نتائج تلاش

  1. الف نظامی

    محبت کے موضوع پر اشعار!

    اسی سے میری محبت کی شام ہے رنگیں میری سحر کی اذاں لا الہ الااللہ اسی لیے تو بتوں کی جبیں ہے خاک آلود ہے میرے وردِ زباں لا الہ الااللہ وہیں جمالِ رخ یار کی تجلی ہے جہاں ہے وجد کناں لا الہ الااللہ جنوں مشاہدہ ذاتِ ذوالجلال میں ہے خرد ہے وہم و گماں لا الہ الااللہ از حافظ مظہر الدین مظہر
  2. الف نظامی

    منتخب اشعار برائے بیت بازی!

    شمشاد آپ نے ل سے شروع ہونے والا شعر لکھنا تھا۔ یارب سکونِ روح، سکونِ نظر ملے یعنی حریمِ جلوہ خیرالبشر ملے جاتے ہیں اڑ کے سوئے حرم مثل جبرئیل وہ خوش نصیب لوگ جنہیں بال و پر ملے لکھنے کو نعت سید عالی جناب کی لمحات زندگی کے بہت مختصر ملے از حافظ مظہر الدین مظہر
  3. الف نظامی

    عشق

    عشقِ محبوبِ خدا سے ہے جو سینہ روشن غیرتِ طور تجلی ہے وہ سینہ کیا ہے آکہ اللہ سے عشقِ شہ والاﷺ مانگیں کم نظر دولتِ دنیا کا خزینہ کیا ہے عرش کی ہو نہ سکی ہم کو حقیقت معلوم عرش بھی منزلِ معراج کا زینہ کیا ہے؟ رات دن سلسلہ نعتِ نبی ہے جاری یاالہی میرے سینے میں خزینہ کیا ہے؟ ان کی خوشبو سے...
  4. الف نظامی

    محبت کے موضوع پر اشعار!

    شایاں نہیں وہ دولتِ دیدار کے لیے جو آنکھ شاہِ دینﷺ کی محبت میں نم نہیں زادِ سفر اگرچہ میسر نہیں مگر مایوس اپنے خواجہ ﷺکی رحمت سے ہم نہیں مظہر میں تاجدارِ عربﷺ کا غلام ہوں میرا سرود، نغمہِ سازِ عجم نہیں از حافظ مظہر الدین مظہر
  5. الف نظامی

    عشق

    عشق کا ہر گام پر ہے امتحاں آہستہ چل عشق ہے راہِ حرم کے درمیاں آہستہ چل قطرے قطرے سے کہانی عشق کی ترتیب دے ایک بھی آنسو نہ جاے رائیگاں آہستہ چل شعلہ زن ہے آگ ہرسینے میں ان کے عشق کی آج ہر رہگیر ہے آتش بجاں آہستہ چل از حافظ مظہر الدین مظہر
  6. الف نظامی

    عشق

    اے عشق باندھ رختِ سفر میرے سامنے طیبہ میں ہوگا تیرا گذر میرے سامنے یادِ نبیﷺ میں اشک فروزاں نصیب ہیں لاکھوں پڑے ہیں لعل و گہر میرے سامنے چل کر درِ نبی پہ یہ نذرانہ پیش کر آنسو بہا نہ دیدہِ تر میرے سامنے مظہر میں شاہِ طیبہ کے در کا فقیر ہوں اھلِ دول کی بات نہ کر میرے سامنے از حافظ مظہر...
  7. الف نظامی

    عشق

    عشق رہِ حیات میں سر خوش و مطمئن نہیں کاش مجھے نصیب ہوں تری گلی کے پیچ و خم
  8. الف نظامی

    عشق

    تگ و دو ہے شرطِ اول رہ ورسمِ عاشقی میں رہے عشق رہ میں جب تک درِ مصطفیﷺ نہ آئے شہ دیںﷺکی رہنمائی مرے واسطے ہے کافی مری منزلِ یقیں میں کوئی رھنما نہ آئے اسے دینِ احمدیﷺ سے سروکار ہو تو کیوں کر جسے بھول کر بھی یادِ شہ دوسراﷺ نہ آئے میں یہ کیوں یقین کرلوں کہ وہ رہ نجات کی ہے کہ جہاں نظر نبیﷺ...
  9. الف نظامی

    منتخب اشعار برائے بیت بازی!

    اے کہ ہے حسن ترا زینت عنوانِ جمال اے کہ ہے ذات تری یوسفَ کنعانَ جمال اے کہ ہے نور ترا روغنِ تصویرِ وجود اے کہ ہے نام ترا رونقِ ایوانِ جمال اے زلفوں سے تری عشق کی شامیں روشن اے کہ چہرہ ہے ترا صبحِ درخشانِ جمال جز ترے کون ہے مخدومِ جہانِ خوباں جز ترے کون ہے کونین میں سلطانِ جمال یاد تیری...
  10. الف نظامی

    عشق

    جو عشقِ شہِ دیںﷺ میں کبھی آنکھ سے ٹپکے وہ اشک ہیں قیمت میں فزوں لعل و گہر سے ہوسکتی ہے سیراب ابھی کشتِ تمنا بادل شہ کونینﷺ کی رحمت کا جو برسے
  11. الف نظامی

    عشق

    ترے عشق کا کرشمہ ،ترے حسن کی کرامت تپش و گدازِ رومی ، اثرِ کلامِ رازی
  12. الف نظامی

    عشق

    ہو نہ گر عشق تو پہچان تری مشکل ہے عقل کو ہو نہ سکے گا کبھی عرفاں تیرا یاد بھی تیری مداوا دلِ رنجور کا ہے ذکر بھی کیف فزا ہے شہ خوباںﷺ تیرا بخت یاور ہو تو ملتی ہے تمنا تیری عشق رھبر ہو تو ہاتھ آتا ہے داماں تیرا
  13. الف نظامی

    عشق

    عشق اترے نہ اگر دل پہ صحیفہ بن کر کام دیتی نہیں الفاظ و بیاں کی ترتیل
  14. الف نظامی

    عشق

    بلال و حنظلہ کے عشق کی بھی داستاں سن لیں وہ دیوانے جو قیس و کوہکن کو یاد کرتے ہیں بحمد للہ روحِ عشق و مستی وجد کرتی ہے کوئی نغمہ جو نعتِ شہ ﷺ کا ہم ایجاد کرتے ہیں
  15. الف نظامی

    عشق

    اک رہ نوردِ راہِ حرم میرے ساتھ ہے خوش ہوں کہ عشقِ شاہ اممﷺمیرے ساتھ ہے سرشار ہوں میں نعتِ رسول کریم سے مانا کہ ایک لشکِر غم میرے ساتھ ہے
  16. الف نظامی

    عشق

    عشقِ نبیﷺ میں دوری منزل کے باوجود نزدیک بارگاہِ کرم ہو کے رہ گئی
  17. الف نظامی

    عشق

    غافل! نہ دل میں سوز ، نہ آنکھوں میں اشک ہیں کیا آگ عشقِ خواجہﷺ کی کم ہو کے رہ گئی
  18. الف نظامی

    محبت کے موضوع پر اشعار!

    گفتگوئے شہ ﷺ ابرار بہت کافی ہے ہو محبت تو یہ گفتار بہت کافی ہے یادِ محبوبﷺ میں جو گزرے وہ لمحہ ہے بہت اس قدر عالم انوار نہت کافی ہے مدح سرکار ﷺ میں یہ کیف، یہ مستی ،یہ سرور میری کیفیتِ سرشاربہت کافی ہے للہ الحمد کہ ہم سوختہ جانوں کیلیے شاہﷺ کا سایہ دیوار بہت کافی ہے کاش اک اشک بھی ہو...
  19. الف نظامی

    منتخب اشعار برائے بیت بازی!

    نفس نفس میں ہے شہرِ جمال کی خوشبو رہے فسانہ یونہی عمر بھر مدینے کا مدینہ اہلِ محبت کا بن گیا مقصود کیا حضور ﷺ نے جس دم سفر مدینے کا
  20. الف نظامی

    عشق

    جذبہ صدیق و فاروق و علی ،سوزِ بلال عشق کی یہ نعمتیں کیا ہیں؟ عطائے مصطفی ﷺ
Top