محفل پر کلیدی تختوں اور یونیکوڈ اردو کی درست املاء سے متعلق بہت بحث و مباحثہ ہو چکا ہے۔ لیکن نتیجہ ایسا نہیں نکلا کہ سب لوگ متفق ہو سکیں۔ اصل میں چکر یہ ہے کہ یونیکوڈ اردو کی طرف آنے والے افراد ’’انپیج‘‘ کی بھول بھلیوں کے چکر کاٹ کر آتے ہیں۔ اور یوں انپیج پروگرامنگ اور یونیکوڈ اسٹینڈرڈ کے فرق...