مالکن
(گزشتہ سے پیوستہ)
متھرا گلوگیر آواز سے بولا۔ "بھابھی یہ تم کیا کہتی ہو، تمھارے ہی سنبھالے یہ گھر اب تک سنبھلا ہے، نہیں تو ختم ہو چکا ہوتا۔ اس گرہستی کے پیچھے تم نے اپنے کو مٹی میں ملا دیا، اپنا جسم تک گھلا ڈالا، میں اندھا نہیں ہوں، سب کچھ سمجھتا ہوں، ہم لوگوں کو جانے دو، بھگوان نے...