زیادہ عرصہ سے اس کو اپڈیٹ نہیں کیا گیا۔ ارادہ تھا کہ یہاں اپگریڈ کے بعد تراجم پر نظر ثانی کر کے وہاں اپڈیٹ کر دیا جائے گا۔ در اصل ہم مکمل ترجمہ کرنے کے بجائے ترجیحی طور پر سامنے نظر آنے والے فقروں کا ترجمہ کرتے ہیں تاکہ سیاق و سباق برقرار رہے اور ترجمے کا کام بھی بہت زیادہ نہ ہو۔ :) :) :)
محترم آپ تو "ان الانسان خلق ھلوعا" کی مثال بنے ہوئے ہیں۔ ذاتی مکالمے، اسکائپ، سمیت محفل کے پبلک فورم میں کم از کم تین چار جگہوں پر ایک ہی بات کرتے پھر رہے ہیں۔ ایسے لگ رہا ہے جیسے کائینات منجمد تھی بس محفل کے اپگریڈ کے انتظار میں اور اس کے فوراً بعد اگر متعلقہ وسائل عام نہ کیے گئے تو کائنات ایک...
آپ کی بات بالکل درست ہے اور اس بات کا شدت سے احساس ہے ہمیں۔ لیکن اس کی اہمیت ایسی لڑیوں میں زیادہ ہوتی ہے جہاں تصاویر باقی مواد تصویر کے بغیر بے مصرف ہو جائے، مثلاً کوئی باتصویر ٹیوٹوریل۔ اس کے بر عکس کسی نے اپنے آس پاس کے خوبصورت مناظر کی تصویریں شامل کی ہیں اور وہ چند برس کے بعد گم ہو جائیں تو...
اس کی سہولت سافٹوئیر میں ابتدا سے موجود ہے لیکن اس کو فعال نہیں کیا گیا کیوں کہ اس کا غیر مناسب استعمال شروع ہو جاتا ہے۔ نیز یہ کہ فائلیں اپلوڈ کرنے کی اجازت دی جائے تو ڈسک اسپیس بہت تیزی سے صرف ہوتی ہے۔ اور پھر بیک اپ سے لے کر مائگریشن اور اپگریڈ ہر عمل میں پیچیدگیاں بڑھتی چلی جاتی ہیں۔ :) :) :)
آج اعلان کے مطابق چند گھنٹے قبل اردو محفل کو زین فورو کے تازہ ترین مستحکم نسخے 1.3.3 پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔ پچھلی اپگریڈ تقریباً چھ ماہ قبل عمل میں آئی تھی جو کہ زین فورو کے 1.2.4 نسخے پر کی گئی تھی۔ اس دوران ہم نے زین فورو کے چند نسخوں پر دانستہ اپگریڈ سے گریز برتا۔ لیکن اب محفل کی سالگرہ کی...