1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

مجید امجد نگاہِ بازگشت

لاریب مرزا نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 13, 2018

  1. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,648
    آج تھی میرے مقدر میں عجب ساعتِ دید
    آج جب میری نگاہوں نے پکارا تجھ کو
    میری ان تشنہ نگاہوں کی صدا
    کوئی بھی سن نہ سکا
    صرف اک تیرے ہی دل تک یہ صدا
    جاگتی دنیا کے کہرام سے چپ چاپ گزر کر پہنچی
    صرف اک تو نے پلٹ کر مری جانب دیکھا
    مجھے تو نے، تجھے میں نے دیکھا
    آج تھی میری نگاہوں کے مقدر میں عجب ساعتِ دید!
    کیا خبر، پھر تو پلٹ کر مری جانب کبھی دیکھے کہ نہ دیکھے، لیکن
    ایک عمر اب میں یونہی اپنی طرف دیکھتے دیکھوں گا تجھے!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    10,184
    لاجواب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر