس نے مرے احساس کو کس قدر حیران ہے وہ مجھ کو یکجا دیکھ کر کیا یہی محدود پیکر ہی حقیقت ہے مری سوچتا ہوں دن ڈھلے اب اپنا سایہ دیکھ کر کچھ طلب میں بھی اضافہ کرتی ہیں محرومیاں پیاس کا احساس بڑھ...
  6. لاریب مرزا

    جہاں پہ تُو بھی نہیں تھا وہاں بھی زندہ رہے

    بہت خجل ہیں کہ ہم رائگاں بھی زندہ رہے جہاں پہ تُو بھی نہیں تھا وہاں بھی زندہ رہے عجیب شرط ہے اس بے یقیں مزاج کی بھی کہ تُو بھی پاس ہو تیرا گماں بھی زندہ رہے تجھے یہ ضد ہے مگر اس طرح نہیں ہوتا کہ تُو بھی زندہ رہے داستاں بھی زندہ رہے وہ کون لوگ تھے جن کا وجود جسم سے تھا یہ کون ہیں جو پسِ جسم و...
  7. لاریب مرزا

    مجید امجد صحت کا ایک پہلو مریضانہ چاہیے

    ہر وقت فکرِ مرگِ غریبانہ چاہیے صحّت کا ایک پہلو مریضانہ چاہیے دنیائے بے طریق میں جس سمت بھی چلو رستے میں اک سلامِ رفیقانہ چاہیے آنکھوں میں امڈے روح کی نزدیکیوں کے ساتھ ایسا بھی ایک دور کا یارانہ چاہیے کیا پستیوں کی ذلتیں، کیا عظمتوں کے فوز اپنے لیے عذاب جداگانہ چاہیے اب دردِ شش بھی سانس کی...
  8. لاریب مرزا

    نہ چشمِ تر بتاتی ہے نہ زخمِ سر بتاتے ہیں

    نہ چشمِ تر بتاتی ہے نہ زخمِ سر بتاتے ہیں وہ اک روداد جو سہمے ہوئے یہ گھر بتاتے ہیں میں اپنے آنسوؤں پر اس لئے قابو نہیں رکھتا کہ میرے دل کی حالت مجھ سے یہ بہتر بتاتے ہیں انہیں دل کی صداؤں پر بھلا کیسے یقیں ہوگا یہ آنکھیں تو وہی سنتی ہیں جو منظر بتاتے ہیں یقیناً پھر کسی نے جرأتِ پرواز کی...
  9. لاریب مرزا

    نئی مشکل کوئی درپیش ہر مشکل سے آگے ہے

    نئی مشکل کوئی درپیش ہر مشکل سے آگے ہے سفر دیوانگی کا عشق کی منزل سے آگے ہے مجھے کچھ دیر میں پھر یہ کنارا چھوڑ دینا ہے میں کشتی ہوں سفر میرا ہر اک ساحل سے آگے ہے کھڑے ہیں سانس روکے سب تماشہ دیکھنے والے کہ اب مظلوم بس کچھ ہی قدم قاتل سے آگے ہے مجھے اب روح تک اک درد سا محسوس ہوتا ہے تو کیا...
  10. لاریب مرزا

    تیرہویں سالگرہ ہمیں سب ہے یاد ذرا ذرا

    کہتے ہیں کہ یادِ ماضی عذاب ہے لیکن کبھی کبھی ماضی کے دریچوں میں جھانکنا بہت خوشگوار ثابت ہوتا ہے۔ اور یاد بھی احباب کے پہلے تاثر کی ہو تو کھٹی میٹھی باتیں ذہن کے دریچے پہ دستک دیتی ہیں۔ اردو محفل کا حصہ بننے سے پہلے اور بعد میں کچھ احباب کا پہلا تاثر ابھی بھی یاد ہے۔ بہت عرصہ سے یہ تاثرات قلمبند...
  11. لاریب مرزا

    عرفان صدیقی کون ہے جس کے لیے نامۂ جاں لکھتے ہو

    تم جو عرفانؔ یہ سب دردِ نہاں لکھتے ہو کون ہے جس کے لیے نامۂ جاں لکھتے ہو جانتے ہو کہ کوئی موج مٹا دے گی اسے پھر بھی کیا کیا سرِ ریگِ گزراں لکھتے ہو جس کے حلقے کا نشاں بھی نہیں باقی کوئی اب تک اس رشتے کو زنجیرِ گراں لکھتے ہو یہ بھی کہتے ہو کہ احوال لکھا ہے جی کا اور یہ بھی کہ حدیثِ دگراں لکھتے...
  12. لاریب مرزا

    مبارکباد سالگرہ مبارک ہو

    ارے!! اردو محفل کی سالگرہ کے دوران یہ کس کی سالگرہ آ گئی؟؟ سپرائز!! :bomb: کیا آپ جانتے ہیں کہ اردو محفل کی سالگرہ کے عین جوبن پہ اردو محفل کے بانی یعنی نبیل بھائی اس دنیا میں تشریف لائے تھے؟؟ ہے نا خوشی کی بات!! :party: ہم اپنی اور تمام محفلین کی جانب سے نبیل بھائی کو ان کی سالگرہ پہ...
  13. لاریب مرزا

    ناصر کاظمی فکر تعمیرِ آشیاں بھی ہے

    فکر تعمیرِ آشیاں بھی ہے خوفِ بے مہرئ خزاں بھی ہے خاک بھی اڑ رہی ہے رستوں میں آمدِ صبح کا سماں بھی ہے رنگ بھی اڑ رہا ہے پھولوں کا غنچہ غنچہ شرر فشاں بھی ہے اوس بھی ہے کہیں کہیں لرزاں بزمِ انجم دھواں دھواں بھی ہے کچھ تو موسم بھی ہے خیال انگیز کچھ طبیعت مری رواں بھی ہے کچھ ترا حسن بھی ہے ہوش...
  14. لاریب مرزا

    رئیس فروغ ::: جینے کی مزدوری کو بیگار کہوں یا کام کہوں

    جینے کی مزدوری کو بیگار کہوں یا کام کہوں نقد مرگ عطا ہوتا ہے صلہ کہوں انعام کہوں خوف کو میں نے ہنر بنایا دیکھ ایسا چالاک ہوں میں تیرا نام نہیں لیتا ہوں برکھا رت کی شام کہوں اپنا حال نہ جانے کیا ہے ویسے بات بنانے کو دنیا پوچھے درد بتاؤں تو پوچھے آرام کہوں آتی جاتی نیند کی لہریں صبح تلک ٹکراتی...
  15. لاریب مرزا

    دیواریں چھوٹی ہوتی تھیں لیکن پردہ ہوتا تھا

    دیواریں چھوٹی ہوتی تھیں لیکن پردہ ہوتا تھا تالے کی ایجاد سے پہلے صرف بھروسہ ہوتا تھا کبھی کبھی آتی تھی پہلے وصل کی لذت اندر تک بارش ترچھی پڑتی تھی تو کمرہ گیلا ہوتا تھا شکر کرو تم اس بستی میں بھی اسکول کھلا ورنہ مر جانے کے بعد کسی کا سپنا پورا ہوتا تھا جب تک ماتھا چوم کے رخصت کرنے والی...
  16. لاریب مرزا

    مجید امجد نگاہِ بازگشت

    آج تھی میرے مقدر میں عجب ساعتِ دید آج جب میری نگاہوں نے پکارا تجھ کو میری ان تشنہ نگاہوں کی صدا کوئی بھی سن نہ سکا صرف اک تیرے ہی دل تک یہ صدا جاگتی دنیا کے کہرام سے چپ چاپ گزر کر پہنچی صرف اک تو نے پلٹ کر مری جانب دیکھا مجھے تو نے، تجھے میں نے دیکھا آج تھی میری نگاہوں کے مقدر میں عجب ساعتِ...
  17. لاریب مرزا

    قتیل شفائی پیاسی مرے خیال کی رعنائی رہ گئی

    پیاسی مرے خیال کی رعنائی رہ گئی کیا جانیے گھٹا وہ کہاں چھائی رہ گئی ایک ایک کر کے اُڑ گئیں پرچھائیاں تمام اب صرف آہٹوں کی مسیحائی رہ گئی ایسا نہیں کوئی کہ ہم اپنا کہیں جسے اب چند پتھروں سے شناسائی رہ گئی جاتے ہیں سب کوئی نہ کوئی یاد چھوڑ کر رخصت ہوا جو عشق تو رُسوائی رہ گئی دیکھا کسی کی یاد...
  18. لاریب مرزا

    پاکستان کی چار سرحدیں

    ہمارا پیارا وطن پاکستان چار ہمسایہ ممالک انڈیا، چین، ایران اور افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدوں کا اشتراک کرتا ہے۔ ان سرحدوں کے مخصوص مقامات پر زمینی آمدورفت کے لیے گزر گاہیں بنا دی گئی ہیں۔ ان سرحدوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔ 1- واہگہ بارڈر: اگست 1947 کو پاکستان اور بھارت کے درمیان 2,912 کلومیٹر طویل...
  19. لاریب مرزا

    آج کی دلچسپ بات

    روزمرہ کے معمولات میں اسکول، گھر یا کسی بھی جگہ پہ کچھ دلچسپ باتیں واقع ہو جاتی ہیں۔ یہاں پر ان کا ذکرِ خیر کیا جائے گا۔ مثال کے طور پر ابھی کچھ دیر پہلے ہم اپنے سب سے چھوٹے بھائی کو اردو محفل کے بارے میں بنیادی باتیں بتا رہے تھے۔ موصوف بی ایس سی کے متعلم ہیں لیکن اردو محفل کی آدھی سے زیادہ اردو...
  20. لاریب مرزا

    مبارکباد محفل میں دس کامیاب سال ایک یادگار

    دس سال پہلے استاد محترم جناب اعجاز عبید کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے محفل کے رکن بننے والے نہایت قابل محفلین جناب ابن سعید نے آج محفل میں دس سال مکمل کر لیے ہیں. ان دس سالوں کے دوران انہوں نے جہاں ذہانت پر مبنی دھاگوں کا آغاز کیا وہیں بے شمار مبارکباد کے دھاگے کھول کر محفل کی رونق میں اضافہ کیا...
Top