نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    مبارکباد حسین محی الدین قادری کی شادی

    گویا آپ کے خیال میں انہوں نے 'لنکا ڈھا دی ہے' ;)
  2. محمد وارث

    تیسری سالگرہ ہفتۂ شعر و سخن - محفل کی تیسری سالگرہ کا جشن

    اکبر الٰہ آبادی کے تین قطعات وفاتِ سر سید مرحوم پر ہماری باتیں ہی باتیں ہیں سیّد کام کرتا تھا نہ بھولو فرق جو ہے کہنے والے، کرنے والے میں کہے جو چاہے کوئی میں تو یہ کہتا ہوں اے اکبر خدا بخشے بہت سی خوبیاں تھیں مرنے والے میں -------- ایک خط بنام منشی نثار حسین لکھنؤی نامہ نہ کوئی یار...
  3. محمد وارث

    تبسم غزل - یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقفِ اضطراب - صوفی تبسم

    فرخ صاحب میں نے اسے شاید فریدہ خانم کی آواز میں سنا تھا، ہو سکتا ہے کسی اور نے بھی گائی ہو، بہرحال ضرور شیئر کیجیے گا۔ نوازش
  4. محمد وارث

    تیسری سالگرہ ہم اور ہماری یہ محفل

    کافی دنوں سے سوچ رہا تھا یہاں پوسٹ کرنے کیلیئے، خیر آج موقع مل ہی گیا :) محفل پر آپکو کیا پسند ہے؟ *پڑھنا * ٹاپک پوسٹ کرنا * کمنٹ دینا تینوں (سیاست پڑھتا ضرور ہوں لیکن بہت کم کمنٹس دیتا ہوں) *محفل کا وہ کونسا سیکشن ہے جس کا وزٹ کیے بغیر آپ رہ نہیں سکتے اور کس ممبر کے جواب/کمنٹ پڑھنے میں...
  5. محمد وارث

    تیسری سالگرہ ہفتۂ شعر و سخن - محفل کی تیسری سالگرہ کا جشن

    میر تقی میر کا ایک لطیفہ بہت مشہور ہے۔ ان سے لکھنو میں کسی نے پوچھا، "کیوں حضرت آج کل شاعر کون کون ہے۔" میر صاحب نے کہا، "ایک تو سودا ہے اور دوسرا خاکسار، اور پھر کچھ تامل سے بولے، آدھے خواجہ میر درد"۔ اس شخص نے کہا۔ "حضرت، اور میر سوز؟" میر صاحب نے چیں بہ چیں ہو کر کہا، "میر سوز بھی شاعر...
  6. محمد وارث

    تیسری سالگرہ محفل کی سالگرہ کا پکوان ڈے ۔۔

    واہ واہ، ادھر اتنے اچھے اچھے کھانے بن چکے بلکہ کھائے جا چکے اور مجھے علم ہی نہیں، لا حول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (ویسے جو میرے ذمے کبابوں کا گوشت لانے کا کام لگایا تھا حجاب نے، وہ میں نے سارے پیسے بچا لیے اور جا کے کتابیں لے آیا) :)
  7. محمد وارث

    مظفر وارثی نعت۔ محمدِ مصطفیٰ ﷺ کو دیکھو۔ مظفر وارثی

    شکریہ فرحت ایک اور خوبصورت نعت شیئر کرنے کیلیئے، جزاک اللہ خیراً
  8. محمد وارث

    توبۃ النصوح از ڈپٹی نذیر احمد دہلوی - صفحات 26 تا 50

    فہمیدہ۔ "کتنا ہی عفو و درگزر کیوں نہ ہو، مگر اپنے گناہوں کی بھی کچھ انتہا ہے۔ ماں باپ کو جیسی اولاد کی مامتا ہوتی ہے، ظاہر۔ مگر دیکھو کلیم کی حرکتوں سے میرا تمھارا دونوں کا جی آخر کھٹا ہو ہی گیا، کتنی برداشت، کہاں تک چشم پوشی؟" نصوح۔ "خدا کی پاکیزہ اور کامل صفتوں کو آدمی کی ناقص و ناتمام...
  9. محمد وارث

    تیسری سالگرہ ہفتۂ شعر و سخن - محفل کی تیسری سالگرہ کا جشن

    آپ سب پڑھنے والے احباب سے ایک استدعا یہ بھی کہ یہاں پر ٹیگز کا اضافہ کرتے جائیں، میں پانچ ٹیگز کا اضافہ کر سکتا تھا سو میں نے کر دیئے، باقی احباب دو دو ٹیگز شامل کر سکتے ہیں سو شعراء کرام کا نام لکھتے جایئے، نوازش آپ کی :)
  10. محمد وارث

    تیسری سالگرہ ہفتۂ شعر و سخن - محفل کی تیسری سالگرہ کا جشن

    آپ سب احباب کا جنہوں نے ادھر کلام پوسٹ کیا یا شکریہ ادا کیا یا اس تھریڈ کو پڑھا، ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں :)
  11. محمد وارث

    تیسری سالگرہ ہفتۂ کتاب ۔ محفل کی تیسری سالگرہ کا جش

    شکریہ ماواراء، آپ نے سعادت حسن منٹو کی کتب 'سیاہ حاشیے' اور 'آتش پارے' کا ربط دے دیا ہے، اس کے علاوہ ایک اور مکمل کتاب میں نے ٹائپ کی تھی زمرہ 'مضامین' میں: - تعلیم اور ادب و فن کے رشتے از احمد ندیم قاسمی اور یہ تینوں کتب میں اردو لائبریری سائٹ پر بھی منتقل کر چکا ہوں، روابط یہ رہے: - سیاہ...
  12. محمد وارث

    مبارکباد ہم بھی مشاق ہو گئے۔

    مبارک ہو راجا صاحب! خرم کو ڈھونڈنا چاہیئے ;)
  13. محمد وارث

    تیسری سالگرہ ہفتۂ شعر و سخن - محفل کی تیسری سالگرہ کا جشن

    ابنِ انشا کے دوست، خلیل الرحمٰن اعظمی کی ایک غزل الف عین صاحب کی نذر، اعجاز صاحب نے 'ابنِ انشا کے خطوط خلیل الرحمٰن اعظمی کے نام' اس محفل پر برقیائے ہیں جو کہ محفل کی لائبریری زمرہ 'مکتوبات' میں موجود ہیں، اگر میں غلط نہیں تو اعجاز صاحب کے خلیل الرحمٰن اعظمی مرحوم سے مراسم بھی تھے: کہاں کھو گئی...
  14. محمد وارث

    تیسری سالگرہ ہفتۂ شعر و سخن - محفل کی تیسری سالگرہ کا جشن

    ابنِ انشا کی ایک خوبصورت غزل پیشِ خدمت ہے: جوگ بجوگ کی باتیں جُھوٹی، سب جی کا بہلانا ہو پھر بھی ہم سے جاتے جاتے ایک غزل سن جانا ہو ساری دنیا عقل کی بیَری، کون یہاں پر سیانا ہو ناحق نام دھریں سب ہم کو، دیوانا دیوانا ہو نگری نگری لاکھوں دوارے، ہر دوارے پر لاکھ سخی لیکن جب ہم بھول چکے ہیں، دامن...
  15. محمد وارث

    تیسری سالگرہ ہفتۂ شعر و سخن - محفل کی تیسری سالگرہ کا جشن

    مولانا محمد علی جوہر کی جو تھوڑی سی غزلیں میں نے پڑھی ہیں وہ سبھی اچھی لگتی ہیں اور انہی میں سے ایک پیشِ خدمت ہے۔ یہ غزل ایک انتخاب میں سے لکھ رہا ہوں اس لیئے پورا یقین ہے کہ اسکے کچھ اور شعر بھی ہونگے، اگر کسی دوست کے علم میں ہوں تو ضرور شیئر کریں: یادِ وَطَن نہ آئے ہمیں کیوں وَطَن سے دُور...
  16. محمد وارث

    تیسری سالگرہ ہفتۂ کتاب ۔ محفل کی تیسری سالگرہ کا جش

    بہت دلچسپ لکھا آپ نے :) کتابوں اور چارپائی کے حوالے سے اپنا ذکر دیکھ کر ایک اور چیز یاد آ گئی :) اور اسکی وجہ سے میں قدم بہت آسانی سے چارپائی سے اتار لیتا ہوں، ہر صبح میں اپنے بیڈ سے اٹھ کر اپنی کتابوں میں آ بیٹھتا ہوں اور ایک سگریٹ سلگا لیتا ہوں اور دن کے سارے جلادوں کے سامنے جانے کیلیئے خود...
  17. محمد وارث

    تیسری سالگرہ ہفتۂ شعر و سخن - محفل کی تیسری سالگرہ کا جشن

    فرخ صاحب اپنی تصویر ضرور لگائیے کہ میں 'ضعفِ بصیرت و بعدِ بصارت' کی وجہ سے آپ کا رخِ روشن بھولتا جا رہا ہوں ;)
  18. محمد وارث

    خمار بارہ بنکوی مجھ کو شکستِ دل کا مزہ یاد آ گیا ۔۔۔ خمار بارہ بنکوی

    واہ واہ سبحان اللہ، کیا لاجواب غزل ہے، بہت شکریہ فرحت ایک اور خوبصورت غزل کیلیئے۔ فرخ صاحب آپ کو گدھے یاد آئے تو ہمیں، اللہ جنت نصیب کرے، کمال بارہ بنکوی یاد آ گئے، اوائل جوانی میں میری ان سے صاحب سلامت تھی اور موصوف اس وقت بہت ضعیف تھے، لیکن واہ واہ واہ سگریٹ پیکٹ کی پنیوں پر لکھی ہوئیں اپنی...
Top