اوپن ٹائپ نوری کیرکٹر پر خاکسار اور مجید بھائی کام کر رہے تھے۔ لیکن اس وقت لگیچر بیسڈ قرآنی فانٹس پر توجہ مرکوز ہے۔ امید ہے جلد ہی اسپر کام بحال کیا جائے گا:)
تحقیق تو ہمارے ملک میں بھی ہو رہی ہے۔ مثلاً فاقہ کشی پر تحقیق کہ کتنے لوگوں کا مرنا ضروری ہے کہ اس سے پہلے اس کیلئے کچھ کرنا ضروری ہوگا۔ بجلی کی غیر فراہمی پر تحقیق کہ کتنے کارخانے بند ہونے کا امکان ہے اگر بجلی میسر نہ آسکے۔ :)
سخنور بھائی، اسی "رویہ" کی وجہ سے ہم ہر بار ایک صحت مندانہ سوچ سے محروم رہ جاتے ہیں۔ اس دھاگے کا مقصد سیاسیات یا اقتصادیات پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے ان عوامل کا جائزہ لینا ہے، جنکی مدد سے غربت کے خاتمہ میں مدد مل سکے۔
ذہنی مفلسی! بہت خوب بات کی آپنے ساجد بھائی۔ میں یہی انتظار کر رہا تھا کہ کوئی رکن غربت کی اس جڑ تک پہنچے۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ جب تمام عوام کے ذہنوں میں شعور بیدار ہوگا تو اسکو اپنا حق لینا بھی آئے گا۔