نہیں بلکہ اس کی مہنگائی پر گفتگو ہو رہی ہے امی جان۔ لوگ کہہ رہے تھے کہ سونے کے بھاؤ آسمان چھو رہے ہیں، اب تو غریب آدمی اپنی بیٹی کے ہاتھ پیلے کرتے ہوئے اس کو ایک تولہ سونا بھی نہ دے سکے۔ :) :) :)
یہ ہوئی نا بات، اب جواب الجواب ہو اور پھر یہ سلسلہ چل نکلے۔ ویسے ابھی تو بہت سارے محفلین جو کہ روایتی خط لکھنے میں ماہر ہیں، وہ اپنا جوہر دکھانے کو ہیں۔ :) :) :)
یہ ساری فائلیں بہت مفید ہوں گی۔ در اصل اس ویک اینڈ ہم دیگر ترجیحات میں الجھ گئے اس لیے اطلاقیے کی پیش رفت ڈھانچے سے آگے نہیں بڑھ سکی۔ اب شاید جمعرات کو اس پر دوبارہ کام کر سکیں۔ :) :) :)