نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    تیسری سالگرہ محفل کا بہترین نیا شاعر 2008- تبصرے اور تہنیتی پیغامات

    حضور یہ ناتوانی میرے کندھوں کی نہیں بلکہ ان "نازک مزاجان" کی تالیفِ قلب کیلیئے ہے جو اس پر اعتراض وارد کرتے ;)
  2. محمد وارث

    تیسری سالگرہ محفل کا بہترین نیا شاعر 2008- تبصرے اور تہنیتی پیغامات

    برادرم نبیل، یہ بہت بھاری ذمہ داری ڈال رہے ہیں آپ مجھ پر، میں اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔:) میرے خیال میں پانچ افراد کا ایک پینل بنایا جائے جو اس ایوارڈ کا فیصلہ کرے، اور اسکے رکن میرے خیال میں یہ ہو سکتے ہیں: - الف عین صاحب - شاکر القادری صاحب - فاتح الدین بشیر صاحب - سیدہ شگفتہ صاحبہ - اور یہ...
  3. محمد وارث

    میری ایک تازہ غزل

    شکریہ سعود صاحب پسندیدگی کیلیئے، نوازش آپ کی ، مہربانی۔ جہاں تک 'نظر' کی بات ہے تو وہ میری کچھ کمزور ہو رہی ہے آج کل ایک بیماری کی وجہ سے :) خیر تفنن برطرف، اسکا صحیح تلفظ "نَظَر" بروزن "سَبَب" یعنی کلمۂ عین مفتوح ہے۔ آمدم برسر مطلب، میرے شعر میں 'نظر' اپنے صحیح تلفظ یعنی "نَظَر" ہی بندھا...
  4. محمد وارث

    میری ایک تازہ غزل

    جی صابری صاحب، آپ بالکل صحیح سمجھے۔ بہت شکریہ آپ کا فہد صاحب، جہاں تک سخنوروں اور سخن شناسوں کی بات ہے تو بہت فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہماری اس پیاری محفل کے سخن ناشناس بھی دیگر محفلوں کے بڑے بڑے سخن شناسوں سے بہتر ادبی ذوق رکھتے ہیں، لہذا آپ کی داد میرے لیئے اعزاز ہے، نوازش۔ :) اسدِ...
  5. محمد وارث

    محفل کا بہترین نیا شاعر 2008- نامزد امیدوار، تعارف، نمونۂ کلام اور نتائج

    نامزد امیدوار : راہبر تفصیلات: نام: عمار ضیاء خان تخلص: عمار محفل کی رکنیت: 23 فروری 2007ء راہبر کی پروفائل دیکھیئے تعارف: راہبر کا تعلق کراچی سے ہے۔ اکیس سالہ نوجوان شاعر ہیں اور محفل کے پرانے اراکین میں سے ہیں، زمرہ 'تعارف' میں مجھے راہبر کا تعارفی تھریڈ نہیں مل سکا۔ راہبر موضوع طبع...
  6. محمد وارث

    میری ایک تازہ غزل

    بہت عرصے کے بعد کچھ کہنے کی جسارت کی ہے سو اہلِ محفلِ سخنوراں و سخن شناساں کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں: غم نہیں، دُکھ نہیں، ملال نہیں لب پہ جو ایک بھی سوال نہیں کیوں ملے مُجھ کو تیسرا درجہ کیا مرے خوں کا رنگ لال نہیں؟ فکرِ سُود و زیاں سے ہے آزاد کار و بارِ جنوں وبال نہیں نظر آتا ہے ہر جمال...
  7. محمد وارث

    مبارکباد محسن ماہر حجازی

    آپ کو مبارک ہو محسن صاحب
  8. محمد وارث

    تیسری سالگرہ ایوارڈ لسٹ 2008

    میرے خیال میں تو اعزاز ایک دفع دے کر واپس نہیں لیا جاتا، لہذا سب کے پچھلے تمغے واپس ہونے چاہییں۔
  9. محمد وارث

    تیسری سالگرہ اردو محفل سالگرہ: کوآرڈینیشن پول

    مجھے تو غالب کا یہ شعر یاد آیا ہے :) آنکھ کی تصویر سر نامے پہ کھینچی ہے کہ تا تجھ پہ کھل جاوے کہ اس کو حسرتِ دیدار ہے
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    وفا کنیم و ملامت کشیم و خوش باشیم کہ در طریقتِ ما کافری ست رنجیدن ہم وفا کرتے ہیں، ملامت سہتے ہیں اور خوش رہتے ہیں کہ ہماری طریقت میں رنجیدہ ہونا کفر ہے۔ بہ پیرِ میکدہ گفتم کہ چیست راہِ نجات بخواست جامِ مے و گفت بادہ نوشیدن میں نے پیرِ میکدہ سے پوچھا کہ راہ نجات کیا ہے، اس نے جامِ مے منگوایا...
  11. محمد وارث

    آج کا شعر۔۔۔۔(2)

    مضمونِ زلف از بس پیچیدہ ہے، ہم اس کو سو بار کھولتے ہیں، سو بار باندھتے ہیں جی کیوں چلا نہ جاوے ہر شعر کی ادا پر اے مصحفی ہم اس کی رفتار باندھتے ہیں
  12. محمد وارث

    داغ عذر آنے میں بھی ھے اور بلاتے بھی نہیں (داغ دہلوی)

    تا کہ میں تا عمر اسی اذیت میں رہوں ;)
  13. محمد وارث

    ہے غلط گر گُمان میں کچھ ہے، درد

    واہ واہ واہ، لا جواب، میری پسندیدہ ترین غزلوں میں سے ہے یہ غزل، شکریہ آپ کا پوسٹ کرنے کیلیئے۔ امید ہے اپنے پسندیدہ کلام سے محفل کو نوازتی رہیں گی۔
  14. محمد وارث

    جاپان قونصل خانہ کے تحت سلور جوبلی ’ ہایکو ‘ مشاعرہ (تفصیلی روداد از: م۔م۔مغل)

    شکریہ محمود صاحب اس طرف توجہ دلانے کیلیئے، اگر لکھ سکا تو آپ کو مطلع ضرور کرونگا۔
  15. محمد وارث

    تیسری سالگرہ محفل کا بہترین نیا شاعر 2008- تبصرے اور تہنیتی پیغامات

    شکریہ راجا صاحب، یہ تھریڈ میں نے نامزد امیدواروں کے تعارف کیلیئے شروع کیا تھا، تا کہ پڑھنے والوں کو علم ہو سکے۔ اور کچھ "ماحول" بھی بنے اس اہم ایوارڈ کا :) ووٹنگ، رزلٹ اور ایوارڈ کا فیصلہ تو ٹاپ مینیجمنٹ کرے گی :)
  16. محمد وارث

    جاپان قونصل خانہ کے تحت سلور جوبلی ’ ہایکو ‘ مشاعرہ (تفصیلی روداد از: م۔م۔مغل)

    آپ نے بجا کہا مغل صاحب، بلکہ کچھ مصنف تو علامت استعمال کرتے ہیں ہندسوں کی جگہ۔ لیکن جو نظام آپ نے کہا اس میں ایک قباحت در آتی ہے، مثلاً یہ کہ اگر ایک سببِ خفیف کو 1 مانا جائے جیسے فع کو، اور دو سببِ خفیف کو 2 مانا جائے جیسے فعلن کو (جیسا کہ آپ نے لکھا) تو پھر سببِ ثقیل کو کیسے لکھیں گے بجز...
  17. محمد وارث

    جاپان قونصل خانہ کے تحت سلور جوبلی ’ ہایکو ‘ مشاعرہ (تفصیلی روداد از: م۔م۔مغل)

    شکریہ مغل صاحب، خوبصورت انداز سے وضاحت کیلیئے۔ فقط یہ کہ سلیبلز میں اسکی تقسیم کچھ یوں ہونگی 2 2 2 2 2 2 2 2 2 2 2 2 2 2 2 2 2 کیونکہ فعلن دراصل دو بڑے سلیبلز (ہجائے بلند) سے مل کر بنا ہے سو 2 2 ہوگا اور فع 2 ہوگا۔ والسلام
  18. محمد وارث

    ایک تازہ غزل آپ کی باذوق بصارتوں کی نظر

    بہت اچھی غزل ہے مغل صاحب، لا جواب
  19. محمد وارث

    محفل کا بہترین نیا شاعر 2008- نامزد امیدوار، تعارف، نمونۂ کلام اور نتائج

    نامزد امیدوار : راسخ تفصیلات: نام: طلحہ بٹ تخلص: راسخ محفل کی رکنیت: 3 اگست 2006ء راسخ کی پروفائل دیکھیئے تعارف: راسخ کے تعارفی تھریڈ سے ملنے والی معلومات کے مطابق آپ مدینہ، سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ محفل کے پرانے اراکین میں سے ہیں۔ راسخ کا تعارفی تھریڈ دیکھیئے۔ محفل پر مجھے انکی صرف دو...
Top