متاثر تو ہم بھی ہیں اگر اس سے واقعتا عوامی فلاح کا کوئی پہلو نکلتا ہے اور اسٹیبلشمنٹ مافیا کی نظام پر گرفت ڈھیلی پڑتی ہے۔
البتہ اگر اس کا مقصد صرف ن لیگ مافیا کو فائدہ پہنچانا اور تحریک انصاف کے بیانیہ احتساب کو کمزور کرنا ہے تو پھر معذرت کے ساتھ ہم اس کے حق میں نہیں ہیں۔
چلیں آپ دوستوں کے “سمجھانے” پر ہم فی الحال مریم نواز کے جہاد میں شامل ہو جاتے ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ اگر اس بار بھی یہ جہاد صرف نواز شریف کو ریلیف دلوانے تک رہا اور اصل ہدف یعنی اسٹیبلیشیہ مافیا کے مکمل صفائے تک نہ چلا تو پھر ہم آپ کو ہی قصور وار ٹھہرائیں گے :)
کون کون سی ترکیبیں ناکام ہوئیں؟ مارشل لا کے بعد نواز شریف کو جن کیسز میں سزا ہوئی تھی ان پر این آر او کرکے جدہ بھیج دیا گیا۔ واپس آئے تو وہ کیسز ان کے حامی ججوں نے بند کر دیے۔ اگر قدرت کی طرف سے پاناما سکینڈل کا ظہور نہ ہوتا آج بھی یہ سیاسی مافیا ملک کا حکمران ہوتا۔
معلوم نہیں اسٹیبلشیہ اور ملک...
ماشاءاللہ جس مال کو سمیٹنے میں سیاسی مافیا نے ۳۰ سال سے زائد محنت کی ہے۔ ان سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ ایک سال سال کے اندر اندر لوٹا ہوا مال واپس کر دیں گے۔ اور وہ بھی وی آئی پی جیلوں میں رہتے ہوئے جہاں کھانا تک گھر سے بن کر آتا ہے اور باہر ہمہ وقت علاج کیلئے ایمبولینس موجود ہوتی ہے۔
بالکل انڈر اسٹیمیٹ نہیں کر رہا۔ اپنے مجرم باپ کو عدالتی ریلیف نہ ملنے کے بعد مقامی میڈیا میں ملک کے اداروں کو بدنام کرنا تو ن لیگی مافیا کی پرانی روش میں شامل تھا۔ اس لئے اس پر بالکل حیرت نہیں ہوئی۔
اب مریم نواز کا اگلا ہدف عالمی میڈیا ہے جہاں وہ اپنے مفرور بھائی کے ذریعہ اس جیسی مزید ویڈیوز...
مریم نواز کی "لیڈری" بس اتنی سی ہے کہ ملک کے عدالتی نظام کو ہر طرح سے متنازعہ بنا کر اپنے مجرم باپ کیلئے وہ "ریلیف" حاصل کر لیا جائے جس کے بارہ میں عمران خان چیخ چیخ کر کہتا ہے کہ اس بار "کسی کو این آر او نہیں ملے گا"۔ :)
اب فیصلہ اسٹیبلشمنٹ کو کرنا ہے کہ آیا تیسری بار بھی شریف خاندان کو این آر...
یعنی اسٹیبلشمنٹ مافیا کو لگام دے کر سیاسی مافیا کو کھلا چھوڑ دیا جائے؟ سبحان اللہ۔
1997 میں بھی ن لیگی مافیا نے سپریم کورٹ کے ججز پر اپنے کارندوں کے ساتھ حملہ کیا تھا۔ اور بعد میں دیگر صوبوں کی اعلیٰ عدالتوں کے ججز خرید کر چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو فارغ کر دیا تھا۔ حالانکہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ...
میں تو اپنی بات پر قائم ہوں کہ جب تک دونوں اطراف (یعنی امریکہ و پاکستان) کے آفیشل چینلز سے وزیر اعظم کی ملاقات کی تصدیق نہیں ہو جاتی۔ کسی بھی اخبارکو اس سے متعلق "حتمی" خبریں لگانا قبل از وقت ہے۔
یعنی اب ن لیگی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ پر یوٹرن لینے کا الزام لگائیں گے؟ کیونکہ خان صاحب کے امریکی دورہ سے متعلق لا علمی کا اظہار انہوں نے پہلے کیا تھا۔ جس کے بعد وزارت خارجہ نے ا ن خبروں کا نوٹس لیا تھا۔ اور آج وائٹ ہاؤس نے ان کی تصدیق کر دی ۔
دو غلط کام ایک صحیح کام کا کسی صورت متبادل نہیں ہو سکتے۔ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ چونکہ اسٹیبلشمنٹ مافیا ججوں کو اپنے مرضی کے فیصلے کیلئے دھمکاتی ہے اس لئے سیاسی مافیا کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ بھی یہی کام کریں۔
اس طرح تو دونوں مافیا اپنا غلط کام مزید تیز کر دیں گے۔
اگر آپ کا خیال ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس قسم کی خفیہ ویڈیوز سے ڈر کر شریف خاندان کو ایک بار پھر این آر او دے دی گی تو یہ محض آپ کی خوش فہمی ہے۔
ملک کو اس حال تک ماضی کے دو این آر اوز نے پہنچایا ہے۔ یہ مزید اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
بالکل بھی نہیں۔ تحریک انصاف کا تو اول دن سے یہی موقف ہے کہ ن لیگ کوئی سیاسی پارٹی نہیں بلکہ جرائم پیشہ مافیا ہے۔ جو اپنے تمام کیسز اسی طرح ججوں کو خرید کر یا بلیک میل کرکے جیتتے آئے ہیں۔ اور آج انہوں نے خود ہی اس کے شواہد قوم کے سامنے رکھ دیے۔
اب جج ارشد ملک کو دھمکا رہے ہیں کہ ہمارے حق میں بیان...