نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    کون ہے جو محفل پرآیا ۔۔۔31ویں لڑی

    کیسی ہیں جیہ صاحبہ! نہیں ایس ہرگز کوئی بات نہیں ہے بس میرا مزاج ہی کچھ ایسا ہے، یکسانیت سے جان جاتی ہے میری! اور پھر آج کل ذہنی کیفیت بھی کچھ ایسی ہے کہ کچھ خاص contribution نہیں کر سکتا۔ لیکن میں آتا ضرور ہوں اور جو سمجھ آتا ہے پڑھ کر چلا جاتا ہوں۔ اُمید ہے آپ اور باقی تمام دوست احباب...
  2. محمداحمد

    کون ہے جو محفل پرآیا ۔۔۔31ویں لڑی

    السلام علیکم کیسے ہیں سب لوگ!
  3. محمداحمد

    یارو بتاؤ تم کو میں کیا کیا دبئی میں ہے -------------- مصدق لاکھانی

    ویزے کی فکر چھوڑیے یہ مسئلہ نہیں اپنے کریم بھائی کا لڑکا دبئی میں ہے سنیے ہماری چاند سی بٹیا کے واسطے میری نظر میں اچھا سا لڑکا دبئی میں ہے بھینگا ہے بدمزاج ٹھگنا ہے ہو تو ہو لیکن جناب خیر سے لڑکا دبئی میں ہے خوب انتخاب ہے بھائی! خوش رہیے!
  4. محمداحمد

    ایم کیوایم کی سلور جوبلی مبارک ہو

    نبیل بھائی اس قدر مثبت اندازَ فکر لائقِ تحسین ہے۔اچھا لگا۔
  5. محمداحمد

    محسن نقوی چاہیے دنیا سے ہٹ کر سوچنا - محسن نقوی

    دشمنی کرناہے اپنے آپ سے آئینہ خانے میں پتھر سوچنا محسن نقوی کی کیا بات ہے جناب! بہت شکریہ!
  6. محمداحمد

    کچھ خانماں برباد تو سائے میں کھڑے ہیں۔۔۔رسا چغتائی

    کچھ خانماں برباد تو سائے میں کھڑے ہیں اس دور کے انساں سے تو یہ پیڑ بھلے ہیں پتھر ہیں تو رستےسے ہٹا کیوں نہیں دیتے رہرو ہیں تو کیوں صورتِ دیوار کھڑے ہیں میں، ہیچ سخن، ہیچ مداں، ہیچ عبارت کہتا یوں تو کہتے ہیں کہ الفاظ بڑے ہیں بہت عمدہ غزل ہے۔ شکریہ فرحت صاحبہ
  7. محمداحمد

    آج کا شعر - 3

    اُسے بھی ہم نے گنوایا تری خوشی کے لئے تجھے بھی دیکھ لیا ہے ارے زمانے جا احمد فراز
  8. محمداحمد

    ایم کیو ایم کی کرایہ دارانہ سیاست

    فضل الرحمٰن بہت سمجھدار ہیں وہ اپنی طرف سے کوئی بات نہیں کرتے ۔ :onthephone:
  9. محمداحمد

    آج کا شعر - 3

    بھری گلی سے گزرتے ہیں بے سر و ساماں ہمیں تو شرم ہی آتی ہے گھر بدلتے ہوئے لیاقت علی عاصم
  10. محمداحمد

    آج کا شعر - 3

    آج اُس بے وفا کی یاد آئی آج ہر شکل بے وفا سی لگی
  11. محمداحمد

    غزل ۔ سخن بے لفظ و بے منظر ہے کیسا ۔ شبنم رومانی

    غزل سخن بے لفظ و بے منظر ہے کیسا یہ سنّاٹا مرے اندر ہے کیسا بناتا ہے فقط اپنی شبیہیں ہمارے عہد کا آزر ہے کیسا ہراک چہرے پہ ہیں دوہری نقابیں دُھواں اس شہر کے اندر ہے کیسا ہماری ڈور کس کے ہاتھ میں ہے خرد مندو! یہ "پتلی گھر" ہے کیسا میں بے زر، بے ضرر، تنہا مسافر تعاقب میں مرے...
  12. محمداحمد

    شریف بردران ناہل قرار

    جی ہاں یہ سند یافتہ ہو گئے ہیں، ورنہ تو سب ہی نا اہل ہونے کے "اہل" ہیں۔
  13. محمداحمد

    محفل کی خاموشی ہے یا اظہار کی تنہائی --------- عزم بہزاد

    تنہائی کی ردیف ہی جان لیوہ ہے اور قلم عزم بہزاد کا۔ ع۔ جو ہے ہمارا حال اُسے کس طرح کہیں۔
  14. محمداحمد

    مجھے کل اچانک خیال آگیا آسماں کھونہ جائے ----------- عزم بہزاد

    مغل بھائی، بہت شکریہ کہ آپ نے اتنی عمدہ اور مرصع غزل شاملِ محفل کی۔ خوش رہیے۔
  15. محمداحمد

    غزل ۔ آخرِ شب جو بہم صبح کے اسباب ہوئے ۔ شبنم رومانی

    نظرِ التفات کا شکریہ وارث بھائی۔
  16. محمداحمد

    غزل ۔ سنگِ چہرہ نما تو میں بھی ہوں ۔ شبنم رومانی

    شکریہ فاتح صاحب۔ خوش رہیے۔
  17. محمداحمد

    شکل دیکھی نہ شادمانی کی۔۔ آصف شفیع

    تیرے خوابوں کی رات بھر دل نے کس قرینے سے میزبانی کی لفظ جو بھی رقم کیے میں نے عمر بھر ان کی پاسبانی کی دشمنوں نے مجھے نہیں مارا دوستوں ہی نے مہربانی کی واہ، بہت خوب! عمدہ غزل ہے بھائی! خوش رہیے۔
  18. محمداحمد

    غزل ۔ سنگِ چہرہ نما تو میں بھی ہوں ۔ شبنم رومانی

    غزل سنگِ چہرہ نما تو میں بھی ہوں دیکھیے، آئینہ تو میں بھی ہوں بیعتِ حسن کی ہے میں نے بھی صاحبِ سلسلہ تو میں بھی ہوں کون پہنچا ہے "دشتِ امکاں" تک ویسے پہنچا ہوا تو میں بھی ہوں آئینہ ہے سبھی کی کمزوری تم ہی کیا، خود نما تو میں بھی ہوں مجھ پہ ہنستا ہے کیوں ستارہِ صبح رات بھر...
  19. محمداحمد

    لیاقت علی عاصم غزل ۔ دشت کی تیز ہواؤں میں بکھر جاؤگے کیا ۔ لیاقت علی عاصم

    غزل دشت کی تیز ہواؤں میں بکھر جاؤگے کیا ایک دن گھر نہیں جاؤ گے تو مر جاؤ گے کیا پیڑ نے چاند کو آغوش میں لے رکھا ہے میں تمھیں روکنا چاہوں تو ٹہھر جاؤگے کیا یہ زمستانِ تعلق یہ ہوائے قربت آگ اوڑھو گے نہیں یونہی ٹھٹھر جاؤگے یہ تکلم بھری آنکھیں، یہ ترنّم بھرے ہونٹ تم اسی حالتِ رسوائی...
Top